ایک ستارہ تھا کہکشاں ہوگیا

نگہت فرمان

زندگی اور موت ایسی حقیقت ہے جس سے کسی کو انکار نہیں۔ دنیا میں آنے والا ہر شخص ایک دن اپنے رب کے حضور لازمی پیش ہوگا ۔ قرآن کریم ہمیں یاد

دلاتا ہے کہ "ہر جان کو موت کا مزہ چکھنا ہے"۔

یہ حقیقت جتنی مسلم ہے جدائی کا دکھ اتنا ہی گہرا اور کرب ناک ہوتا ہے۔ خصوصاً جب کوئی اپنا اور وہ بھی ماں اچانک ہمیں چھوڑ کر چلے جائیں تو دل اس صدمہ کو قبول کرنے میں بہت وقت لگاتا ہے ۔ زبان تقدیر پر راضی ہوتی ہے مگر دل کو ماننے میں وقت لگتا ہے۔ ایسے ہی مواقع پر انسان کو صبر کا دامن تھامنا پڑتا ہےکیونکہ اللہ تعالیٰ کے پاس اجر اور بشارت صابرین کے لیے ہیں۔

ہماری امی کا نام انجم تھا۔ انجم کے معنی ہیں "ستارہ"۔ آج ان کی یاد آتی ہے تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ وہ محض ایک ستارہ نہیں تھیں بلکہ محبت، خلوص، دعا اور شفقت کی ایک پوری کہکشاں تھیں جس کی روشنی نے دلوں کو منور کیا ہوا تھا ۔ ان کی وفات نے ہمارے دلوں میں ایک ایسا خلا پیدا کیا ہے، جسے کبھی پُر نہیں کیا جا سکے گا مگر ان کی زندگی کی خوبصورت یادیں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گی۔

اللہ تعالیٰ نے انہیں ایک بھرپور اور خوشگوار زندگی عطا فرمائی۔ انہیں بے پناہ محبت کرنے والا، خیال رکھنے والا اور عزت دینے والا شریکِ حیات نصیب ہوا، اولاد کی محبت ملی اور عزیز و اقارب کی دعائیں اور چاہتیں حاصل رہیں۔ خاندان کے ہر فرد کے دل میں ان کے لیے عزت اور احترام موجود تھا۔ سسرالی رشتہ دار بھی ان کے قدر دان ہیں ان سے بھی انہیں غیر معمولی قدر و محبت ملی۔ انہوں نے زندگی کے مختلف رشتوں کو خلوص اور محبت سے نبھایا۔ایسا نہیں کبھی جھنجھلائی نا ہوں یا غصہ نا آیا ہو وہ قدرتی ہے جو ہر انسان کے اندر ہوتا ہے لیکن کبھی غصہ کو محبت اور حقوق کی ادائیگی پر غالب نہیں آنے دیا۔
ان کی وفات کے بعد جو منظر سامنے آیاوہ ان کی زندگی کی کامیابی کا سب سے بڑا مظہر تھا۔ ہر طرف سے دعائیں، تعزیتیں اور نیک گواہیاں موصول ہوئیں۔ ہر ایک نے ان کے اخلاق، محبت، ایثار اور خیر خواہی کا ذکر کیا۔ گھر کے ملازمین غمزدہ تھے اور انہیں اپنے خاندان کے فرد کی طرح یاد کر رہے تھے۔ درحقیقت انسان کی اصل پہچان اس کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد لوگوں کی زبانوں پر آنے والے الفاظ سے ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ نے ہماری والدہ کو اس اعتبار سے بے شمار نیک گواہیوں سے نوازا۔

موت بلاشبہ تکلیف دہ ہےلیکن بعض لوگ اپنے جانے کے انداز سے بھی خوش نصیب کہلاتے ہیں۔ ہماری امی کسی کو زحمت دیے بغیر اپنے رب کے حضور پیش ہوگئیں۔ان کے اس طرح جانے نے غم تو دیا،ملال تو ہے کہ خدمت کا موقع دیا ہوتا،کچھ کہا تو ہوتا مگر اس کے ساتھ یہ تسلی بھی عطا کی کہ انہوں نے اپنے پیچھے محبتوں، دعاؤں اور نیک نامی کا ایسا سرمایہ چھوڑا ہے جو ان شاء اللہ ان کے لیے صدقۂ جاریہ ثابت ہوگا۔

آج جب ہم ان کی جدائی پر اشکبار ہیں تو ساتھ ہی اللہ تعالیٰ کی رحمت سے پُرامید بھی ہیں۔ وہ رب جو بندوں کے دلوں میں محبت ڈالتا ہے، زبانوں سے اتنی گواہیاں دلواتا ہے وہ یقیناً اپنے محبوب بندوں کے لیے اپنی رحمتوں کے دروازے بھی کھول دیتا ہے۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے اور انہیں اپنی خاص رحمت اور رضا سے نوازے۔ آمین
میری امی انجم تھیں اب محبتوں، دعاؤں اور یادوں کی ایسی کہکشاں بن گئی ہیں جس کی روشنی ہمیشہ ہمارے دلوں میں باقی رہے گی۔

آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے
سبزۂ نورستہ اس گھر کی نگہبانی کرے

 

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے