
عائشہ بی
پاکستان میں مایوسی کے خاتمے اورتعلیم کے میدان میں ترقی کی جانب الخدمت و جماعتِ اسلامی کی کامیاب جدوجہد جاری ہے ، پاکستان کو اس وقت
بے روزگاری، مہنگائی اور تعلیمی مواقع کی کمی جیسے کئی چیلنجز کا سامنا ہے جن کی وجہ سے نوجوانوں میں مایوسی بڑھتی جارہی ہے ۔ ایسے کٹھن وقت میں جبکہ پاکستانی قوم کو کم آمدن زیادہ اخرات جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، جن مسائل کو حل کرنے کی ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے۔
افسوس اس بات کا ہے کہ حکومت عوام کے مسائل کے حل میں دلچسپی لیتی یا کوئی قدم اٹھاتی نظر نہیں نظر نہیں آرہی ! ایسے حالات میں الخدمت مختلف شعبہ ہائے زندگی میں سماجی اور فلاحی منصوبوں کے ذریعے عوام کی خدمت کی کوشش کر رہی ہے ۔الخدمت فاؤنڈیشن تعلیم، صحت، یتیم بچوں کی کفالت، قدرتی آفات میں امدادی سرگرمیوں اور تعلیم و تربیت کے پروگرام میں ہمیشہ مصروف رہتی ہے ۔ عوام کا خدمات اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے دن رات جدوجہد جاری رکھا ہوا ہے۔
خاص طور الخدمت جماعت اسلامی ایسے میں پاکستان کے نوجوانوں کو مایوسی کے اندھیرے سے نکال کر بنو قابل کے عنوان سے مفت آئی ٹی پروجیکٹ کے ذریعے میدان علم وفن اور حصول معاش میں ترقی کی راہ دکھا رہی ہے۔ مفت آئی ٹی اور ہنر مندی کے کورسز کے آغاز کیا تھا ۔ بہت سے نوجوانوں کو آئی ٹی کے میدان میں نے نئی مہارتیں سکھاکر انہیں بے روزگار کے لیے بہترین مواقع فراہم کررہی ہے۔ سینکڑوں نوجوان اس پروجیکٹ سے اپنے کیریئر کو آگے بڑھا نے ،بہتر مستقبل کے حصول کی جدوجہد کامیابی سے آگے بڑھا رہے ہیں، الحمدللہ
" بنوقابل آئی ٹی" پروگرام پورے ملک میں شروع کیا گیا ہے، اس میں اب تک کل 16 لاکھ بچے رجسٹرڈ ہیں،سینکڑوں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے اس کورس میں گریجویشن کرلیا ہے، اس سلسلے میں کراچی میں تاریخ ساز تقریب منعقد ہوئی ۔ انہوں نے بچوں کو کورس کروانے کے ساتھ جاب کےمواقع بھی فراہم کیے ہیں، یہ سلسلہ اسی طرح مزید آگے جاری رہے گا ، ان شاءاللہ
پاکستان کو تباہی سے بچانے کے لیے ہمیں دیانت دار قیادت، عدل و انصاف اورا سلامی اصولوں کےمطابق طرزِ حکمرانی کی ضرورت ہے جس کے بل بوتے پر ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔پاکستان کی ترقی کے لیے صرف ایک ادارے یا جماعت کا کام کافی نہیں بلکہ حکومت، این جی اوز یعنی سماجی تنظیموں، سرکاری و نجی شعبے اور عوام سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ جب تعلیم، ہنر، دیانت داری اور خدمتِ خلق کو فروغ دیا جائے گا تو پھر مایوسی کی جگہ امید اور ترقی کا سفر مضبوط ہوگا۔



































