ہم نےاستنبول دیکھا

زرینہ انصاری

ایک عرصے سے ترکی دیکھنے کا  بہت شوق تھا۔ کئی بارامریکہ جاتےآتےسوچا کہ دو تین دن رک جائیں مگر موقع ہی نہیں ملا

بلآخراس سال کوشش کی اورمرادبرآئی اور ہم نےسفر کی تیاریاں شروع کر دیں۔ دوستوں سےمشورے اوریو ٹیوب پر کچھ ویڈیوز دیکھنےسے اندازا تو ہو گیا کہ کہاں سےشروع کرنا ہے، خیر جناب ای ویزا اور ٹکٹ کنفرم ہونے کے بعد پیکنگ کا مرحلہ بھی طےہوا اور روانگی کا وقت آن پہنچا۔ ہوائی جہازسےکراچی سے استنبول  پانچ گھنٹے کا سفرہے جہاز سےاترنے کےبعد امیگریشن کے مراحل سے گزرنا تھا ،جہاز سے لیکر امیگریشن کے تمام ہی مراحل بہت آسان رہے ترکش لوگ آپ کے ساتھ بہت ہی تعاون کرتے ہیں ۔ائرپورٹ سےباہر آئے تو ٹیکسی تیار کھڑی ملی۔

 اب  جب ٹیکسی ڈرائیورکوبتانا شروع کیا کہ ہمیں کہاں جانا ہےتواندازاہوا کہ ان کو انگلش  زبان نہیں آتی اور ہمیں ترکش زبان نہیں آتی  تھی لیکن  نہ کوئی پریشانی نہ جھنجھلاہٹ نہ جلدی بلکہ ڈرائیور نےخوش اخلاقی کا مظاہرہ کرتےہوئےاپنےموبائل کی اسکرین  ہمارے سامنےکردی ۔ اس پرانگلش میں لکھا تھا کہ ایڈریس بتائیں۔ یہ گوگل ٹرانسلیٹرکا کمال تھا ۔ہمارے میاں نے ہوٹل  کے ایڈریس کا پرنٹ آؤٹ اس کےسامنے کردیا۔ اس نےایڈریس اپنےموبائل کےجی پی ایس میں ڈالا اور سامان ٹیکسی کی ڈگی میں  ڈالا ۔

ائیرپورٹ سے ہمارے ہوٹل تک  کاسفر بھی بڑا دلچسپ رہا ۔ ٹیکسی ڈرائیور چھوٹی بڑی سڑکوں ، دریا پر بنے پل اور استنبول کا  ٹریفک  نہ کسی کوآگے بڑھنے کی جلدی نہ رانگ ڈرائیونگ ، نہ ہی ہارن کا شور، مزے کی بات تو یہ تھی کہ ٹریفک پولیس بھی شاذ ونادر ہی نظر آئی ۔  ڈرائیور نے پوچھا آپ کہاں سے آئے ہیں۔  ہم نے کہا کہ پاکستان سےتو اس کے چہرے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی اور وہ اتنا ہی کہہ سکا پاکستان ترکی بھائی بھائی۔ ہوٹل پہنچتے پہنچتے ظہر کا وقت ہو چکا تھا ۔ فریش ہونے کے بعد تھوڑی دیر آرام کیا ۔ پھرشام کو شہرکی رونقین دیکھنے باہرنکلے۔ پرامن اور پر رونق شہر کی ٹھنڈی ہواؤں نےتیس سال پرانےکراچی کی یاد تازہ کردی ۔جب دن بھرکی گرمی کےبعد شام ٹھنڈی ہوائیں دل ودماغ کو ترو تازہ کرتی تھیں۔استنبول مسجدوں،دریاؤں اور سیاحوں کا شہر ہے یہاں کی سڑکیں پتھروں کی اینٹوں سے بنی مگر صاف ستھری یہ شہر پہاڑی ہے کئی راستے ہموار نہیں بلکہ بعض جگہ کافی اونچائی  ہوتی  ہے ۔ حاجی صوفیا اوربلو مسجد (سلطان احمد مسجد)ہمارے ہوٹل سے صرف دس منٹ  کے فاصلے پر تھیں ۔ سب سے پہلےبلو مسجد جسےسلطان احمد مسجد بھی کہتے ہیں، دیکھنے کا ارادہ کیا۔ طویل رقبےپر پھیلی یہ مسجد ایک بہترین تاریخی ورثہ ہے۔ سفید عمارت اور اس پر نیلے رنگ کے نقش ونگار اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں ۔چھت کے ساتھ بڑے بڑے فانوس عمدہ قسم کےقالین اورصاف ستھری مسجد جس کودیکھنے کے لیے دنیا بھرسےہرزبان ،ہررنگ اور ہرمذہب کےہزاروں لوگ آتے ہیں۔  صبح فجر  کی نماز کے بعد سے دن بارہ بجے تک مسجد  بند ہوتی ہے۔ نماز کے اوقات  کے دوران سیاحوں کو اندرجانے کی اجازت نہیں ہوتی۔  

