
حریم شفیق
گواہی کس کے حق میں؟؟* میں پاکستان کی شہری ہوں اورمجھے اس پہ فخر ہے کہ میں نےاس سرزمین میں جنم لیاجو لا الہ الااللہ کی بنیاد پہ قائم ہوا جس
کی خاطر نہ جانے کتنے مسلمانوں نے اپنا خون بہایا تب اس کا ذرہ ذرہ لہلہایا ۔۔
کتنی بیٹیوں نے اپنی عصمتیں قربان کیں اورکتنے ہی فاقوں زدہ جسموں کےساتھ ہجرت کی۔۔۔ان قربانیوں کی بدولت آج میں آزاد فضا میں سانس لے رہی ہوں۔ میں اپنی ذات کے لحاظ سے ہرحکم رب کائنات پر عمل کرنے میں خود مختار ہوں ۔ کوئی مجھے اس سے روک نہیں سکتا ۔میں حجاب لوں تو کوئی مجھ سے میرا یہ حق نہیں چھینتا۔۔ میں بازار جاؤں ۔۔۔پارک جاؤں ہر جگہ مجھے نماز کی ادائیگی کے مواقع دستیاب ہیں۔
میں قربانی کرنے کا حق رکھتی ہوں اور کوئی مجھے اس پرعمل درآمد پہ قتل نہیں کرتا۔۔۔تو بتائیں کیا میں خوش قسمت نہیں ۔۔۔مانا کہ بہت سے اور مسائل ہیں جن کا مجھے سامنا ہے تو مسائل کہاں نہیں ہوتے آج جو قومیں عروج پر ہیں ۔ ان کے مسائل ہم سے بھی خطرناک ہیں وہ لا دینیت کا شکار ہیں اور میرے پاس میرے رب کا دین اس کا فضل ہے۔۔مجھے دکھ ہوتا ہے ان لوگوں پر جو اس ملک ۔۔۔اس سرزمین کے ساتھ ۔۔۔اپنے شہیدوں کے لہو کے ساتھ غداری کرتے ہیں۔۔۔ کبھی ختم نبوت ایکٹ میں ترمیم کی کوشش کی صورت میں ،کبھی ٹرانس جینڈر ایکٹ کی صورت میں تو کبھی اسلام دشمن ممالک کے سامنے قرضوں کے لیے بھکاری بن کر ؟؟یہ وہ لوگ ہیں جنہیں اللّٰہ رب العزت نے اقتدار بخشا مگر انہوں نے اس کا ناجائز استعمال کیا ۔۔۔
نتیجتاً آج ہم اللّٰہ رب العزت کی رحمتوں سے دور ہوتے جا رہےہیں ۔۔۔آج ہمارا ملک مالی بحران کا شکار ہو رہا ہے ۔۔۔سیلاب سے نہ صرف انسانی جانیں گئیں لوگ بے گھر ہوئے بلکہ کتنی ہی فصلیں تباہ ہو گئیں؟؟اس سب کے ذمہ دار کون ہیں ؟
وہ حکمران جو اللّٰہ اور رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے جنگ کرتے ہیں قرآن کےاحکامات کا انکار کررہے ہیں؟نہیں اس کے ذمہ دار ہم خود ہیں جو ان کے حق میں گواہی دیتے ہیں ۔۔۔اب فیصلہ آپ پہ چھوڑتی ہوں کیا اب بھی آنکھیں بند کر کے نا اہل افراد کے حق میں گواہی دیں گے جن کی نااہلی ثابت بھی ہو چکی؟
نوٹ :ایڈیٹر کا بلاگرکے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )



































