پولیس کےدو متضاد رویے

احمد علی جوہر

چندروزقبل شب 8:15 بجے گمشدگی کی رپورٹ درج کرانے پولیس اسٹیشن جانا پڑا۔ وہاں استقبالیہ کمرے میں چاراہلکار موجود تھے۔ایک اہلکار

کے پاس ایک خاتون رپورٹ درج کرا رہی تھی۔ میں نے سوچا کہ میرا کام جلد ہو جائے گا، سورس استعمال  کر نے کی ضرورت نہیں۔ لیکن ۔۔۔۔

لیکن میں نے دیگر اہلکاروں سے بات کی کہ رپورٹ درج کرانی ہے تو انہوں نے انتظار کی بینچ پر بیٹھنے کا کہا کہ مصروف اہلکار فارغ ہوگا تو آپ کی رپورٹ درج کرے گا۔

میں بینچ پر بیٹھ گیا۔ وہ اہلکار چند منٹ میں فری ہوگیا۔ میں نے کہا کہ سر رپورٹ درج کرانی ہے تو کہنے لگا کہ آپ رش کے ٹائم آئے ہو انتظارکرو۔ میرے اس کمرے میں پہنچنے کے 10منٹ بعد ایک اور شخص رپورٹ درج کرانے آیا تو وہ بھی بیٹھ گیا۔ وہ اہلکار دیگر دفتری کولیگ کے ساتھ فحش گوئی کر رہا تھا۔ تقریباً آدھا گھنٹہ گزرنے کے بعد اس نے مجھے بلایا۔ میں نے درخواست اسے پیش کی تو اس نے مجھے بیٹھنے کو کہا اور میرے بعد آنے کو بلاکر اس کی رپورٹ درج کرنے لگا۔ میں نے تحمل سے بینچ پر انتظار کیا۔ تقریبا پون گھنٹے بعد وہ اہلکار پھرکہنے لگا کہ آپ رش والے ٹائم پر آئےہوانتظار کرو۔ اب میرے صبر کا لبریز ہو رہا تھا۔ میں نےبلند آواز سے کہا کہ بھائی کتنا انتظار کرنا ہوگا ،پون گھنٹہ گزر چکا ہے، ایک گھنٹہ، دو گھنٹے یا 3 گھنٹے؟۔ وہ اہلکار مجھ سے پوچھنے لگا کہ کتنے بھائی ہو؟ کونسا نمبر ہے، کہاں رہتے ہو۔ پھر اپنے کولیگ سے کہنے لگا کہ اس کی جب رپورٹ درج ہوجائے تو تھانے کی سیر کرائیں گے۔۔۔ چند منٹ بعد ایک دوسرا اہلکار اس کی جگہ بیٹھ گیا اور وہ بھی اسی طرح کی سروس دے رہا تھا۔

میں نے کمرے سے نکل کر اپنےایک دوست جن کی تھانے میں بات چیت ہے، فون کرکے صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او سے وہ ابھی بات کرتے ہیں اور کال بیک کرتے ہیں۔ 5 منٹ بعد انہوں نے ایس ایچ او کا نمبر بھیجا اور کال کرکے کہا کہ فون کرکے میرے ریفرینس دے کر بات کرلیں۔ میں نے ایس ایچ او کو فون کیااور کمرے میں گیا، اس اہلکار سے ایس ایچ او کی بات کرائی۔ وہ اہلکار فون سن کر میری رپورٹ فورا درج کرنے لگا۔ مجھے غصہ بھری آنکھیں دکھا کر اس دوران کہنے لگا کہ آپ کو میں نے کہا نہیں تھا کہ چند منٹ انتظار کریں۔۔۔

میں نے کوئی جواب دیے بغیرآنکھوں  کےاشارے سے "کیری اون" کہا۔ جیسےہی اس نے رپورٹ کا پیپر دیا، اس سے پہلےکہ وہ مجھ سے چائے پانی کا تقاضہ کرتا  میں فورا وہاں سے نکل گیا ۔۔۔

