کرب   

 نگہت فرمان

علینہ کی پیدائش پر گھر پر جشن کا سماں تو نہ تھا لیکن کسی نے بہت بھنویں بھی نہ چڑھائیں وہ گھر کی پہلی اولاد تھی ،مناسب سی شکل و صورت کی سب

کی خواہش تھی کہ اولاد نرینہ ہو لیکن اس پر اختیار کسی کا نہیں تھا  پھر تین سال بعد سمیعہ آئی تو گویا ابا جان کی لاٹریاں نکل آئی ہوں ۔ ایک نہیں اکٹھے تین ٹینڈر جو گزشتہ کئی ماہ سے تعطل کا شکار تھے منظور ہوئے۔ ابا کہ تو قدم زمین پر نہیں ٹک رہے تھے۔ سمیعہ تو تھی بھی خوب صورت حسن کا پیکر۔   سب کی توجہ کا مرکز  سمیعہ بن گئی۔۔۔  ابانے تو اسے اپنے لیے بڑا ہی بھاگوان مان لیا  ۔اس کی شکل ہی نہیں عادات بھی سب کو اپنی طرف متوجہ کرلیتیں۔۔

 ابا میاں  جب گھر میں ہوتے تو سمیعہ کے یکے بعد دیگرے آنے والے بہن بھائی بھی سمیعہ کا مقام کم نہیں کرسکے۔ علینہ  کم گو اور الگ الگ رہنے والی اور بچپن ہی سے ذمہ دار سی ہوگئی تھی ۔ اماں پے درپے بچوں کی پیدائش کے سبب کچھ بیمار و چڑچڑی ہوگئیں تھیں ۔غصہ میں علینہ کے چھوٹے بہن بھائی روئی کی طرح رھنک دیے جاتے بعض اوقات بلا سبب علینہ بھی اماں کے عتاب کا شکار ہوتی۔ ان سب باتوں نے علینہ کی حساس طبیعت پر گہرا اثر ڈالا۔ وہ خود ہی بہن بھائیوں کو سمیٹ کر ان کا خیال رکھنے لگی ۔بچپن اس کا ذمہ داریوں کی نذر ہوگیا۔ جب کہ تین سال چھوٹی سمیعہ لاابالی تھی اور اپنا بچپن خوب انجوائے کررہی تھی، ابا یہ دیکھتے تو لیکن ان کا خیال تھا کہ یہ اچھا ہی ہے بڑی بہن پیدائشی "بڑی آپا" ہی ہونا چاہیے کبھی گھر میں کچھ خاص  آتا تو بڑا ہونے کے باوجود علینہ کو سب سے آخر میں حصہ ملتا اور سب سے بہترین حصہ سمیعہ کو ملتا ۔

یہ بات اسے بڑی حیرت و کرب میں مبتلا کرتی وہ صرف سوچتی رہ جاتی کہ میں بڑی ہوں یا وہ ؟ فرض نبھانے کے لیے میں اور حق وصولی کے لیے وہ۔ اس حساسیت نے اسے زندگی کی رنگینیوں سے دور اور ہر ایک سے نالاں کردیا ۔۔قسمت کی ستم ظریفی ہی کہیں گے کہ اماں گرگئیں شدید چوٹوں کے سبب بستر سےزیادہ اٹھ نہیں سکتیں چل پھر نہیں سکتیں، اس نے  چھوٹے بہن بھائیوں کی جو آدھی ذمہ داری اٹھا رکھی تھیں وہ مکمل اس کے ناتواں کندھوں پر آگئیں  یوں انٹر ہی میں اسے اپنی تعلیم کو خیر باد کہنا پڑا ۔اور وہ سولہ سترہ سال کی عمر میں سات بہن بھائیوں کی ماں کا کردار ادا کرنے لگی ۔اسکول بھیجنا ،لنچ بنانا، روٹی، کھانا ہر ذمہ داری گویا اسے ہی ادا کرنا تھی ۔ وہ سارا دن مشین بنے چپ چاپ جتی رہتی ۔چولہے کی تپش نے چہرے اورہاتھ کی جلد جھلسا دی لیکن کسی کو اس بات کی زیادہ فکر نہیں ہوئی۔

 چھ سات ماہ بعد اماں ٹھیک ہوگئیں ۔اس نے سوچا اب تو اپنی پڑھائی شروع کرسکتی ہوں ۔اماں سے پوچھا لیکن اجازت نہیں ملی کہ اماں کو تو عادت نہیں رہی ۔ نہ ان کی طبیعت ابھی مکمل صحیح ہے اور وہ طبیعت کبھی مکمل صحیح ہوئی ہی نہیں ۔اس لیے علینہ جو میٹرک میں پوزیشن ہولڈر تھی انٹر بھی نہیں کرسکی ۔ذمہ داریوں کی ادائیگی اور زندگی کے تکلیف دہ حالات نے اس کے چہرے پر لڑکیوں والی رونق و روپ تو آنے نہیں دیے اور سمعیہ جو حسین تو تھی بے فکری او رلوگوں کی توجہ نے روپ کو چار چاند لگائے۔اب رشتے کے لیے دیکھنے آنے والے علینہ کے مقابل سمیعہ کو نا پسند کرتے یہ تو ممکن نہیں تھا یوں شادی بھی پہلے سمیعہ کی ہوگئی۔

 اس بات نے علینہ کو اور حساس و اداس کردیا ہر آنے جانے والے کی نگاہ میں علینہ کے لیے ترس و ہمدردی ہوتی جو اسے برداشت نہیں ہوتی وہ سوچتی کہ ایسا کیا ہے جو اس کے ساتھ یہ ہورہا ہے ۔خدمت گزار، ذہین ،سب کا خیال رکھنے والی لیکن اسے لگتا کہ کوئی اس سے سچی محبت نہیں کرتا۔اس تکلیف دہ سوچ نے اسے مکمل تنہا کردیا بہن بھائی اس کا دکھ سمجھتے لیکن سمیعہ اور اماں ابا میاں جانے کس دنیا کے باسی تھے کہ انہیں علینہ کی نہ اداسی ستاتی نا اس کے اندر ہونے والی تبدیلیاں انہیں فکر مند کرتیں۔ وقت کے ساتھ یہ منفی سوچیں اتنی پروان چڑھیں کہ وہ دل جو محبت و ہمدردی سے بھرا ہوا تھا جس میں بس خیال و احساس تھا اس میں اب ناراضی ،خفگی اور بے زاری تھی ۔رفتہ رفتہ وہ ان ہی احساسات میں ڈوبی ڈپریشن کی مریضہ بن گئی ۔وہ کسی کو ہنستا دیکھتی تو اسے لگتا کہ اس پر ہنس رہے ہیں۔ کوئی اس کی جانب ایسے ہی دیکھ لیتا تو اس کا جی چاہتا کہ وہ اس کی آنکھیں نوچ لے لیکن گھر والے اب بھی اس کی کیفیت نہیں سمجھ رہے تھے ۔یا شاید سمجھ کر انجان بنے ہوئے تھے۔ اس کے بہن بھائی بھی کب تک اس کا ساتھ دیتے ۔جب ماں باپ نے ہی اس سے یہ ناروا سلوک کیا تو کسی اور سے کیا شکوہ کرنا تھا کوئی دوست کوئی رفیق و غم گسار نہیں، جس سے وہ اپنے حال کہہ سکتی اس کی صرف ذہنی نہیں جسمانی صحت بھی خراب ہورہی تھی لیکن ہر کسی کو یہی گمان گزرتا کہ سمیعہ کی خوشیاں اس سے برداشت نہیں ہورہیں۔

 سمیعہ کی موجودگی میں وہ واقعی انتہائی مشتعل رہتی ۔اس کے بچے جن کی وہ خالہ تھی ان سے بھی لیے دیے رہتی لیکن اس کا سبب نفرت نہیں وہ احساس محرومی تھا ،جس کا وہ پیدائش کے وقت سے شکار رہی تھی اور یہی احساس اسے گھن کی طرح ختم کررہا تھا پھر ایک دن جب سمیعہ اپنے شوہر و بچوں کے ساتھ باہر کا ٹور کرکے تحائف سے لدی پھندی واپس آئی تو گھر میں سب کی توجہ کا مرکز سمیعہ تھی اور علینہ ایک کباڑ کی طرح گھر کے کونے میں تھی  لیکن کسی نے کھانے کی میز پر بھی اس کی کمی محسوس نہیں کی ۔اس کھانے کی دعوت پر جس میں سے تین ڈشیں امی نے کہہ کر اس سے پکوائیں دل تو س کا چاہا تھا کہ وہ ان میں زہر ملادے لیکن اس کے لیے ہمت چاہیے تھی اور وہ اتنی باہمت نہیں تھی کھانے میں زہر تو نہیں ملایا لیکن اپنی جان اسی دن لے لی نیند کی گولیاں جو وہ کچھ عرصہ سے استعمال کررہی تھی جس سے سب لاعلم تھے ۔اس نے یک مشت کھا کر ظالم دنیا سے کنارہ کرلیا تھا۔ اس کے ہاتھ میں ایک پرچہ تھی جس میں درج جملہ ہر اس والدین کے لیے سبق آموز تھا جو اپنی اولاد میں فرق کرتے اور ان پیار بھرے رشتوں میں نفرتیں پروان چڑھانے کا سبب بنتے ہیں ۔جانے کس کرب و اذیت سے لکھا گیا تھا "میں نے اپنا خون اپنے والدین کو معاف کیا جنہوں نے مجھے نہ بچپن جینے دیا نہ لڑکپن اور نہ ہی جوانی "۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

کتابوں سے محبت (عائشہ بی / کراچی )

عائشہ بی

اچھی کتاب اچھی ساتھی ہوتی ہے ۔ کتاب اور انسان کا چولی دامن کا ساتھ ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے

... مزید پڑھیے

والدین کو زندہ درگور نہ کریں (زین صدیقی)

زین صدیقی

جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس کی ایک ویڈیو نظر سے گزری جس میں وہ بوڑھے ماں باپ کے ساتھ ان کے ہم آواز ہوکر ایک اپیل کر رہے

... مزید پڑھیے

میں ایک مزدور ہوں (نگہت فرمان)

نگہت فرمان

میں ایک مزدور ،ہوں ان لاکھوں لوگوں میں سے ایک جنہیں نام سے نہیں، کام سے پہچانا جاتا ہے۔

... مزید پڑھیے