غزہ کی ماں

نگہت فرمان

غزہ کی وہ رات ساکت تھی لیکن فضا میں دکھ اور درد چیخ رہے تھے۔ایک چھوٹے سے خیمے میں ایک ماں اپنی بچی کے بال سنوار رہی تھی۔ اس کی

آنکھوں میں برسوں کا دکھ تھما ہوا تھا لیکن چہرے پر ایک عجیب سا سکون جو صرف وہی محسوس کر سکتے ہیں جنہوں نے سب کچھ لٹا کر بھی صبر کو گلے لگایا ہو۔

غزہ کی بوسیدہ مٹی پر قائم اس خیمے میں زندگی نہیں، سانسیں تھیں۔دیواریں نہ تھیں لیکن ماں کی آغوش ہی چھاؤں تھی۔دھماکوں کی گونج میں جب رات سوتی نہ تھی تو ماں اپنے دل کے زخم سلا کر لوری سنا کر ننھی فاطمہ کو سلاتی تھی۔ فاطمہ جو آخری پھول تھی اس کے باغ کا جو بھائیوں کی خوشبو لیے ہوئے ہر وقت اپنے بھائیوں کو یاد کرتی کہ باپ تو بہت پہلے ہی گمنام راہوں کا راہی بن کر جدا ہوچکا تھا اور اس کی شہادت کی خبر نے گھر میں ماتم نہیں بلکہ حوصلہ و ہمت دیا تھا کہ یہی ان کی تربیت اور ان کا معمول تھا۔

“امی، زید بھائی خواب میں آئے تھے،انہوں نے کہا ہم تمہیں یاد کرتے ہیں۔”

ماں مسکرائی۔۔ جیسےسورج غم کی بادلوں میں سے جھانک رہا ہو۔

ماں نےنرمی سےاس کےچہرے کو ہاتھوں میں لیا۔“زید، علی، اورحسان۔۔۔ تینوں جنت کےباغوں میں ہوں گے۔بیٹا۔ہم ان سےپھرملیں گے۔۔۔ وہاں جہاں بم نہیں گرتے،جہاں ماں کے دل نہیں چھلنی ہوتے۔جہاں بس سکون و امن ہوگا ۔

بیٹی، وہ تمہیں آسمان کے کنارے سے دیکھتے ہیں۔چاند کی اوٹ میں سےمسکراتے ہیں۔ ہم ایک دن اس نیلے در پردستک دیں گےاورسب اکٹھے ہو جائیں گے "۔

فاطمہ کے آنسو اس کے گالوں پر موتیوں کی طرح لڑھک رہے تھے اور ماں ان موتیوں کو اپنے دامن میں سمیٹ رہی تھی۔ وہ جانتی تھی،یہ آنسویادوں کا وضو ہیں۔ باہر سے ہر کچھ دیر بعد دھماکوں کی آوازیں آرہی تھیں جو  معمول بن چکی تھیں۔ جیسے جنگ کے شور میں زندگی نے ہار مان لی ہو۔

صبح کی سرخی ابھی افق کو چوم رہی تھی، ماں نے پیارسے فاطمہ کو تیار کیا۔فاطمہ، وہ ننھی کلی جو ہرصبح چمکتے چہرے کے ساتھ اسکول کومکتبِ خواب کہتی تھی۔

“امی، کل استانی جی نے کہا تھا امن صرف خواہش سےقائم نہیں ہوتا بلکہ جب کوئی ہماری زمین پر قبضہ کرلے،ہم پر ناجائز حکمرانی کرے تواسے ختم کرکے ہی امن قائم ہوتا ہے اور ایک دن ہم امن کے پرندے بنیں گے "۔

امی میں جب پرندہ بن جاؤں گی تو آسمان پر اڑتے ہوئے پنے بھائیوں کو آواز دوں گی!”

ماں مسکرائی لیکن دل جیسےکسی چپ چاپ نوحے میں ڈوبا ہوا تھا۔وہ سوچتے ہوئے کہہ نہیں سکی کہ “پرندے اونچا اڑتے ہیں، بیٹا… لیکن یہ زمین ان کے پر نوچ لیتی ہے۔”

فاطمہ نے اسکول بیگ کو سنوارا،جیسے وہ صرف کتابیں نہیں بلکہ یادوں کے سفینے لے جا رہی ہو۔

ماں نے اسے ماتھے پر بوسہ دیا اور دعائیہ کلمات کے ساتھ اللہ کے سپرد کردیا۔فاطمہ نے خیمہ سے باہر قدم نکالنے سے پہلے موڑ کر مسکرا کر ماں کو دیکھا ،اس کی نظروں سے ماں گھبراگئی جیسے روح روح کو الوداع کہہ رہی ہو ۔

اسکول کی گھنٹی بجی تھی، بچے نغمے پڑھ رہے تھے — "ہم زندہ رہیں گے، ہم سیکھیں گے!""ہم اقصی کے محافظ ہیں، دشمن کو زیر کردیں گے "۔

اور پھر…

آسمان نے کروٹ بدلی،جیسے قہر برسنے کو جھکا ہو۔

ایک لمحے میں چیخیں تھیں، دھواں تھا، اور پھر خاموشی

وہ مکتب، جو علم کا گہوارہ تھا، اب خون کا مقتل بن چکا تھا

فاطمہ

جس کے ہاتھ میں تختی تھی، جس پر محبت لکھنی تھی — وہ تختی اب خون سے لکھی گئی اور آخری حرف شاید "ماں" تھا۔

ماں دوڑی، جیسے روح بدن سے نکل کر دوڑ رہی ہو۔جب پہنچی، تو صرف ملبہ تھا اور کچھ ٹوٹی ہوئی گڑیاں، بکھرے بستے، جلی ہوئی کتابیں۔ایک سرخ ربن جو فاطمہ کی چوٹی میں تھا، وہ راکھ پر پڑا تھا۔ماں ساکت رہی، آنکھیں برسیں۔۔ پر ہونٹ بند۔

کیونکہ وہ چیخ نہیں سکتی تھی، وہ ان ماؤں میں سے تھی جنہوں نے اپنی آواز قبر میں دفنا دی ہوتی ہے۔اس نے ربن اٹھایا، سینے  سے لگایا ،چوما اور پھر آسمان کی طرف دیکھا،“ربِ کریم! ایک اور پھول تیرے باغ میں بھیجا۔۔۔  مجھے یقین ہے اپنے بھائیوں سے مل کر بہت خوش ہوئی ہوگی ۔”

لیکن اس کا غم اکیلی کا تو نہیں تھا۔اس دن کی دوپہر غزہ کی گلیوں میں صرف خون نہیں آہیں بھی بہتی تھیں۔کسی ماں کی انگلیاں اپنے بیٹے کے بستے میں الجھی تھیں، جیسے وہ اسے پھر سے اسکول بھیجنا چاہتی ہو۔کسی کی گود خالی تھی لیکن آنکھیں بچوں کے نام دہرا رہی تھیں، جیسے ان کے نام وظیفہ ہوں۔

وہ سب مائیں ایک جیسی تھیں

غم کی باجماعت اذان دے رہی تھیں

ان کی کوکھوں نے ایسے مجاہد پیدا کیے، جنہوں نے قلم بھی اٹھایا اور بموں کے مقابل بھی کھڑے ہو گئے۔ان ماؤں کے اپنے بچے چلے گئے تو کیا ۔کتنے ہی بچوں کے والدین نہیں ، چپہ چپہ ظلم کی ،یتیمی کی تصویر بنا ہوا ہے ۔جو مائیں اب تنہا تھیں ان میں وہ بھی تھی ۔اس نے ان بچوں میں سے ایک کو گود میں لیا، اس کے بال سنوارے، اس کے زخموں پر مرہم رکھا۔

"میرے بچے چلے گئے، لیکن تم سب میرے ہو۔"

 وہ ایک ماں نہیں قوم کی دھڑکن ہے۔اس کے آنسو بہتے نہیں وہ دعا بن چکے ہیں۔ وہ ان بچوں کو سبق پڑھاتی ہے شجاعت کا ،حمیت کا ،جنت کا یقین دلاتی ہے،وہ انھیں لوریاں بھی سناتی ہے اور گیت بھی گاتی ہے ،دشمنوں کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ بھی دیتی ہے اور ان کے لیے دعا کرنے کا بھی کہتی ہے ۔اس کا ماننا ہے کہ اگر میرے بچوں کے قاتلوں کو بھی ایمان کی یقین کی اور علم کی روشنی مل جائے تووہ بھی جان جائیں گے ۔ مکتب جلا کر نہ دنیا ملتی ہے نا آخرت اور غزہ کی رات ہر شہید کے بعد چاہے وہ بچے کی ہو ،جوان کی  اور زیادہ روشن ہو جاتی ہےکیونکہ ہر مکتب، ہر بستہ، ہر تختی ،ہر ادارہ شہادت کا پرچم ہے اور انہیں شکست کون دے سکتا ہے، جنہیں زندگی نہیں موت پیاری لگتی ہو ۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

کتابوں سے محبت (عائشہ بی / کراچی )

عائشہ بی

اچھی کتاب اچھی ساتھی ہوتی ہے ۔ کتاب اور انسان کا چولی دامن کا ساتھ ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے

... مزید پڑھیے

والدین کو زندہ درگور نہ کریں (زین صدیقی)

زین صدیقی

جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس کی ایک ویڈیو نظر سے گزری جس میں وہ بوڑھے ماں باپ کے ساتھ ان کے ہم آواز ہوکر ایک اپیل کر رہے

... مزید پڑھیے

میں ایک مزدور ہوں (نگہت فرمان)

نگہت فرمان

میں ایک مزدور ،ہوں ان لاکھوں لوگوں میں سے ایک جنہیں نام سے نہیں، کام سے پہچانا جاتا ہے۔

... مزید پڑھیے