
لبنی حبیب /اسلام اباد
آج 25 دسمبر 2021 ہے، آج کے دن کیا خاص بات ہے.
آج کے دن ایک ایسا رہنما ،ایسا لیڈر ایسا گورنرجنرل آیا،جس نےاپنا ملک اپنا وطن پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا اور پاکستان ہمیں اتنی آسانیوں سے نہ ملا بلکہ اللہ کی مدد اور ان کی ان تھک قربانیوں و جدوجہد سے ملا۔
ایسے کون سے رہنما ہیں جنھوں نے علامہ اقبال کا خواب پورا کر دکھایا؟
جی صحیح سمجھے یہ لیڈر و رہنما ہمارے قائد آعظم محمد علی جناح تھے۔
ان کی تاریخ پیدائش ان کی تعلیم ان کی سوانح حیات کے بارے میں سب کو معلوم ہے، اب سوال یہ ہے کہ کیا اب ایسے رہنما یا حکمران ہیں جو ملک کی ترقی کے لۓ قربانیاں دیں یا عوام کی بھلائ کے لۓ کوشاں رہیں۔
ملک پاکستان بننے کے بعد قائدآعظم محمد علی جناح ، لیاقت علی خان ،مولانا محمد علی جوہر،سرسید احمد خان بس کچھ ہی ایسے اشخاص تھے، جن کا مقصد صرف وطن کی بقاء تھا اور دشمن سے بھی لڑے اور ان کے ظلم سہےاور کئ قربانیاں بھی دیں پھر جیسے جیسے ملک ترقی کرتا گیا ایسے حکمران آۓجسےعوام کی بھلائی سے کوئی رغبت نہ تھی بس اپنی کرسی سے محبت تھی اور ملک کے پیسے کھانے سے مطلب تھا
ملک میں مہنگائ بڑھتی گئی بجلی،گیس کی قینتیں بڑھ گئیں،ان کےبل اللہ کی پناہ، بےروزگاری آئی اورجونوکری کرنےوالےافراد ہیں ان کی تنخواں ہی اس قابل نہیں ہوتی کہ گھر کا خرچہ چلا سکیں۔
پھر ان سب مسائل سے عوام بھی تنگ آئ آج کی نوجوان نسل بھی چوری اور ڈاکہ ذنی پر اتر آئی اور خودکشی کا رجہان بڑھا، کئی ماؤں کے لخت جگر اس دنیا سے حرام موت گۓ۔ حدیث پاک کا مفہوم ہے اگر حکمران ناحق عوام پر مہنگائی مسلط کرےگا تو اس پر جلد عزاب دیا جاۓ گا۔
یہ تو حال سیاستدانوں اورحکمرانوں کا اب دیکھتےہیں
عوام کا حال۔
عوام کاحال بھی آج کل ایسا ہی ہے صرف اپنا مفاد دیکھنا جیسا کہ ان میں اب پہلےکی سی سادگی نہ رہی ایک چھوٹی سی مثال دیکھ لیجیۓ اتنے بڑی بڑی جائدادیں گھر بناۓ اور اپنے اخراجات خود بڑھاۓ سردیاں ہوں تو ہر کمرے میں ہیٹر ہے جب ایک کمرے میں ہیٹر سے کام چل سکتا ہے تو ہر کمرے میں لگانے سے تو اسراف ہی ہوا اور پھر بل بھی زیادہ ہی آنا ہے۔
پھر گیزر کی سہولت بھی ہر گھر میں موجود.۔۔
گرمی ہو تو ہر گھر میں ،ہر کمرے میں اے سی سپرٹ اوراس کو چلانا بھی تمام کمروں میں ہے اگر جب ایک کمرے میں لگا کر اس سہولت سے فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہے تو کیا برا ہے اتنے زیادہ بل بھی نہ آۓ اور گیس کا بحر ان بھی نہ ہو۔
اس کے علاوہ مزدور ہو یا الیکٹریشن ہو یا ٹرانسپورٹرز ہوں یا اسکول کے ایڈمنسٹریشن ہوں سب کی فیسیں اتنی زیادہ کہ پوچھیں مت سب ہی اپنے ہی فائدہ سوچتے ہیں.
ایک حدیث ہے جس کا مفہوم ہےجیسے عوام ہونگے دنیا میں ویسے ہی حکمران آپ پرمسلط کۓجائیں گے۔
اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہمارے ملک پاکستان پر عزاب نہ آۓاس ملک کے حکمران بھی رعایا کے حقوق پورے کرے اور رعایا بھی اپنے فرائض پورے کرے اور دشمن قوم جب ہم پر حملہ کرے تو اس سےڈرنے،دبنے کے بجاۓ قوت سے لڑنے کی توفیق دے جیسے پہلے کے لیڈر اپنے اچھی ذہنی بصیرت و سیاست سے لڑتے اور کامیابی حاصل کرتے سب سے بڑھ کر اللہ پاک ہمیں قائد آعظم جیسا بہادر اور عظیم لیڈر گورنر جنرل اور لیاقت علی خان جیسا وزیر اعظم عطا کرے آمین۔



































