قربانیاں قبول ہوگئیں

لائبہ عامر

دوراتیں یوں سنسان اورویران گزریں لگتاہےہمارے تو کام ہی ختم ہو گئے،جب سےدھرنا ختم ہوا ہے۔28دن اور 29ویں شب تک

شیرخدا کی زیرِ قیادت میں جس عزم و حوصلے،جوش و ولولوں سے لبریز کارکنان کی ولولہ انگیز قربانیوں کی وجہ سے جاری رہا داد کے قابل ہے۔رات کو جو محفل سجتی تھی وہ تو آج بھی سماعتوں سے ٹکرا رہی ہے۔نعت کی دلکش آوازیں فضاؤں کو معطر کرتی ہماری سماعتوں سے ٹکراتیں تو وہاں سے رات دو بجے بھی اٹھنے کا جی نہ چاہتا تھا۔تین سے چار بار بڑی مشکلوں سے رات کو چھٹی والے دن جانے کا اتفاق ہوا تو واپس آنے کا کہو ہی مت والا حال تھا۔نیند آنکھوں سے کوسوں دور چلی جاتی لگتا کہ گویا دن نکلا ہوا ہے۔گھر سے فون آتا کہ کب واپس آؤ گے تو انہیں کچھ دیر کا کہ کر ٹال دیا جاتا کہ تھوڑی دیر میں آتے ہیں۔لیکن پھر اسلامی جمعیت طلبہ کی نعرے بازیاں شروع ہوتیں تو یکے بعد دیگرے جوش و خروش سے لبریز طلبہ رکنے کا نام ہی نہیں لیتے۔وہاں سے زبردستی سب کو واپس آنے کے لیے کہا جاتا اور آتے ہوئے دل کچھ اداس ہونے لگتا کہ گویا ہم اپنے گھر سے کہیں دور جا رہے ہوں۔
سلام ہو ان افراد پر جو روزانہ اس عظیم محفل کی زینت بنے ہونگے ۔جو اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر وہاں پہنچتے تھے ،جو اپنے کاموں کو مینج کر کے اس بارونق محفل کی نشستوں پر بیٹھتے ہونگے۔کچھ کارکنان جماعت اسلامی کے ایسے حیران کن واقعے سنے کہ آنکھیں اشک بار ہوجاتیں اور مزید آگے بڑھنے کا شوق پیدا کرتے۔ ایک صاحب کو صبح سب کو ناشتے کروانے کی ذمہ داری سونپی گئی روزانہ صبح آٹھ بجے ناشتے کا سامان لے کر دھرنے میں موجود سب کو ناشتہ کروانے کے اس کام کو بہتر طریقے سے انجام دے رہے تھےکہ ایک روز والد محترم سب کو چھوڑ کر دربار اجل میں لبیک کہ گئے اور دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔لیکن وہ سپوت اگلے روز صبح آٹھ بجے(والد کی تجہیز و تدفین کے بعد) اسی طرح اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے نظر آئے۔چاہتے تو اس موقع پر رخصت لے سکتے تھے لیکن کس طرح اپنی ذمہ داری پر ڈٹے رہے اور پیچھے نہ ہٹے۔۔۔۔کئ افراد نے اپنی نئی نوکریاں داؤ پر لگا دیں۔۔۔۔۔خود حافظ صاحب بخار میں تپتے وہاں پائے گئے اس حالت میں گھر آرام کے لئے نہیں گئے۔۔۔۔۔۔بقول اقبال:
اے راہِ حق کے شہیدوں،وفا کی تصویروں،
تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔
اس شعر کے عملی نمونے بہت سے کارکنان نے پیش کیے کسی نے جان و مال سے،کسی نے وقت اور صلاحیتوں سے اپنا بھرپور حصہ ڈالنے کی کوشش کی۔بچے اپنے پیسوں سے بھرے غلق دے رہے ہیں تو کہیں سے کھانے آرہے ہیں۔اللہ ان سب کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔
پھر نارکنے والی آندھیوں،طوفان اور بارشوں کے سلسلوں میں بھی بوڑھے،بچےاور جوان ڈٹے رہے۔ایک نوجوان شامیانہ ٹھیک کرتے ہوئے (جو تیز ہوا سے گر گیا تھا)اوپر سے نیچے گرا سییڑھی سمیت لیکن اللہ تعالیٰ کی رحمت نے اسے بچا لیا اور اسے کچھ نہ ہوا۔۔یہ تو صرف کارکنان کی قربانیاں تھیں۔عام افراد کی رائے میں بھی تبدیلی آئی انہوں نےنہ صرف جماعت اسلامی کی جدوجہد کو سراہا ہے بلکہ روزانہ ہزاروں افراد کے وفود آتے اور حمایت کا اعلان کرتے نظر آئے اور کچھ افرد تو جماعت اسلامی کے تحت کام کرنے کو بھی تیار ہو گئے۔۔۔۔۔۔
یہ سب تو رب تعالیٰ کا کرم اور عنایت ہے کہ اس نے یہ سارے کام ہم جیسے کمزور اور ناتواں لوگوں سے لیے ورنہ ہم اس قابل نہیں تھے کہ یہ مشکل کام کرتے۔رب تعالیٰ نے تمام افراد کی قربانیاں اور سعی و جہد کو قبول فرمالیا ہوگا اور اسکا انعام اس طرح دیا کہ مخالف پارٹی نے گھٹنے ٹیک دیے اور مطالبات مان لیے اور بہت بڑی کامیابی اللہ رب العزت نے جماعت اسلامی کے حصے میں ڈالی اور کراچی نے ایک بڑی کروٹ لی۔ اس کامیابی کے بعد تو شہر کراچی کو حافظ صاحب کے ساتھ مل کر یوم تشکر منانا چاہیے تھا لیکن لوگوں کی تو الٹی سیدھی باتیں ہی ختم نہیں ہوتیں۔۔۔
"یوم تشکر" اس بڑی کامیابی کے بعد اللہ تعالٰی کے حضور جھکنے کا نام۔۔۔۔اللہ کی بڑائی اور کبریائی کا اعلان۔۔۔۔ہمارا فرض عین تھا کہ جس باری تعالیٰ نے یہ رحمت ہم پر کی ہے اسکا شکر ادا کریں نہ کرتے تو یہ کفرانِ نعمت ہوتا۔اس موقع پر امیر محترم حافظ نعیم الرحمن صاحب نے شرکاء کی جدوجہد،کوششوں اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور مخالف پارٹیوں کے سوالات کے جواب بھی دئے جو کارکنان سے لوگ کرسکتے ہیں۔اس موقع پر پھولوں کے ہار بھی حافظ صاحب کے گلے میں ڈالے گئے۔ایک دوسرے کو مٹھائیاں بھی کھلائی گئ۔۔بارونق محفلوں کا اختتام شکرانے کے نوافل ہر ہوا۔دھرنے ختم ہونے سے یوں محسوس ہو رہا ہے کہ کوئ خلا سا رہ گیا ہے ہماری روزمرہ زندگی میں۔اب تو رات بے کار محسوس ہونے لگی ہے کہ کوئ کام ہی نہیں۔۔۔۔۔
ان مراحل اور جدوجہد کو رکنا اور تھمنا نہیں چاہتے بلکہ تیز ہو جدوجہد تیز ہو کانعرہ عملاً بھی تیز تر ہوتے رہنا چاہیے۔ تاکہ مزید کامیابیاں ہمارے قدم چومیں اور اسلامی انقلاب ہم ہی سے آئے۔اہل کراچی اوجماعت اسلامی کے کارکنان شیر خدا،نہ دبنے والا،نہ ہٹنے والا،نہ بکنے والے حافظ صاحب کے تہ دل سے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمارے مسائل کے لیے انتھک محنتیں کیں۔اپنے کاموں کو چھوڑ کر،رات دن ایک کر کے اپنا گھر بار چھوڑ کر،رات دیر تک دھرنا گاہ میں موجود ہوتے اور عوام کے ساتھ بیٹھ کر عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے ہوئے نظر آئے۔اللہ تعالیٰ ہماری چھوٹی چھوٹی کوششوں کو اپنی بارگاہ میں بڑھا چڑھا کر قبول فرمائے اور حافظ صاحب کی دشمنوں سے حفاظت فرمائے اور اپنے حفظ و امان میں رکھے۔۔۔۔

بقول اقبال
خدا کرے میرے ایک بھی ہم وطن کے لیے،

حیات جرم نہ ہو زندگی وبال نہ ہو۔

نوٹ :ادارہ رنگ نوکا بلاگرکے خیالات سےمتفق ہونا ضروری نہیں

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے