
نزہت ریاض
عید سرپر پےاورگھروں میں ان دنوں میں خواتین کےکام بےحد بڑھ جاتےہیں۔ گھروں کی صفائیاں کرنا،پردے دھونا ڈرائنگ روم
سیٹ کرنا اوربھی ہزاروں کام جو ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتے،مگر پھر بھی ہماری خواتین کی ہمت اور حوصلے کوداد دینی چاہیے کہ ان سب گھریلو مصروفیت کےباوجود وہ اپنا پسندیدہ کام بھی بہت شوق سے کرتی ہیں اور وہ کام ہےشاپنگ جس کو کرکے خواتین کوکبھی تھکتیں نہیں ہوتی ۔
أج میں آپ کو پاپوش کراچی کی مارکیٹ کا دورہ کراتی ہوں مارکیٹ میں داخل ہونےسے پہلےآپ کورکشہ اورچنگچی رکشہ کے سمندر کو پار کرنا ہو گا ،جو بازار کے مرکزی دروازے پر ہی کھڑے ہوتے ہیں۔ اندر آتےہی سب سے پہلے پیکو کرنے والےدوپٹے اس دکان پر چھوڑے تاکہ جب تک ہم بازار کا وزٹ کریں دوپٹے تیار ہوجائیں۔اب آتے ہیں جیولری کی طرف پاپوش میں مصنوعی جیولری کی بہت ساری شاپس ہیں۔ ویسے شاپس تو سونے کی بھی بہت ساری ہیں ۔۔ یہان ایک سنار مارکیٹ ہے،مگر سونا خریدنا اب ہر ایک کےبس کی بات نہیں۔ شرافت اسی میں ہے کہ مصنوعی جیولری کی شاپ کا رخ کیا جائے ۔
شرافت سے مجھے یاد أیا کیا زمانہ آگیا انسان یہ نہیں کہ سکتا میرا شریف خاندان سے تعلق ہے ۔آج کل جیولری میں خواتین کی پسند لائٹ ویٹ جیولری ہے کیونکہ گرمی بہت زیادہ ہے،ہیوی جیولری کا تو سوچا بھی نہیں جا سکتا۔ نازک نازک ائیرنگز،بریسلیٹ اور چین بس اتنا کافی ہے۔
موسم کے حساب سے۔اب أتےہیں سینڈل کی طرف پاپوش مارکیٹ سینڈلز کےحساب سے مہنگی ہے،کیونکہ یہاں اتنی کوئی خاص ورائٹی نہیں ہوتی جتنےیہ لوگ پرائس بتاتے ہیں خیرمجھے تو گھر میں پہننے کے سلیپر چاہئیں تھے، وہ میں نے لےلیے۔ پاپوش میں ریڈی میڈ گارمنٹس کی ورائٹی آپ کو کافی اچھی مل جائے گی اوران کے پرائس بھی صحیح ہیں یہاں۔ آج کل لڑکیوں میں میکسی بہت پاپولرہے،اس کے علاوہ کرتیاں بھی بہت پسند کی جارہی ہیں ،یہ سب پاپوش مارکیٹ میں دستیاب ہے ۔





































