
شہلا خضر
رہبربھی یہ ہمدم بھی یہ غم خوارہمارے
استاد یہ قوموں کے ہیں معمار ہمارے
استاد کی عظمت اورمرتبےسےبھلا کون انکارکرسکتا ہے۔اساتذہ کوروحانی والدین بھی کہاجاتا ہے۔اساتذہ کےعالمی دن کی مناسبت سےاس قابل
قدر ہستی یعنی "استاد "کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیےجےآئی یوتھ علاقہ عباسی شہید کی نگران محترمہ آئینہ نےعلاقہ ناظمہ اسماء عامر کے تعاون سے ایک "انٹرایکٹو ورکشاپ کا اہتمام کیا ۔ ناظم آباد نمبر تین میں واقع گرین ہیون چلڈرن اسکول کی پرنسپل میڈم بشریٰ اکرم اور اسکول کی کوآرڈینیٹر نجم السحرنےبھر پورتعاون کیا اور خوش گوار ماحول میں ایک نہایت بہترین اورکار آمد پروگرام ترتیب دیا ۔
اپنےلیکچر کے دوران محترمہ آئینہ نےکہاکہ ہم اگربچوں کو زندگی کےکسی بھی میدان میں کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے بچوں کو پہلے اچھا انسان بنانا ہوگا ۔والدین اوراساتذہ کوانہیں کوالٹی ٹائم دینا ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ اساتذہ بچوں کےرول ماڈل ہوتےہیں۔ان کی بات زندگی بھربچوں کےذہن پرنقش ہوکررہ جاتی ہے۔لہذاٰ اساتذہ کو اپنے منصب کا احساس کرتے ہوئےبچوں کی بہترین کردار سازی کرنی چاہیے۔
تمام اسٹاف ممبران اس لیکچر کے دوران خصوصی دلچسپی سے اپنے تاثرات پیش کررہی تھیں ۔اسکول کی پرنسپل میڈم بشریٰ نےکہا کہ پی ٹی ایم کے دوران اکثروالدین یہ ماننے کو ہی تیار نہی ہوتے کہ ان کا بچہ پڑھائی میں کمزور ہے،کیونکہ والدین بچوں کو خود نہیں پڑھاتے اور اسے ٹیوشن ٹیچر کےحوالے کردیتے ہیں ۔انہیں ٹیوشن ٹیچر جیسا بتاتی ہیں وہ بس اتنا ہی اپنے بچوں کےمتعلق جانتے ہیں ۔
اس دلچسپ سیشن کے اختتام پر جےآئی یوتھ کی نگران محترمہ آئینہ نےکہا کہ نبیﷺ کی سیرت طیبہ کا گہرا مطالعہ اوراس مطالعے کے نتیجے میں اپنی زندگیوں کو ڈھال کر ہی ہم بہترین رول ماڈل استاد بن سکتے ہیں کیونکہ نبیﷺ نے فرمایا تھا کہ " مجھے معلم بنا کر بیجھا گیا ہے"
میڈم بشریٰ کوحلقہ ناظمہ شہلا خضر کی جانب سے حریم ادب کا سالانہ مجلہ تحفتاً دیا گیا۔ ۔سیرت النبیﷺ کے کتابچے اور ترجمان القرآن کے رسائل تمام اسٹاف میں تقسیم کیے گئے۔



