آج مجھے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کے لیے متعلقہ ادارے ناظم آباد جانا تھا۔ میں نے گیارہ بجے کا اپوئنٹمنٹ گزشتہ دن لے لیا تھا۔ میں11:05 پر پہنچا۔ کائونٹر پر ٹوکن دکھایا تو اس نے ایک پرچی دے کر برابر والی کھڑکی جانےکو کہا۔ وہاں سے اندر ہال کا ٹوکن ملا۔ اندر ہال میں اپنے مطلوبہ کائونٹر پر پہنچا تو وہاں موجود اہلکار نے شناختی کارڈ کی کاپی مانگی۔ میں جلدی میں کاپی رکھنا بھول گیا تھا۔ وہاں سے باہر نکلا تو فوٹو کاپی کی دکان کا اشارہ نظر آیا۔

فوٹو کاپی کراکرواپس اسی کاؤنٹر پہنچا۔ اسن نے کاپی کے ساتھ ایکسپائرڈ لائسنس طلب کیا،میں نے دیا۔ اس نے موبائل نمبر پوچھ کر ایک نیا ٹوکن دیا جو کہ فیس کا تھا۔ رقم دیکھی 2313روپے تھی۔ میں نے ایک ویبسائٹ پر 1800 کے لگ بھگ فیس دیکھی تھی۔ میں نے پریشان ہوکر وائلیٹ چیک کیا تو شکر 2500 روپے نکل آئے۔ ٹوکن پر نادرا اور دیگر مد ملاکر رقم درج تھی۔فیس جمع کروائی  تو اس نے تصویر کھنچوانے کا ٹوکن دیا۔ جلد ہی تصویر والے افسر صاحب نے میرا نام پکارا۔ وہ بڑی خوش اخلاقی سے پیش آیا، تصویر کھینچنے کے بعد مجھے اپنے ایل سی ڈی پر تصویر دکھانے لگا کہ صحیح ہے؟ یا دوسری لوں۔ اوکے کے بعد اس نے میڈیکل کا ٹوکن دیا۔

اب اصل "مرحلہ" تھا جس میں فیل کا اندیشہ تھا۔ پچھلے رینول میں مجھے افسر نے آنکھوں کے ٹیسٹ میں فیل کردیا تھا، میں نے ہرا پتا دکھاکر بنوایا تھا۔میڈیکل کے کمرے میں دو اہلکار تھے۔ ایک افسر مجھے اسٹول پر بٹھا کر آنکھوں کا ٹیسٹ لینے لگا۔اس نے سیکنڈ لاسٹ پر لکھے ایلفابیٹس پوچھے تو ڈر لگا کہ اب آخری لائن پر پوچھے گا لیکن اس کی نوبت نہیں آئی۔ دوسرے اہلکار نے طبیعت کا پوچھا اور ٹوکن دیا۔اب آخری کاؤنٹر تھا، اہلکار نے ایکسپائرڈ لائسنس لے کر بڑی پرچی دی جسےدیکھ کر مجھے خوشی ہوئی  کہ میرا کام ہوگیا۔ لائسنس 10 کے اندر ڈاک کے ذریعے میرے گھر پہنچ جائے گا۔

باہرنکلا تو ایک افسر نے محکمہ کی سروس کا پوچھا کہ کوئی تکلیف تو نہیں ہوئی۔ میں نے سروس کی تعریف کی تو اس نے کمینٹ بک کی جانب اشارہ کیا کہ اپنے کمینٹس تحریر کریں۔ کمینٹ بک پر تاثرات لکھے اور باہر نکلا۔ میں نے موبائل پر گھڑی دیکھی تو حیرت ہوئی کہ لائسنس آفس کے تمام مراحل پچیس منٹ میں ہوئے۔

یہ تھے تھانے اورلائسنس آفس کے مشاہدات جو ایک دوسرے سے متضاد تھے۔ بدقسمتی سے تھانہ کلچر ابھی بھی وہی ہے جو ماضی میں تھا۔ شریف آدمی آج بھی تھانہ جانے سے گھبراتا ہے۔

تھانے والوں کا رویہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے رپورٹ درج کرانے والا خود مجرم ہو۔گھنٹوں خوار کرکے رپورٹ درج کرتے ہیں کہ جیسے وہ احسان کر رہے ہیں۔تھانہ میں رپورٹ درج ہونے میں بشکل5 منٹ لگتے ہیں، لیکن پولیس اہلکار عوام کو گھنٹوں خوار کرکے چائے پانی وصول کرکے درج کرتے ہیں۔ ناظم آباد لائسنس آفس میں سندھ پولیس دوسرے روپ میں نظر آئی جس پر مجھے خوشگوار حیرت ہوئی۔

 

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے