
اے اہلِ غزہ
ہم شرمندہ ہیں
تم یقینا کامیاب ہو
ناکام تو ہم ہیں
ہمارے لبوں پردعائیں ہیں
اور آنکھوں میں آنسو
سسکیاں ہیں،آہیں ہیں
لیکن دل ویران و سنسان
ہم جو کھڑے ہیں بے بسی کی تصویر بنے
مجبوریوں کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں
ہم ناکام ہیں۔۔۔
اور تم
خون میں نہا کر بھی سرخرو ہو
ہمیں ڈر ہے
کہ ہماری عبادتیں منہ پر ماری جائیں گی
ہمارے سجدے رائیگاں گے،
ہمارےتسبیحات و اذکار بےاثر ہوں گے
اور تمہیں یقین ہے
کہ جنت تمہاری منتظر ہے،
تمہارے زخموں کے بدلے حوریں مسکرائیں گی
تمہارا ہر درد شفا پائے گا
ہر تکلیف راحت میں بدل جائے گی
اے اہلِ غزہ
تمہاری چیخیں عرش ہلا دیتی ہیں
مگر ہمارے ایوانوں میں صرف خاموشی ہے
تمہارے عزم وحوصلے گواہ ہیں
کہ تم سرخرو ہو!
اورہماری بزدلی گواہ ہے
کہ ہم ناکام ہیں۔۔
نگہت فرمان





































