
نگہت پروین
نماز سے رب کی پہچان ہوتی ہے، دنیا میں آنےکے بعد پہلا کام معرفت خداوندی ہے۔ اللہ نے بندگی رب کے لیے شکر کا جذبہ رکھا
ہے۔ انسان حیوان ناطق ہے ۔ وہ اپنے محسن کا شکر بجا لائےجب تک اپنے رب کی پہچان نہ کرے تو انسانی عقل بھٹکتی رہتی ہے۔ حکمت مومن کی گمشدہ میراث ہے،حکمت سے ہی حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے رب کو پہچانا تھا
اصل رب کو پہچان کراس کےآگےسرجھکایا،اسی کو حکمت کہتے ہیں۔معرفت اصل ایمان باللہ ہے،ایک بچہ فطرت سلیمہ پرپیدا ہوتا ہےمگر اس کے والدین اسےیہودی یا نصرانی بناتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کواور تمام روحوں کو پیدا کرکے"آلست بربکم "وعدہ لیا یہی پہلی معرفت تھی جو ہوش مند لوگ کائنات پرغور کر کے اللہ کو پہچانتےہیں ،جیسے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے چاند،تارے اورسورج کو رب کہا مگر یہ ڈوب گئے تو کہا کہ فنا ہونےوالامیرا رب نہیں ہوسکتا ، پھر عقل استعمال کی اور رب کو پہچان کریکسو ہو گئےہرآزمائش پر فورااور پورے اترے۔
سورہ ال عمران میں آتا ہے"لیٹے بیٹھے،کھڑے اپنےرب کو پہچانو"
"افلہا من زکھا وقد خاں من دسھا"
ترجمہ: جس نے اپنےنفس پرقابوپا لیاوہ فلاح پا گیا۔ حکمت قرآن سےحاصل ہوتی ہے۔ مومن کی معراج رب کو پہچاننےکے بعد اس کی بلندیوں کو چھونا چاہتا ہے،رب کو پہچان کرعمل کرتا ہے،نہ نفس عمارہ سےمغلوب ہوں، نہ راہ رو بن کرایک جگہ بیٹھ کرعبادت کریں۔ غلط رخ اختیارنہ کریں بلکہ بندوں تک پہنچنا اوررب کا پیغام پہنچانا ہے۔ رب سے محبت نہ ہو تو انسان معراج کو نہیں پہنچتا۔۔ تقرب الاللہ معرفت کا ذریعہ ہے،انسان فرائض اورنمازسےتقرب الاللہ حاصل کرسکتا ہے،نفس کو قابو میں رکھ کرصبر کرنا اللہ کو پہچاننا یہی صحیح عمل ہے۔
"حضرت علی کا قول ہے"
سخت سردی میں نماز،سخت گرمی میں روزہ مجھےاس سےعشق ہے،نماز کا ایک ذریعہ ذکر ہے،ذکر کے ذریعے رب کا شکر ادا کرنا چاہیے۔
نحن و اقرب من حبل الورید
ترجمہ:میں تو تمہاری رگ جان سے بھی قریب ہوں۔
الصلاۃ لذکری
ترجمہ:نماز کے ذریعے میرا ذکر کرو
ولا تنیا لذکری
ترجمہ:میرے ذکر میں کمی نہ کرنا
نماز جنت کی کنجی ہے
نماز باعث نجات ہے
نماز جہنم سے ازادی ہے
نماز بے حیائی سے روکتی ہے
نماز انسان میں شعور پیدا کرتی ہے
نماز اللہ کے قرب کا ذریعہ ہے
نماز بندے اور اللہ کے درمیان دوستی ہے
غرض نمازکا فرض ادا کرنے کے لیے ہرمسلمان کو ہروقت تیاررہنا چاہیے،مرنے کےبعد سب سے پہلا سوال اللہ تعالیٰ نمازکے بارے میں کریں گے اورقرآن پاک میں نمازکے لیے 700 دفعہ ذکر آیا ہے۔ اللہ پاک تمام مسلمانوں کو نماز بروقت پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ امین




































