
نزہت ریاض
آج جماعت اسلامی کوایک ہیلی کاپٹر کی ضرورت ہےاورمجھے یقین ہےکہ میری عوام ہیلی کاپٹر کی رقم کا بندوبست
کروادےگی انشا اللہ ،مگرمیری قوم کےلوگوں ذرا دل پر ہاتھ رکھ کراتنا سوچو کہ جو جماعت بنا کسی اقتدار کے آج مصیبت کےاس وقت میں ایک ہیلی کاپٹر کے لیےاتنی پریشان ہے۔ سراج الحق صاحب أبدیدہ ہوگئے ان پانچ بھائیوں کو نہ بچا سکے حالانکہ یہ کام تو گورنمنٹ کے اداروں کا تھا۔ اگر ایسی جماعت اقتدارمیں ہوتی تو شاید آج پورے پاکستان کے ہیلی کاپٹراس آفت کےوقت میں امدادی کام کررہےہوتے ۔
توآئیں آج عہد کریں کہ أئندہ ہرسطح پر ووٹ جماعت اسلامی کو دیں گے تاکہ ملک کی باگ ڈورایک عوام دوست جماعت چلائے جس کا دل پتھرکا نہ ہو جو ایسی بےحس نہ ہو جیسی موجودہ حکومت ہے ۔
سندھ گونمنٹ کی شرمیلافاروقی (صاحبہ نہیں لکھوں گی عزت دینے کودل ہی نہیں چاہ رہا) اپنی دوستوں کے ساتھ پارٹیاں منا رہی ہیں ،کیا یہ وقت پارٹیاں منانے کا ہے؟ یا سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑے رہنے کا۔ کیوں حکمرانوں کے دل اتنے سخت ہو گئے ہیں کیوں ان کے دل عوام کےدرد پرنہیں کانپتے،کیا ان کے دلوں پر مہرلگ چکی ہے؟
یاد رکھو اپنے وقت کے بڑے بڑے بادشاہوں کے تخت اللہ نے پلٹ ڈالے ،ہزاروں لاکھوں میلوں پر پھیلی سلطنتیں صرف اسی وجہ سے ان بادشاہوں کے ہاتھوں سے نکل گیئں کہ وہ عیاشیوں کے اندھیروں میں ڈوب گئے تھے ۔
ڈرو اس وقت سے جب تمہارابھی انجام ہوگا۔ قریب ہےوہ وقت دورنہیں جب عوام میں شعور آجائے گا اور حکومت جماعت اسلامی کی ہوگی۔ انشاء اللہ ۔میری ارض وطن نے بہت مشکلات کاٹ لیں کہتے ہیں نہ کہ اللہ بندے سے اس کی برداشت سے زیادہ آزمائش نہیں لیتا تو بس وہ وقت بہت قریب ہےجب فتح حق کی ہوگی اورجیت ترازو کی ہوگی ۔ بس جاگ اٹھو میری پاکستانی عوام اوردیکھو کہ مصیبت کی ہر گھڑی میں تمہارے شانہ بشانہ کون کھڑا ہے۔ ووٹ پرسنیلٹی کی بنیاد پرنہ دو مانا کہ عمران خان اسمارٹ ہےمگر میرے ملک کے لیےاس کی اسمارٹنیس کسی کام آرہی ہے ؟ مانا کہ ایم کیو ایم اردو زبان پر سیاست کرتی رہی ہے،مگر سب سے زیادہ نقصان بھی اردو زبان والوں کا یعنی کراچی والوں کا ہی کرواتی رہی ۔ مانا کہ ن لیگ کا انتخابی نشان شیر ہے،مگر وہ ایک بزدل چوہے کی طرح ملک چھوڑ کر بھاگ گئے۔
جم کر میدان کون کھڑا ہے۔ کون ہےجس کے قدم بڑی سے بڑی مشکل میں ڈگمگاتے نہیں ہیں؟
وہ ہے صرف اور صرف"جماعت اسلامی" تو میرے ہم وطنوں اب غاصبوں چوروں لٹیروں کے ہاتھوں کو مزید مضبوط نہ کرنے کا عہد کرو۔ آئیں مل بولیں "حل صرف جماعت اسلامی"





































