روزہ اور حصول تقویٰ

زرینہ انصاری

فریدہ آپا کا گھراس وقت مزے مزے کے کھانوں اورمختلف اقسام کی چٹنیوں کی خوشبوسے بھرا ہوا تھا حمیدہ جیسے ہی گھر میں داخل ہوئی اس

کے منہ میں تو پانی بھرآیا، ارے آپا کیا کسی دعوت کی تیاری ہے،حمیدہ فریدہ آپا کی چھوٹی بہن تھی اور وہ اپنی آپا کے ہاتھ کا ذائقہ بہت اچھی طرح سےجانتی تھی فریدہ آپا کے ہاتھ کے بنے کھانے پورے خاندان  میں مشہورتھے خاندان میں کوئی بھی تقریب ہو فریدہ آپا سےایک دو کھانے ضرور بنوائےجاتےاور فریدہ آپا بھی اپنے خاندان والوں کے لیے اپنی خدمات بہت ذوق و شوق سے پیش کرتیں ۔

ارے نہیں بھئی کوئی دعوت نہیں ہے،یہ تو رمضا ن کی تیاری ہے فریدہ آپا نے اپنی چھوٹی بہن کو وضاحت دی اور سموسے کے قیمے کا نمک چکھنے لگیں رمضان کی تیاری حمیدہ نے حیرت سے پوچھا جبکہ یہ کوئی نئی بات نہیں تھی فریدہ آپا ہرسال رمضان سے پہلے کچھ رول سموسےاور کباب بنا کر فریز کر لیتی تھیں تاکہ سحر افطار میں کچھ کام کم ہوں جائیں اورعبادت کا وقت  ذرا  زیادہ مل جائے لیکن اس بار تو ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے کسی کی شادی کی دعوت کی جارہی ہے، آٹھ دس قسم کی چٹنیاں ،سموسے ونگ ٹون دو تین قسم کے رول چار پانچ قسم کے کباب اوربریڈ سے بننے والے آئیٹم الگ ۔۔۔

ارے آپا آپ پانچ لوگ ہیں گھر میں اس کے لیے اتنا اہتمام یا پھرآپ نےفروزن آئیٹم  کا کاروبارشروع کردیا ہے، نہیں ایسی کوئی بات نہیں  تمہیں تو معلوم  ہے کہ  میرے بچے افطار میں یہ چیزیں شوق سےکھاتے ہیں اور اس بار تو کئی طرح کی کھانے پکانےاورچٹنیوں کی ترکیبیں انہوں نے یوٹیوب، فیس بک سے نکال  کردیں بس تمہیں تومعلوم ہے کہ میں اپنے بچوں کی کوئی بھی خواہش رد نہیں کرتی ،جی آپا  صحیح کہہ رہی ہیں سوشل میڈیا پر تو رمضان سےتین مہینے پہلے ہی سے کھانےکی ترکیبوں کی وڈیوزچلنا شروع ہوجاتی ہیں حالانکہ  یہی وڈیوز پوراسال چلتی رہتی ہیں مگر پھر ان کو رمضان کا نام دے دیا جاتا ہے، آپ خود سوچیں آپا کہ اللہ تعالٰی قرآن میں مومنوں سےکہتے ہیں کہ یہ روزے ہم  نے تم پراس لیے فرض کیے ہیں  تاکہ تمہارے اندر تقویٰ کی صفت پیدا ہوں ۔

اب دیکھیں اگرہم رمضان  میں اتنی مرغن غذا کھائیں گےتونہ صرف یہ کہ ہماری صحت خراب ہوگی بلکہ ہماری عبادات میں بھی بہت فرق پڑے گا طبیعت میں بھاری پن اورغنودگی طاری رہے گی اور ہمارے گھر والے بس اس انتظار میں رہیں گےکہ کب افطار کا وقت ہو اور کب مزے مزے کے رول سموسے اور پکوڑے ملیں گے اور ہم خواتین آخری وقت تک باورچی خانے میں ہوتی ہیں ۔

ہمیں کچھ بھی تویاد نہیں رہتا کہ روزہ دارکے لیے افطار سے پہلے کی یہ انمول گھڑیاں جو دعا کی قبولیت کا وقت ہوتاہےکس قدرقیمتی ہوتی ہیں لیکن ہمیں یہ فکرلگی رہتی ہےکہ دسترخوان پر کوئی کمی نہ رہے،انوع و اقسام کے مشروبات چٹنیاں سموسے پکوڑے سلاد چھولےدہی پھلکیاں بس ہوگیا روزہ مکمل کہاں کا تقویٰ کون سی عبادت  اللہ تعالیٰ کہتے ہیں کہ روزہ دار کو میں خود اجر دوں گا روزہ ہمیں احساس دلاتا ہے کہ جو لوگ بھوکے ہوتےہیں جن کے پاس کھانےکو کچھ بھی نہ ہوان کی مدد کی جائے ہمارے سامنے اس وقت فلسطین  کے مسلمانوں کی مثال ہے،ان کو گھر سے بے گھر کردیا گیا ہے، ان کے پاس کھانے پینے کو کچھ نہیں لوگ بھوک سےمررہےہیں، ہم ان کے متعلق سوچیں وہ بھی تو روزہ رکھیں گے،ان کے افطار کے لیے کیا ہوگا اگر ان کو پانی بھی مل جائے توغنیمت ہو گا۔

 فریدہ آپااپنی چھوٹی بہن کی باتیں بہت غور سے سن رہی تھیں ہاں حمیدہ تم بلکل ٹھیک کہہ رہی ہو۔ میں اپنے بچوں کی محبت میں اتنی بیگانی ہوگئی کہ نہ اپنی آخرت کا خیال رہا اور نہ  ہی بچوں کو جہنم کی آگ سے بچانے کی فکر ہوئی ۔ واقعی روزہ توحصول تقویٰ کا ذریعہ ہے۔ہمارے پیارے نبی ﷺ  نے فرمایاکہ جس نے ایمانی کیفیت کے ساتھ  اور اجرآخرت کی نیت سے رمضان کے روزے رکھے تو اللہ اس کے گناہوں کو معاف کردے گاجو پہلے ہوچکے ہیں ۔

فریدہ آپا نے یہ فیصلہ کرنے میں ایک منٹ نہیں لگایا کہ جتنا کچھ  سامان بھی تیارہو گیاوہ ان ضرورت مند وں میں تقسیم کر دیں گی جن کی پہنچ  اس مہنگائی کے دور میں ان لوازمات تک نہیں  اوراپنے  مال کا ایک مخصوص حصہ اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے لیےنکالیں گی ۔

انہوں نےاپنی چھوٹی بہن کا شکریہ اداکیا کہ تم نے صحیح وقت پرمیری رہنمائی کی ورنہ میں توغفلت میں ہی پڑی رہتی ۔ فریدہ آپا  یہ کہتے ہوئے کہ میں وضو کرنے جارہی ہوں کمرے سے باہر جانے لگیں تو حمیدہ نے پیچھے سے آواز لگائی ارے آپا یہ کون سا وقت ہے نماز کا۔۔۔۔ جواب آیا  شکرانے کے نفل پڑھوں گی۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

مزدور بھی انسان ہیں (روزینہ خورشید)

روزینہ خورشید

کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں مزدور طبقہ اکسیجن کا کام کرتا ہے ،ذرا تصور کریں جو روٹی ہمارے دسترخوان تک پہنچتی ہے ،اس کو

... مزید پڑھیے

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے