
لبنی حبیب
ہم علم حاصل کیوں کرتے ہیں حدیث پاک میں ہے: رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
" طَلَبُ العِلْمِ فَرِیْضَۃٌ عَلٰی کُلِّ مُسْلِمٍ
عِلم کا حاصل کرنا ہرمسلمان مرد (و عورت)پرفرض ہے"۔
(سنن ابن ماجہ)
اس فرمان کو مدنظر رکھ کر اور یہ کہ ہم بڑے ہو کر ایک کامیاب انسان بن سکیں۔ تعلیم ہمیں عقل وشعور دیتی ہے اسے حاصل کرنے سے ہمارے معلومات میں اضافہ ہوتا ہے اور اچھے اور برے کی تمیز پیدا ہوتی ہے اور ہمارے اعمال حکم ربی کے مطابق چلنے لگتے ہیں اور جب ہم اپنی تعلیم مکمل کرتے ہیں تو اس سے اپنا روزگار ڈھونڈنے میں بھی آسانی یوتی ہے اور انسان اپنے پیروں میں کھڑا ہو جاتا ہے اور مضبوط انسان بن جاتا ہے۔
اسلام میں علم کی اتنی افادیت ہے کہ حدیث کے مطابق پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وسلم پر جب پہلی وحی نازل ہوئی تو اس کا پہلا جملہ یہ تھا کہ پڑھ اپنے رب کے نام سے جس نے تمام چیزوں کو پیدا کیا ہے۔
اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ پہلی وحی میں ہی علم پر سب سے زیادہ زور دیا گیا ہے۔
جب اللہ پاک نے علم کی اتنی اہمیت دی ہے تو اب اس معاشرے میں تعلیم حاصل کرنا کیوں مشکل ہو گیا ہے؟ بہت سے والدین اپنے بچوں کو ادارہ تعلیم، اسکول سے کیوں ہٹارہے ہیں ذرا سوچیں!
اس کی وجوہات سامنے آرہی ہیں ایک تو غربت بھر مہنگا کورس اور فیسیں اس قدر زیادہ کہ بس کہ انسان اپنی اولاد کو پوری تعلیم نہیں دلوا پارہا وہ سوچتا ہے کہ ہم اتنی فیسیں کہاں سے دیں ہم بس 3 وقت کی روٹی اپنے بچوں کو وقت پہ کھلادیں یہی بہت ہے۔
میری اسکول انتظامیہ سے درخواست ہے کہ خدارا تعلیم معاشرے میں عام کریں ناکہ کہ اپنی جیبیں بھریں اور صرف اپنے کاروبار بڑھانے کی فکر کریں،
کہ سب دنیا میں ہی رہ جانا ہے آگے جانا ہےتو صرف و صرف امر بالمعروف نہی عن المنکر ۔
علم جتنا تمہاری وجہ سے پھیلے گا وتنا ہی اجر و ثواب ملے گا کم نہ ہوگا کچھ بلکہ بڑھ کے ہی ملے گا وہ بھی جنت کے ذریعے ۔
مگر یہ مال و دولت کچھ کام نہ آۓ گی اور غور کریں اللہ کے نزدیک دنیا کی کوئ حقیقت نہیں حدیث پاک میں ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا! اللہ کی قسم! اخرت کے مقابلے میں دنیا کی حقیقت صرف اتنی ہےجیسے کوئ سمندر میں انگلی ڈالے پھر نکال کر دیکھے کہ وہ کتنا پانی لے کر لوٹتی ہے؟(مسلم عن المستورو کتاب الجنة ترمزي)
سچ ہے سب یہی دھرا کا دھرا رہ جانا ذرا سوچیۓ۔۔۔۔



































