
نزہت ریاض
پاکستان کی قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں آئے روزہلڑ بازی،شورشرابہ، ہنگامہ آرائی تو آپ سب دیکھتے رہتے ہیں اورافسوس بھی کرتے ہیں کہ دنیا میں پاکستان کا کیا
تاثرجا رہا ہے، یہ کیسےسیاستداں ہیں جو جاہل گنوار عورتوں کی طرح ہاتھ نچا نچا کر لڑ رہے ہوتےہیں ۔
کیا ایسے لوگ ملک کی باگ دوڑسنبھالنے کے لائق ہیں ۔ پاکستان کی حد تک تویہ بد تہذیبی قابل برداشت تھی، مگر آج تو ان لوگوں نے تمام حدیں پار کرڈالیں ۔اللہ کے عذاب کو دعوت دے ڈالی۔
روضہ رسول ﷺ میں ان جاہلوں نےوہ ہلڑ بازی کی کہ ہمارے سر ہی شرم سے جھک گئے،انہیں اس مقدس سرزمین اس مقدس مسجد کی حرمت ک ذرا بھی ا خیال نہیں آیا ۔اپنی گندی سیاست چمکانے کو پاکستان کی زمین کم پڑ گئی تھی ۔اس مقدس جگہ پر اپنی سیاسی گندگی بکھیرکر کیا ثابت کیا گیا ۔
اانہیں للہ تعالیٰ کے عذاب سے ڈرنہیں لگتا۔ ان کے اس قبیح فعل کی سزا کہیں پوری قوم پر عذاب بن کر نہ نازل ہو۔ ان تمام بدقماشوں کو روضے کی جالیوں کو تھام کرگڑگڑا کر اپنے کبیرہ گناہ کی معافی مانگنی چاہیے،جہاں صرف سیاسی مخاصمت میں ایک دوسرے کے لیے مغلظات بکی گئیں ۔
اے اللہ ہمارے پاکستان کو ان بدقماش سیاستدانوں سے بچا لے۔مالک ہم پر رحم کر دے مولاہم تیری بارگاہ میں معافی کے طلب گار ہیں۔ ہمیں ایسی قیادت نصیب فرما دے جو دین کے راستے پر گامزن ہوجو اسلام کا جھنڈا لے کراٹھے اور پاکستان کو عالم اسلام میں سر بلند کر دے۔





































