علامہ اقبال ہمہ گیر شخصیت

 

مجاہد عالم ندوی / بہار انڈیا

علامہ اقبال دانائے راز ، ترجمان حقیقت اور ایک سیاسی لازوال خصوصیت کے مالک تھے ۔

 آبا واجداد

 

علامہ اقبال کے آبا و اجداد کا تعلق کشمیری برہمن کے ایک قدیم خاندان سے تھا ، ان کے جد اعلیٰ بابا لول حج یا لولی حاجی پندرویں صدی عیسوی میں اورنگ زیب کے زمانے میں حضرت شیخ نُور الدین نورانی کے خلیفہ کے ہاتھ پر مشرف با اسلام ہوئے ، اقبال کے اجداد نے کشمیر چھوڑ کر سیالکوٹ میں سکونت اختیار کر لی اور وہاں پر لوئیوں اور دُسوں ( یہ ایک قسم کی چادریں ہوتی ہیں ) کی فروخت کا کاروبار شروع کیا ، اقبال برہمن زاد ہونے کا اعتراف اپنے کلام میں مختلف جگہوں پر کرتے ہیں ، ضربِ کلیم میں ایک جگہ کسی سید ذات سے مخاطب ہو کر یوں فرماتے ہیں ۔

    میں اصل کا خاص سومناتی

    آبا   مرے     لاتی   و   مناتی

    تو   سید  ہاشمی کی   اولاد

    میری  کف  خاک  برہمن  زاد

 

پیدائش اور خاندان 

 

   علامہ اقبال 9/ نومبر 1877ء جمعہ کے دن فجر کے وقت سیال کوٹ کے ایک بازار چوڑی گراں کے ایک چھوٹے سے مکان میں پیدا ہوئے ، ان کے والد صاحب کا نام شیخ نور محمد تھا ، دادا کا نام شیخ رفیق تھا ، ان کے دو تھے ایک شیخ نور محمد ( والد اقبال ) اور دوسرے شیخ غلام قادر ، شیخ نور محمد کی شادی ٫٫ امام بی بی ٬٬ ( والدہ اقبال ) سے ہوئی ، ان کے بطن سے دو لڑکے اور چار لڑکیاں پیدا ہوئیں ، شیخ عطا محمد ( بھائی ) اور شیخ محمد اقبال جو آگے چل کر حکیم الامت اور شاعر مشرق ڈاکٹر سر محمد اقبال کے نام سے مشہور ہوئے ۔

 

 شیخ نور محمد عالی ظرف ، نیک ، شفیق ، حلیم اور بردبار انسان تھے ، انہوں نے کسی مکتب میں تعلیم تو نہیں پائی تھی البتہ حروف شناسی ہونے کے سبب اردو اور فارسی کتابیں پڑھ لیتے تھے ، تصوف کی پیچیدگیوں سے بھی آشنا تھے ، بعض لوگ تصوف کی کتابوں کے مشکل مطالب کی تشریح کے لیے ان سے رجوع کرتے اس لیے بعض ہم عصر اکابر علم انہیں ان پڑھ فلسفی کہتے تھے ۔

 

 علامہ اقبال کی والدہ ( امام بی بی ) کو سب ٫ بے جی ٬ کہتے تھے ، وہ لکھنا پڑھنا تو نہیں جانتی تھی لیکن ان پڑھ ہونے کے باوجود بڑی سمجھدار ، معاملہ فہم اور مدبر خاتون تھیں ، اپنے حسن و سلوک کے باعث محلے کی عورتوں میں بڑی مقبول تھی ، برادری اور محلہ داری کے جھگڑوں کا نہایت خوش اسلوبی سے تصفیہ کراتی تھیں ۔

 

  ان کی سب سے نمایاں خصوصیت غرباء پروری تھی ، کئی حاجتمند خواتین کو خفیہ طور مدد کرتیں اور امداد کرنے کا ایک اور طریقہ یہ تھا کہ محلے کے غریب گھرانوں کی دس بارہ سال کی تین چار بچیاں اپنے یہاں لے آتیں اور ان کی کفالت کرتیں ، ان سب کو قرآن مجید ، ضروری دینی تعلیم اور کام کاج سکھاتی ، کچھ مدت بعد ان کے لیے خود اچھا رشتہ تلاش کر کے ان کی شادی کروا دیتیں ، ان کے اس جذبہ ایثار اور تربیت کی جھلک ہمیں اقبال کی شخصیت میں نمایاں نظر آتی ہے ، والدین کی روحانی تربیت کے اثرات اقبال کی ساری زندگی پر طاری رہے ، علامہ اقبال نے اپنی والدہ کی یاد میں ایک پوری نظم لکھ دی ہیں ، اس کے چند اشعار ملاحظہ فرمائیں ۔

