
عرشمہ طارق
"اماں جی آپ پریشان لگ رہی ہیں، میں آپ کی کوئی مدد کرسکتی ہوں"بس میں پاس بیٹھی عورت نےضعیف خاتون سے پوچھا"میرابچہ پیچھےبیٹھاہے، اس کی
طبیعت خراب ہےحالات اجازت نہیں دیتےکہ بڑے اسپتال لےجاؤں۔اس لئےسرکاری اسپتال لےجارہی ہوں، اگلےاسٹاپ پراترنا ہے"میرے بچے کو اتاردو"اماں نے کنڈیکٹر سے کہا"آپ کے ساتھ تو کوئی بچہ نہیں تھا"وہ حیرت سے بولا"ہٹ پرے میں خود دیکھ لوں گی"پپودھیان سے اترنا" سب حیرت زدہ رہ گئے ایک ساٹھ سالہ شخص بس سے اتر رہا تھا۔





































