
زرینہ انصاری
اس وقت ملک بھرمیں الیکشن کی گہما گہمی ہےہر طرف مخلتف سیاسی پارٹیوں کے رنگ برنگے جھنڈے اور بڑے بڑے بینرز نظر آرہے ہیں، میدانوں
اورپارک میں جلسے اوران جلسوں میں انسانوں کاہجوم قومی اسمبلی کا امیدوار ہویاہوصوبائی اسمبلی کاامید وار اپنی دھواں دار تقریر سےمجمعے کو گرمارہا ہوتا ہے چھہترسالہ پاکستان کا یہ بارہواں جنرل اسمبلی کا الیکشن ہے۔
عوام ایک بار پھر امید سے ہیں، کچھ سیاسی پارٹی کےامیدوار اپنا منشور اس انداز میں پیش کررہے ہیں کہ گویا،انہوں نے اپنے مستقبل کی منصوبہ سازی کی ہو اورکچھ کا پرانا گھسا پٹامنشور جسے وہ پہلے بھی اپنے پانچ سالہ دور میں پورا نہیں کرسکے، وہی نعرے، وہی وعدے، وہی چہرے ،چھہتر سال میں ایک نسل بڑھاپے کی طرف اوردوسری جوانی کی طرف گامزن ہوجاتی ہے۔
عوام نے ایک بارپھراپنے حوصلے بلند کرلیےہیں ۔ ایک بار پھراپنی من پسند شخصیت کو ووٹ دینے کی تیاری کر رہے ہیں۔ پاکستانی عوام بہت با حوصلہ اورغیور ہے۔ پاکستان کی مثال اگرفلسطین سے دی جائے تو کچھ غلط بھی نہ ہوگا ، ان کے اوپر دشمن مسلط ہیں اور پاکستان پر اس کے اپنے۔ عوام کو ایک بڑی اور کھلی جیل میں قید کردیا گیا ہے ۔ عوام کو معاش تنگ جیل میں چکی پیسنے پر مجبور ہیں لیکن پھر بھی پاکستانی عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے مقابلے میں کافی بہتر حالت میں ہیں۔
جذبے دونوں قوموں کے ایک جیسے ہی ہیں صبراورڈٹے رہنا پچھہتر سال سےفلسطینی مسلمان اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہےہیں اور پاکستانی عوام اپنی بقا کی۔ ہربار الیکشن میں عوام امیدیں لگا لیتے ہیں کہ اس بار پاکستان کی جیت ہوگی، کرپشن ہار جائے گی اور ہربار عوام مایوس ہوتے ہیں لیکن اگلے الیکشن پرپھرولولے جاگ اٹھتےہیں۔
امیدوں کا یہ سفررکنا نہیں چاہیےاپنے محاذ پرڈٹے رہنا چاہیے ۔ کبھی مایوس نہیں ہونا کیونکہ مایوسی کفر ہے۔ ایک دن تو آئے گا کہ ہمارے ووٹ کے ذریعے سے پاکستان کو ایسے حکمران ملیں گے جوعوام سے محبت کرنے والے ہوں گے اور عوام ان سے محبت کرےگی۔



