    

ابتدائی اور اعلیٰ تعلیمی سرگرمیاں

 

  علامہ اقبال کا بچپن فطری کشادگی اور تنوع کے ساتھ گزرا ، اقبال کی ذہنی و فکری تشکیل میں والدین اور اساتذہ کا فیضان شامل ہے ، انہوں نے ابتدائی تعلیم مولانا غلام حسن کے مکتب میں حاصل کی ، ایک دن مولانا سید میر حسن ( 1844ء ۔ 1929ء ) درسگاہ میں آئے اور اقبال کی کشادہ پیشانی ، متین صورت اور بھورے بالوں سے بے حد متاثر ہوئے اور مولانا غلام حسن سے پوچھا کہ یہ بچہ کس کا ہے ؟ معلوم ہوا کہ شیخ نور محمد کا بیٹا ہے ، ان کے پاس گئے اور انہیں سمجھایا کہ اس بچے کو محض دینی تعلیم دلوانا کافی نہیں بلکہ اسے جدید تعلیم سے بھی آراستہ کرنا ضروری ہے ۔

 

مولانا میر حسن کی خواہش پر اقبال کو ان کے سپرد کر دیا گیا ، اقبال نے ان کے ہی مکتب واقع کوچہ میر حسام الدین میں اردو اور فارسی کی ابتدائی تعلیم حاصل کی اور قرآن مجید کا درس بھی لیتے رہے ، اسی دوران سید میر حسن نے اسکاچ مشن اسکول میں پڑھانا شروع کیا ، انہوں نے شیخ نور محمد (والد اقبال ) کی رضامندی حاصل کر کے اقبال کو 1884ء میں اسکاچ مشن اسکول میں داخل کرایا ، اقبال کی ابتدائی طالب علمانہ زندگی پر سید میر حسن ( 1844ء تا 1929ء )  کی شخصیت حاوی نظر آتی ہے ، سید میر حسن ایک روشن فکر اہل علم تھے ، جو مصالح دین اور مصالح دنیا کو پیش نظر رکھ کر شاگردوں کی تربیت کرتے تھے ۔

 

انہوں نے اقبال کو عربی ، فارسی اردو ادبیات ، علم و حکمت اور تصوف وغیرہ کی تعلیم دے کر ان کے دل میں علوم قدیمہ اور اسلامیہ کے لیے بے پناہ شیفتگی پیدا کر دی تھی ، جب تک وہ زندہ رہے اقبال ان کی خدمت میں حاضر ہو کر علمی مسائل میں ان سے ہدایت و رہبری لیتے رہے ، اقبال ان کا بے حد احترام کرتے تھے اس کا انداز اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اقبال کو جب 1923ء میں ٫٫ سر ٬٬ کے خطاب کی پیشکش کی گئی تو انہوں نے گورنر پنجاب سے کہا کہ جب تک ان کے استاد سید میر حسن کی علمی خدمات کا اعتراف نہ کیا جائے تب تک خطاب قبول نہیں کریں گے گورنر نے پوچھا کہ کیا سید میر حسن کی کوئی تصنیف ہے ؟ اقبال نے جواب دیا ، میں خود ان کی تصنیف ہوں ، چنانچہ اقبال کو خطاب کی پیشکش کے موقع پر سید میر حسن کو بھی شمس العلماء کا خطاب ملا ۔

 

