
رپورٹ : مجاہد عالم ندوی/ ارریہ انڈیا
الفیض ماڈل اکیڈمی بابوآن بسمتیہ ارریہ بہار نے اپنی نمایاں کامیابی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اس سال بھی گزشتہ انکورم
ایجوکیشن ،کلچر اینڈ ہیلپنگ آرگنائزیشن کی طرف سےایک مسابقہ علمیہ آل ٹاپوکوئز مقابلےکا اہتمام کیاجس میں محمد فاروق این ابو طلحہ نے پہلی پوزیشن اور ابو البشر ابن ابو ذر کمال نے پانچویں پوزیشن حاصل کر کے الفیض ماڈل اکیڈمی کا نام روشن کیا ۔ دو سو سے زائد مشارکین کے درمیان طلبہ کی نمایاں کامیابی سے الفیض ماڈل اکیڈمی کے تمام اساتذہ کرام کے لیے خوشی اور فخر کی بات ہے ۔
چیئرمین جناب ڈاکٹرامان اللّہ مدنی حفظہ اللہ ،پرنسپل حسن گیر خان سر،شیخ سفیان خلیق اللہ سلفی ،شیخ حبیب الرحمٰن سنابلی ، شیخ امیر الہدیٰ ندوی ، مسٹر سلمان اسحاق سر ، مسٹر معید الرحمٰن سر ، مسٹر فیروز عالم سر ، مسٹر حسنین سر ، مسٹر حسیب سر ، مسٹر مرسلین سر ، مسٹر آصف سر اس کے علاوہ اکیڈمی کے تمام اساتذہ کرام طلبہ و طالبات اور جملہ منسوبین نے مبارکباد پیش کی۔
پروگرام کے صدر جناب ڈاکٹر امان اللہ مدنی حفظہ اللّہ،چیئرمین الفیض ماڈل اکیڈمی نےاپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اسلامی کوئز مقابلے کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ عصری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کو دین کی بنیادی معلومات فراہم کرنے کے لیےاس کوئز مقابلےکا آغاز کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نسل نو قوم
کی امانت ہے جس کو تعلیم سے آراستہ کر کے ہم معاشرے میں خوشگوار تبدیلی کے امکانات کو روشن کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ہمارے بچوں کو اپنے مذہب سے متعلق بنیادی چیزوں کا علم نہیں ، اس لیے کم عمری سے ہی ان بچوں کو دین کی بنیادی باتوں سے واقف کرانا ضروری ہے تاکہ وہ دین پر عمل کر کے دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکیں ۔ انہوں نے والدین سے بھی یہ اپیل کہ کہ وہ اپنے بچوں کو عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے بھی لازمی طور پر واقف کرائیں ۔





