یہاں ہر مسجد میں خواتین کے لیے بھی نماز کی جگہ مخصوص ہوتی ہے۔ہمارے ہوٹل سےبلکل قریب ایک چھوٹی سی مسجد تھی میں اورمیرے میاں ہم کبھی کبھار اس میں بھی نماز ادا کرتے تھے۔استنبول  آدھا ایشیاء میں اور آدھا یورپ  میں ہے۔ مشرق اور مغرب کے بہترین امتزاج  کےباشندے یہاں منکسرالمزاج اورسادہ ہوتےہیں۔ ان کے چہروں پرہروقت مسکراہٹ رہتی ہے۔ گوشت خورہیں مگر پیدل بھی بہت چلتے ہیں۔   شہرمیں مجھے کہیں بھی بائیک ،رکشہ یاچنگجی نظرنہیں آیا۔ ٹرانسپورٹ کا بہترین نظام ہے۔ ایک شہر سےدوسرے شہر بس ،گاڑی  یا جہاز کا آسان ترین سفر ہوتا ہے۔

استنبول میں ہروقت چہل پہل رہتی ہے۔یہاں دنیا بھر سےسیاح آتےہیں۔  شہرکے اندر بس اور ٹرین کا ایک منظم نظام موجود ہے۔ سلطان احمد سےٹرین کے ذریعے تقسیم اسکوائرتک یہ ٹرین چھوٹی بڑی شاہراہوں، بازاراور باسفورس کے دریا کے اوپر سے گزرتی ہے۔ نہ کوئی ہٹو بچو، نہ ہارن کا شور اور نہ ہی کوئی حادثہ ، لگتا ہے کہ جیسے کوئی کمپیوٹرائزشہر ہے۔ تقسیم اسکوائربازار اور اس کے ساتھ ہی  ایک بڑی سی فوڈ اسٹریٹ ہے۔یہاں کھانے کی بہت سی اقسام کے ساتھ ساتھ  ترکش مٹھائی  بھی بہت مشہور ہے۔جو ڈرائی فروٹ سے بھری ہوتی ہے۔ آپ جب مٹھائی کی دکان کے قریب جائیں تو دکاندار ایک چھوٹی سی طشتری میں مٹھائی کےچھوٹے چھوٹے پیس اورترکش چائےآپ کو پیش کرتےہیں۔تقسیم اسکوائر کےساتھ استقلال اسٹریٹ ہے۔اس میں یا توٹرام کے ذریعے اندر جانا ہوتا ہے۔ یاپھر پیدل اس کےعلاوہ کوئی اور ٹرانسپورٹ نہیں چلتی۔ باسفورس کی سیرہم نےکروزمیں بیٹھ کرکی ۔ گائیڈ انگلش اورترکش زبان میں ہمیں دریا کے دونوں جانب قدیم عمارتوں کےمتعلق معلومات فراہم کررہا تھا۔

 باسفورس ایک بہت طویل دریا ہے،اس کے دونوں اطراف بھی ترکی کے قدیم ورثے موجود ہیں۔  مسجد حاجیہ صوفیہ ،گلاٹا ٹاورچھوراچرچ میوزیم  ترکش اپنے قدیم ورثے کی  حفاظت کرنا جانتے ہیں۔  نہ صرف یہ کہ حفاظت بلکہ ساحوں کے لیے بھی کھلے رکھنا، ناشتے کے بعد کروز نے اسٹاپ کیا پھروین میں بیٹھ کر ہم استنبول کی سب سے بڑی جامع مسجد  پہنچے۔  یہ مسجد کافی اونچائی پربنی ہوئی ہے۔ اس میں تریسٹھ ہزار نمازیوں کی جگہ ہے۔ سلطنت عثمانیہ کی طرز پر بنی یہ مسجد جس کے ایک طرف شہر کا نظارہ تو دوسری طرف دریا باسفورس کی خوبصورتی ۔ اس کے بعد ہمارا اگلا اسپاٹ  مینیاٹرک  اوپن میوزیم  تھا۔ تخلیق کا بہترین شاہکارترکی کی  تقریباً105قدیم اور جدید عمارات کےماڈل  ہوائی اڈے مساجد ،پارک ، ٹاورزیہاں پرموجود تھے۔

واپسی میں گایئڈ نے ہمیں وہ  تباہ شدہ گاڑی بھی دکھائی۔2016  جب  صدراردگان کی حکومت  میں فوج نےبغاوت کی اور اردگان کے ایک میسج پرعوام سڑکوں پر نکل آئی اور انہوں نے اپنی گاڑیاں ٹینکوں کےآگے کردیں جس میں کئی گاڑیاں تباہ ہوئیں اور یہ وہ گاڑیاں  تھیں جنہوں نے ٹینک کو تباہ کردیا۔سب سےزیادہ جس بات نے متاثر کیا وہ یہ کہ ترکش اپنی زبان ، اپنی کرنسی اوراپنی ائرلائن  کو ترجیح دیتے ہیں اوراس پر فخر محسوس کرتے ہیں۔  ایک چھوٹا سا لیزچپس کا پیکٹ اس پربھی ترکش زبان میں لیز لکھا ہوتا ہے۔ یقیناً وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو اپنی زبان اوراپنی ثقافت سے محبت کرتی ہیں ۔ اس کی حفاظت کرتی ہیں اور اس پرفخر محسوس کرتی ہیں۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے