
شبانہ حفیظ/حریم اداب
اے نبی صلی الله علیہ وسلم ! اپنی بیویوں ،بیٹیوں اوراہل ایمان کی عورتوں سے کہہ دو کہ اپنے اوپر اپنی چادروں کے پلو لٹکا لیا کریں۔ سورة
احزاب(ایت نمبر-59)
مغربی تہذیب حجاب کو کیا سمجھتے ہیں ؟
دقیانوسی رسم ورواج ،بےجاپابندی، ظلم اور یہ کہ اسلامی معاشرے میں دبا کررکھا جاتا ہے ۔ چارستمبر کو حجاب ڈے منا کر عورت نے ثابت کیا ہےکہ وہ کسی مجبوری کے تحت نہیں بلکہ الله سےمحبت اوراس کی خشیت اوراپنی حیاء کی وجہ سےحجاب کی پابندی کرتی ہے ۔
حضرت علی مرتضٰی رضی الله عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک دفعہ محمد صلی الله علیہ وسلم نے صحابہ کرام سے سوال کیا کہ عورت کی کونسی چیزاس کے لئے سب سے بہتر ہے۔صحابہ کرام چپ رہے،حضرت علی نےگھر جاکر حضرت فاطمہ رضی الله عنہا سے یہی سوال کیا۔انہوں نے جواب دیا "لایرین الرجال ولایروتھن"،،نہ وہ غیر محروم کو دیکھے نہ غیر محروم ان کودیکھِے۔
جب میں نے اپ صلی الله علیہ وسلم کو بتایا تومسکرا کرکہا کہ فاطمہؓ نےبتایا ہے ۔
وہ دین زندہ عورت کےپردہ کے لیےکیوں حساس نہ ہو۔ جو مردہ عورت کے کفن میں دوکپڑےمرد کے کفن سے زیادہ رکھے(سینہ بند اور سرکا اسکارف)
سیدہ فاطمہ الزہراءرات کے وقت جنازہ اٹھنامیری چارپائی کےسرہانے اورپائتی پر درخت کی ہری شاخ سے کمان کی شکل بنا کر اوپر سے چادرڈالیں تاکہ جسم کی ساخت نمایاں نہ ہو۔جبرا"پابندی عارضی ہوتی ہے ۔جو خودسے پردہ کرتے ہیں ، وہ ثابت قدم رہتے ہیں ۔
عورت کے جسم پرکپڑے برائے نام ہوں۔وہ صرف تفریح کا ذریعہ ہو۔ یہ سوچ ہےمغربی تہذیب کی ،یونان تہذیب کی ۔روم کی تہذیب میں عورت کی کیا حیثیت تھی؟ دنیاوی کام کے لےاپنے افسروں کے اگے کردیتے تھے۔ فرانس میں اسکارف پر پابندی لگا دی گئی کہ یہ ایک مذہبی علامت ہے ۔ہمارا سیکولرمعاشرہ ہےبچیوں نے تعلم چھوڑ دی لیکن اپنی تہذیب نہیں چھوڑی۔
پاکستان کیوں بنایا ؟
اس لئےنہ کہ ہندو مسلم کلچر الگ الگ ہیں۔ اس کی وجہ سےکتنی خواتین نے اپنا لہو قربان کیا۔محمد صلی الله علیہ وسلم کی حدود سےباہر نہ جاؤ۔ خواتین کو عزت دی خواتین کا اہم فریضہ بچوں کی تربیت ہے۔ اس وجہ سےخواتین پر معاشی بوجھ نہیں ڈالا گیا ۔ آپ نے تو ایک نظام دیا ہے۔ پاکیزہ معاشرہ دیا ہے۔ کوئی بھی ایسی مثال ملتی ہے جسں میں محمد صلی الله علیہ وسلم اورخلیفہ راشدین نےکسی بے پردہ عورت کے لئے سزا تجویز کی ہو۔ نہیں بلکہ تعلیم وتربیت قران کی ترغیب دینےکی وجہ سے معاشرہ پاکیزہ ہوتا ہے ۔
موبائل ہم خریدتے ہیں فوراً"اس کا کور بھی خریدتے ہیں تاکہ وہ کورڈ ہوجائے اس پر کوئی نشان نہ پڑے ۔اسی طرح الله تعالیٰ نے عورت کو مستورین سے پکارا ہے ۔ یعنی چھپی ہوئی۔ جیسے سیپ میں موتی چھپاہوتا ہے۔ موتی قیمتی ہونے کی وجہ سے اس کو کورڈ کردیا ہے،اسی وجہ سے عورت جب باہر نکلتی ہےتو اپنے آپ کوحجاب سے کور کرلیتی ہے تاکہ شیطان کی نظروں سے محفوظ رہے۔
شانہ بشانہ کا نعرہ کیاہے ؟
ایک مردبیوی کےشانہ بشانہ ہوگا۔بھائی بہن،خاندان ایک دوسرے کےشانہ بشانہ ہوں گے تو معاشرہ گروتھ کرے گا خوشحالی آئے گی ۔ یہ نہیں ہے کہ ہرمرد ہرعورت اور ہر عورت ہرمرد کے ساتھ شانہ بشانہ ہو۔ اس سے تو انتشار ہو گا ۔اسی وجہ سے مغربی معاشرے پستی کی جانب جا رہا ہے۔
اقبال نہ کیا خوب کہا ہے:تمھاری تہذیب آپ اپنےخنجر سے خود کشی کرے گی ۔نہ نازک اشیانہ بناسکوں گےنہ پائیدار ہوگا۔




































