"میری فریاد سنو"

طیبہ علی

میں پاکستان کی شہ رگ ہوں ۔ زمین پر دنیا کی جنت ہوں، لیکن میں آپ سب کو بتاؤں کہ میں وہ جنت ہوں جس پر کافروں کا قبضہ ہے میں

لہو لہان ہوں، میرے زخموں سے خون رس رہا ہے ۔ جی ہاں میں کشمیر ہوں ہو مقبوضہ کشمیر جسے اس وقت دنیا کی سب سے بڑی اور کھلی جیل قرار دیا گیا ہے ۔ وادی میں کرفیو نافذ ہے میرے ہزاروں باسی روزانہ زندگی اور موت کے درمیان لٹکتے رہتے ہیں۔ میرے باسیوں کی فریادیں چیخیں عرش چیر دیتی ہیں لیکن دنیا والوں کے دل نہیں دہلتے۔ امت مسلمہ ایک جسم کی مانند ضرور ہے لیکن اس جسم کے ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے ہیں۔میرے بچے میرے جوان عورتیں بوڑھے سب بلاتفریق ظلم و ستم کا شکار ہیں۔ خواتین کی عصمت دری نا معلوم قبریں جعلی پولیس مقابلے نوجوان پر تشدد یہ سب تو روزانہ کا معمول ہے میرے حقوق کی جنگ پاکستان کو لڑنی تھی لیکن یہ کام اب میری دھرتی کے نوجوان مجاہد کر رہے ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ 74 برسوں میں پاکستان کشمیر کا مقدمہ لے کر سفارتی، سیاسی اور عالمی مقام پر ہر طرح سے ناکام ہوا ہے میرے نوجوانوں نے طے کر لیا ہے کہ اپنے حقوق کی جنگ وہ خود لڑیں گے پھر چاہے وہ شہید ہو جائیں لیکن اپنے ہاتھ پاؤں بندھوا کے نہیں مریں گے آزادی کے لیے لڑنے کو اب یہاں کا بچہ بچہ سر پر کفن باندھ کے نکلا ہے۔ پانچ اگست 2019 کو اس ظالمانہ قبضے کی حد پار کی گئی مجھے بھارت سرکار نے آرٹیکل تین سو بیس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے زبردستی اپنے ساتھ ضم کر لیا یہ میری خود مختاری پر واضح حملہ تھا۔

اس کے بعد وادی کی خصوصی حیثیت ختم کردی گئی دنیا سے رابطہ کاٹ دیا گیا ،کرفیو نافذ کردیا گیا کھانے کا بحران پیدا کیا گیا، دنیا سے رابطہ ختم کر دیا، مواصلات کے ذرائع ختم کر دئیے گئے پیلٹ گنوں سے میرے باسیوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ ظلم و بربریت کی وہ داستانیں رقم کیں کہ ہلاکو خان بھی شرما گیا ہوگا ۔ میری بس اتنی سی التجا ہے کہ اسلام آباد میں سری لنکن ہتھنی کے بیمار ہونے پر سب سنجیدہ ہو جاتے ہیں۔ جانوروں کے حقوق کی تنظیمیں اور تمام عالمی ادارے حرکت میں آ جاتے ہیں تو پھر میں تو کشمیر ہوں جنت ارضی میرے باسی تو انسان ہیں!!! کیا انسانی جان کی قدر و قیمت ان جانوروں سے بھی زیادہ ہے ؟؟؟ خدا نے تو کعبہ مشرفہ سے زیادہ محترم انسانی جان کو قرار دیا۔ آپ لوگ کل 57 اسلامی ممالک ہیں چلیے میں اسلامی ممالک سے بات کر لیتا ہوں۔ باقی دنیا کو چھوڑ دیجیے۔ آپکی ایک او آئی سی بھی ہے جو تقریبا سو رہی ہے ۔

اگر آپ سب صرف متحد ہو جائیں آپس کے اختلافات اور مفاد کچھ وقت کے لئے ایک طرف رکھ دیں تو میرا آ دھا مسئلہ حل ہو جائے گا میرا بنیادی دکھ یہی ہے کہ آپ لوگ میری خاطر ایک پلیٹ فارم پر نہیں آسکتے۔ عرب اور خلیج وسطی کی ریاستیں اگر اپنا سرمایہ ان یورپی ممالک سے نکال لیں تو ان کی معیشت کا دیوالیہ منٹوں میں نکل آئے گا آپ ان کو تیل دینا بند کریں ان کی معیشت جام اور ملک بند ہو جائیں گے۔اور یہ سب آپ کے پیروں میں آ کے بیٹھ جائیں گے لیکن یہاں پر الٹا حساب ہے ۔ آپ ان کے تلوے چاٹ رہے ہیں میرے اوپر قابض نریندر مودی کو دبئی میں بلا کرایوارڈ دیا جاتا ہے ۔ سعودیہ میں فلمی فیسٹیول منعقد کر کے بالی وڈ کے ستاروں کی عزت افزائی کی جاتی ہے اور عرب جو پیغمبر اسلام کی سرزمین ہے اور یہاں سے اسلام کا ظہور ہوا وہاں اب مندروں کی تعمیر ہو رہی ہے نریندر مودی کی وجہ سے۔ اب آتے ہیں پاکستان کی طرف جسکو جناح نے میرا اٹوٹ انگ بنایا تھا میری شہ رگ قرار دیا لیکن وہاں پر جتنی بھی حکومتیں آئیں سب نے زبانی کلامی جمع خرچ کیا۔ سیاستدان ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچتے رہے تو تو میں میں کرتے رہے ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہراتے رہے مذمتی اور روایتی بیانات دیتے رہے میرا مسئلہ حل نہ ہوا ور یوں سات دہائیاں گزر گئیں۔آج بھی یہی ہو رہا ہے ہے پانچ فروری کو آپ سب یوم کشمیر منائیں گے سرکاری چھٹی ہوگی خطاب جلسے ریلیاں کنونشن سب کچھ ہو گا لیکن اس سب سے کیا میری قید ختم ہو جائے گی؟ کیا میرے باشندے آزاد ہو جائیں گے؟ آپ سب یاد رکھیے گا آپ نے مجھے بھلا دیا ہے میں آپ کو نہیں بھولا . میرے لوگ آج بھی پاکستان سے بہت محبت کرتے ہیں۔ اگر میرا مسئلہ حل نہ ہوا اور آپ سب مسلم دنیا کا رویہ غیر سنجیدہ اور لاتعلقی کا رہا تو بروز قیامت میرے لوگوں کے ہاتھ آپ کی گردنوں پر ہوں گے بروز حشر آپ بھی جوابدہ ہوں گے۔ پھر میں اللّٰہ کی عدالت میں اپنا مقدمہ پیش کروں گا کیونکہ اقوام متحدہ تو بری طرح ناکام ہوا ہے اور پھر وہاں کی عدالت میں مجھے انصاف ملے گا ۔ ابھی بھی وقت ہے اپنے سوئے ہوئے ضمیر کو جگا لیجئے ۔ میرے لوگوں کی مدد کیجئے۔ یقین کیجیے آپ 57 ممالک میں آدھے بھی اکٹھے ہوجائیں تو میں آپ کا مشکور رہوں گا مجھے بس آپ کا تعاون چاہیے بصورت دیگر اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔
شکریہ

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے