جماعت اسلامی کا یوم تاسیس

  نگہت پروین

جمعے کے دن مسجد میں درس ہوتاتھا میں وہاں جاتی تھی ،اتنی اچھی محفل تھی کہ کسی جمعہ ناغےکا نہ سوچا ،خواتین اتنی

اچھی طرح ملتیں،،دعاؤں کے ساتھ استقبال ہوتا اورالوداع کہاجاتاپھر پتہ چلا ان خواتین کا تعلق !!! جماعت اسلامی!!!سےہے اورہرجمعہ کا درس ان کے شیڈول کا حصہ ہے۔ میں نے یہ بھی دیکھا کہ چھوٹے چھوٹے بچے بھی ساتھ ہوتےہیں مگر درس کےدرمیان اگر وہ تنگ کریں تودوسرے اسے سنبھال لیتے ہیں ،جیسے ان کے اپنے بچے ہوں اور پھر دروس میں شرکت نے یہ بھی سمجھایا کہ یہ جماعت صرف دینی ہی نہیں دنیا کی کامیابیوں اور اپنے حصےکا کام کرنے کا پورا پورا ادراک دیتی ہیں ۔ ایک دوسرے کا خیال کبھی کوئی کمی یا پریشانی یا کوئی مسئلہ درپیش ہواتوبہنیں ایسےآگے بڑھتی ہیں جیسےسگی بہن یا بہترین دوست ہوں ۔

مجھےاپنا آپ محفوظ اورقابل عزت محسوس ہوا.اس جماعت میں کیا بچے،کیا جوان ،کیابوڑھے سب ایک دوسرے کےدوست ہیں سب کےمسئلے پریشانیاں سانجھی ہیں ،کوئی کسی کو اکیلا نہیں چھوڑتا، اگرایک مصروف ہے تو دوسری بہن نے آگےبڑھ کراس کےکام کو سنبھال لیاگویا ایک دوسرے کےبازو ہیں محبت بے لوث ملی پیار بے غرض ملا سوچتی ہوں اللہ نے احسان کیا، اس اجتماعیت سے جوڑدیا مجھےمختلف پروگراموں میں شرکت کے لیےہر طرح سے مدد کرنا ایثاراورقربانی دیکھنےکوملتاہے۔

جماعت اسلامی نےمیری تربیت کے لیےسلیبس تیارکرتی ہے،اس کے پیچھے کتنی محنت اورمشقت کےساتھ پیار اور ہمدردی ہےکیونکہ مجھےکئی رکوعات اور آیات صرف اس سلیبس کی تیاری کےنتیجے میں یاد ہو گئے اورہرمہینے ہمارے لیےہمارے اکابرین کس توجہ اورلگن اورمحنت سےاسے تیار کرتے ہیں ۔ اس کا اندازہ اپنے روٹین پر نظر ڈال کر ہوتاہےکہ ڈائری میں لکھنااوراجتماع کارکنان میں رپورٹ دینا ہےتو اپنی عبادات اپنےروزمرہ کے کام گھرمیں سب سے رابطہ سب میں ایک ہم آہنگی آگئی ہے،بہت ساری دعائیں اورقرآن کےترجموں سےاپنےاعمال کی چیکنگ آگئی ہے۔

میرے ساتھ ہی اتنےاچھےاتنےمخلص اتنےبےلوث محبت کرنےوالےہیں۔ میری نشرواطاعت کی ناظمہ کی بات میرے دل میں گھرکرگئی ۔ میں نےکہا کہ میں نےاتنا اتنا اور ایسا ایسا لکھا مگر اخباریا کسی رسالے میں چھپا نہیں توانہوں نے کہا کہ فکر نہ کریں قلم کی طاقت اوراس کا حق ادا کرکےاس قلم کی گواہی اللہ نےدیکھ لی بس اب چھپےیا نہ چھپے۔۔۔ کتنی زبردست بات سمجھا دی ایسےدوست توقسمت والوں کوملتے ہیں اورمیں اس معاملےمیں بہت خوش قسمت ہوں ۔

میری قیادت کےافراد اللہ ان کی حفاظت فرمائے۔

عوام کی ہرمشکل ترین مسئلےکے لیےنہ دن دیکھیں نہ رات،نہ سردی،نہ گرمی، نہ بارش ،نہ طوفان ہردم چاق وچوبند وہ بھی فیملی والےہیں مگرقربان جائیے کہ اللہ کے احکام ادا کرنے اور جس جس مرتبے پر ہیں اس کی جواب نہیں کہ احساس نےانہیں قوی اوربہادر بنا دیا ہے ۔ سب کو ساتھ لے کرچلتے ہیں ،سب کے درمیان رہتے ہیں ، ایسا ہرگزنہیں کہ کوئی بات جماعت کے امیر سے کہنی ہو تو ٹائم لیا جائے گا یا درمیان میں دس لوگوں کی سفارش ہوگی بلکہ نظام ہی ایسا ہے کہ جب بھی جو فرد چاہےاپنے امیرسے سہولت سے بات کر سکتا ہےکیونکہ وہ اونچےمحلوں میں رہنے کے بجائے عوام کے درمیان پائے جاتے ہیں ۔ جماعت اسلامی کی دعوت اتنی واضح،مکمل،جامع اور با عمل ہےجس میں والدین کی خدمت کو بھی اورخدمت انسانیت کوشعار بنانے کی ہدایت ملتی ہے۔

اللہ کے بندے بدو اورمنافقت سےبعض رہوزمام کارصالحین کےہاتھ میں دوپوری زندگی اللہ کی بندگی کا نمونہ بنو۔

کچی بستیوں میں جا کرقران پڑھانا بڑاانوکھا تجربہ تھا جماعت ہر سطح پر دین کا کام کر رہی ہےاورساتھ میں دنیا سنوارنے کی تربیت بھی بیٹھا کس اسکول کی تعلیمی مصروفیات،خواتین کے لیے پروگرام، یوتھ پروگرام غرض ہر میدان میں مصروف عمل ہے۔  یہ جماعت اوراس کے افراد صرف اپنی ہی نہیں بلکہ خاندانوں پڑوسیوں اپنےدوستوں اور رشتہ داروں سب میں یکجہتی اوردین کےساتھ دنیا کو نبھانے کا ایسا انمول نمونہ پیش کرتی ہے جس کی مثال نہیں ملتی ۔

جماعت اسلامی کی تاسیس کا آج دن ہے،اتنا لکھنے پر بھی میں شاید جماعت کی صحیح ترجمانی نہیں کرسکی کیونکہ جماعت اس سےبھی کہیں بڑھ کر اپنا کردار ادا کر رہی ہےمگر اس جماعت کی بدولت میری زندگی بہت بدل گئی کیونکہ میری جماعت نےمجھے سکھا دیا کہ اللہ کے سامنے جواب دہی کا احساس ہردم ہوگا تو امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا کام آسان ہوجائے گا۔  کرپشن سے پاک دین و دنیا کی کامیابی کی ساتھ ہی یہ جماعت اللہ اس جماعت کا اور اس کے ہر فرد کا حامی و ناصر ہو ۔ آمین ثم امین

 

 

شہر شہر کی خبریں

جے آئی یوتھ (وومن)ضلع غربی کے تحت "بنو قابل " کی طالبات کیلئے "عید ملن گالا " کا انعقاد

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جے آئی یوتھ (وومن)ضلع غربی کے تحت "بنو قابل " کی طالبات کے لیے ایک دلچسپ تقریب "عید ملن

... مزید پڑھیے

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول، مزید مالی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد( ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتصدیق کی ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کے فنڈز

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

اسیران غزہ کو پھانسی کا فیصلہ نا منظور (نگہت پروین )

نگہت پروین

فلسطینی اسیران (قیدیوں ) کی پھانسی کی سزا کا خود ساختہ قانون اسرائیلی پارلیمنٹ نے منظور کیا ۔حماس سے بار بار معاہدے

... مزید پڑھیے

الخدمت کے سابق عہدے داران کے اعزاز میں تقریب (زین صدیقی)

زین صدیقی

الخدمت خدمات کے 50ویں سال میں داخل ہو گئی ،یہ سفر آسان نہیں تھا ،بہت سے مراحل طے کیے گئے ،مٹھی بھر آٹا اسکیم سے خدمت شروع

... مزید پڑھیے

کتاب بہترین ساتھی (یاسمین اسلم)

یاسمین اسلم

کتاب انسان کا بہترین دوست اور ساتھی ہے ۔ کچھ دہائیاں پیچھے چلے جائیں تو کتب بینی ایک بہترین شوق تھا جو لوگو  میں پایا جاتا تھا ۔لوگ اپنے

... مزید پڑھیے