سولہ برس کی عمر یعنی 1893ء میں اقبال نے میٹرک کا امتحان فرسٹ ڈویژن سے پاس کیا اور اسی سال ان کی شادی گجرات کے سول سرجن خان بہادر عطا محمد کی بیٹی کریم بی بی سے ہوئی ، اسکاچ مشن اسکول میں انٹر میڈیٹ کی کلاسیں سے بھی شروع ہو چکی تھی لہٰذا اقبال کو ایف ۔ اے کے لیے کہیں اور نہیں جانا پڑا ،  1890ء میں اقبال نے ایف ۔ اے کا امتحان سیکنڈ ڈویژن سے پاس کیا ، مزید تعلیم کے حصول کے لیے لاہور کا رخ کرنا پڑا ، یہاں ستمبر 1890ء میں گورنمنٹ کالج میں بی ۔ اے کی کلاس میں داخلہ لیا ۔

 

  1897ء میں اقبال نےبی ۔ اے پاس کیا اور ایم اے فلسفہ میں داخلہ لیا یہاں پروفیسر آرنلڈ جیسے جید استاد موجود تھے ، اقبال کی عملی اور فکری زندگی کی تشکیل میں ان کا اہم رول رہا ہے ۔

 

اقبال نے 1899ء میں گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم ۔ اے کی ڈگری مکمل کی ، اسی دوران شاعری کا سلسلہ بھی چلتا رہا ، انہیں استاد داغ دہلوی سے شرف تلمذ تھا ، اس طرح تعلیمی سلسلہ بھی جاری رہا اور شاعری بھی ، مگر مشاعروں میں نہیں جاتے تھے ، ایم اے پاس کرنے کے بعد اقبال 13 مئی 1899ء اورینٹل کالج میں میکلوڈ عربک ریڈر کی حیثیت سے متعین ہو گئے ، اسی سال آرنلڈ بھی عارضی طور پر کالج کے قائم مقام پرنسپل مقرر ہوئے ، اقبال تقریباً چار سال تک اورینٹل کالج میں پڑھاتے رہے ، البتہ بیچ میں چھ ماہ کی رخصت لے کر گورنمنٹ کالج میں انگریزی پڑھائی ، میکلوڈ عربک ریڈر کی حیثیت سے اقبال اورینٹل کالج میں بی ۔ او ۔ ایل اور انٹر میڈیٹ کی جماعتوں کو تاریخ ، اقتصادیات اور فلسفہ پڑھاتے تھے ۔

 

اقبال اورینٹل کالج میں پڑھانے کے ساتھ ساتھ گورنمنٹ کالج میں بھی پڑھاتے تھے ، 4 جنوری 1901ء کو انہوں نے لالہ جیا رام کی جگہ گورنمنٹ کالج میں عارضی طور پر اسسٹنٹ پروفیسر انگریزی کی خدمات انجام دینا شروع کیں ، سر عبدالقادر ان دنوں اسلامیہ کالج میں انگریزی پڑھاتے تھے ، انہیں کچھ عرصے کے لیے رخصت لینا پڑی اور اس دوران میں ان کی جگہ اقبال اسلامیہ کالج میں انگریزی پڑھانے کے فرائض انجام دیتے رہے ، بعد میں گورنمنٹ کالج میں اسی منصب پر ان کا تقرر 31 مارچ 1903ء تک رہا جب اورینٹل کالج میں بطور میکلوڈ عربک ریڈر ان کی مدت ملازمت ختم ہوئی تو ان کا تقرر دوبارہ بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر ( انگریزی ) گورنمنٹ کالج میں ہوا یہ مدت تین جون 1903ء سے 30 دسمبر 1903ء تک تھی لیکن مدت ختم ہونے سے پہلے اس میں چھ ماہ یعنی مارچ 1904ء تک کی توسیع کر دی گئی ، اس مدت کے اختتام پر انہیں مزید توسیع دی گئی اور وہ فلسفہ پڑھانے پر مامور ہوئے ، اسی دوران یورپ میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے انہوں نے یکم اکتوبر 1905ء سے تین سال کی بلا تنخواہ رخصت حاصل کی ۔

 

ازدواجی زندگی :

 

   سن  1893 میں اقبال کی کریم بی کے ساتھ شادی رواج کے مطابق ان کے بزرگوں نے طے کی تھی اگرچہ کم عمری کی وجہ سے وہ اس شادی پر رضامند نہ ہوئے تھے لیکن بزرگوں کے آگے انکار کی ہمت نہ ہوئی ، چونکہ اقبال حصول تعلیم کے لیے مختلف مقامات کو جاتے رہتے تھے اسی لیے کریم بی بی کا بیشتر وقت اپنے والدین کے ساتھ گزرتا تھا ، بعض اوقات چند ماہ کے لیے سیالکوٹ آجاتیں ، اقبال گرمی کی چھٹیاں عموماً سیالکوٹ میں اپنے والدین کے ساتھ گزارتے اور کبھی کبھار چند ہفتوں کے لیے اپنے سسرال گجرات بھی چلے جاتے تھے ، اس دوران ان کے یہاں دو اولادیں پیدا ہوئیں ، ایک بیٹی معراج بیگم جو کہ 1896ء میں پیدا ہوئی اور بیٹا آفتاب اقبال 1898ء میں پیدا ہوا ، لیکن بعض وجوہات کی بنا پر اور زوجین کے طبیعت کی عدم مناسبت کی وجہ سے یہ شادی ناکام رہی ، کریم بی بی بچوں سمیت اپنے والدین کے ساتھ رہتی تھیں ، لیکن ان کی کفالت کی ذمہ داری اقبال خود اٹھاتے تھے ۔

 

ان کی دوسری شادی کشمیری خاندان کی لڑکی سردار بیگم سے ہوئی ، اس موقع پر صرف نکاح ہی ہوا اور رخصتی عمل میں نہ آئی تھی کہ اقبال کو دو ایک خط موصول ہوئے ، جن میں سردار بیگم کی چال چلن پر نکتہ چینی کی گئی تھی اسی وجہ سے رخصتی کا معاملہ التوا میں پڑ گیا ، اقبال اس دوران شدید تذبذب میں تھے کیونکہ ایک بیوی سے علیحدگی ہو چکی تھی دوسری کے متعلق یہ صورت پیدا ہو گئی ، بہرحال اقبال نے ارادہ کر لیا کہ سردار بیگم کو طلاق دے کر کسی دوسری جگہ شادی کرنے کی کوشش کریں گے اسی تذبذب میں تین سال گزر گئے ، ان کی تیسری شادی لدھیانہ کے ایک متمول کشمیری خاندان کی صاحبزادی مختار بیگم سے تقریباً 1913ءکے ابتدا میں ہوئی ۔

 

اسی اثنا میں سردار بیگم کے گمنام خطوط کے سلسلے میں اقبال کے احباب نے تحقیق کرائی تو یہ راز منظر عام پر آیا کہ گمنام خطوط تحریر کرنے والا کوئی وکیل تھا جو سردار بیگم کی شادی اپنے بیٹے کے ساتھ کروانا چاہتا تھا ، سردار بیگم نے خود بھی جرات کر کے ایک خط اقبال کو بھجوایا ، جس میں لکھا تھا کہ انہیں اس بہتان پر یقین نہیں کرنا چاہیے تھا ، اب جب کہ میرا نکاح آپ کے ساتھ ہو چکا ہے ، اب میں دوسرے نکاح کا تصور بھی نہیں کر سکتی اسی حالت میں پوری زندگی بسر کروں گی روز قیامت آپ کی دامن گیر ہوں گی ، اقبال یہ خط پڑھ کر اپنی غلطی پر سخت پشیمان ہوئے ، بالآخر اقبال سردار بیگم کو گھر لانے کے لیے تیار ہو گئے لیکن چونکہ پہلے دل میں ارادہ کر لیا تھا کہ سردار بیگم کو طلاق دینے کا تو اسی لیے دوبارہ نکاح پڑھوا لیا گیا ، اور اس سردار بیگم کے بطن سے دو بچے ہوئے جاوید اقبال اور بیٹی منیرہ اقبال ، مختار بیگم اور سردار بیگم قریب قریب ایک ہی عمر کی تھیں اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت ہی پیار سے رہتی تھیں ، ان دونوں بیویوں اور بہن کے اصرار پر اقبال نے اپنی پہلی منکوحہ کو بھی بلوا لیا تھا لیکن وہ زیادہ دنوں تک ان کے ساتھ نہیں رہیں ، الغرض پورا گھرانہ ہنسی خوشی رہنے لگا ۔

 

یوم وفات 

 

علامہ محمد اقبال 21/اپریل 1938ء کو فجر کے وقت اپنے گھر جاوید منزل میں طویل علالت کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے اور ان کو لاہور میں بادشاہی مسجد کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے