عقیدہ ختم نبوت ہمارا ایمان

نگہت پروین

عقیدہ ختم نبوت ہمارا ایمان ہے

یہ عقیدہ ہے کیا؟

سورہ احزاب کی آیت 33 میں اس کا جواب ہے۔ محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں بلکہ وہ خاتم النبیین ہیں۔

خاتم کے معنی مہر لگانے والے،انبیاء کے سلسلے کو محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے خاتم یعنی مہر لگا دی ہے ۔

ہر نبی کے آنے کے بعد دوسرا نبی اس لیے آیا کہ لوگ گمراہ ہو جاتےتھے ہر نبی ہرقوم کے لیے بھیجا گیا لیکن،،،کافۃ الناس،،،تمام انسانوں پر نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو رسول بنا کر بھیجا۔ نئے نبی اور نبی کی شریعت خاص وقت کے لیے ہوتی تھی مگر تا قیامت ہر دور ہر لحاظ سے محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تعلیمات مکمل ہیں ۔

 

احادیث کی روشنی میں ختم نبوت

بخاری کی حدیث ہے میں خاتم النبیین ہوں اب کوئی نبی نہیں آئے گا،احادیث مبارکہ میں آتا ہے کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں ہوگا بلکہ خلفاء ہوں گے۔جیسے ایک عالیشان عمارت بنائی مگر ایک اینٹ کی جگہ خالی تھی لوگ حیران تھے محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے کہا کہ یہ میری جگہ ہے اب نبوت ختم (ترمذی بخاری)

نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو اللہ تعالی نے خصوصی طور پر چھ چیزیں دیں۔

میرے لیے زمین کو مسجد بنا دیا

ایک مہینے کی مسافت پر مجھے رعب دیا گیا ہے

مال غنیمت مجھ پر حلال کیا گیا

اللہ نے مجھے تمام دنیا کے انسانوں کے لیے رسول بنایا ہے

میرے اوپر تمام انبیاء کا سلسلہ ختم ہو گیا

میری امت کے لیے تیمم کا تحفہ دیا

یہ وہ واضح احادیث ہیں جس سے ختم نبوت کا عقیدہ واضح ہو گیا ۔

 

یہ عقیدہ کیوں اہم ہے؟

قران و حدیث کے بعد  کوئی عقیدہ لائےیا ایمان لانے والا ہو یقین نہ کرے تو وہ اسلامی حکومت سے خارج ہوں گے۔ اب ہم سیرت کی طرف رجوع کرتے ہیں ،وہ شخص جس نےجھوٹ بولا  اورکہا کہ میں نبی ہوں وہ مسلمہ کذاب تھا، اس پر بے شمار لوگ ایمان لائے یہ فتنہ تھا کہ لوگوں کو ایمان سے پھیردیا اس کے ساتھ جنگ کرنے کے لیے لشکر تیارہوا بڑے بڑے صحابہ کرام موجود تھے۔ خالد بن ولید سردار تھے، 15ہزار صحابہ شہید ہوئے، اتنی بڑی تعداد میں کسی دوسری جنگ میں صحابہ شہید نہیں ہوئے تھے۔  قرآن کی ترتیب اسی جنگ کےبعد فیصلہ ہوا جھوٹا دعوی نبوت رکھنےوالا کافر ہے اس سے جنگ ہوگی، الا یہ کہ وہ ایمان لےآئے ۔

قادیانیوں کا فتنہ

دراصل انگریزدورکی پیداوار ہے،انگریز نےاسے بڑھایا اورپھیلایا۔ وہ شخص پہلے عقائد میں صحیح تھا مگر اس نے کچھ عرصےبعد نبوت کا دعویٰ کیا پھرخدائی کا دعویٰ کیا اصل مسئلہ یہ ہےکہ مسلمانوں کوان کے دین اور ایمان سے پھیرنا ان کا مشن، ان کی کوششیں اوران کا کام ہے

یہ  بغض اور کدورت کی وجہ سےایمان نہ لائے اور مسلمانوں کو بھی اس سے پھیرنے پرلگے ہوئے ہیں۔  یہ مسلمانوں کےحلیے میں ہوتے ہیں، عبادات بھی اسی طرح کرتے ہیں اور انگریز ان کو فنڈنگ کرتے ہیں۔

مرزا طاہر قادیانی آج ان کا قائد ہے۔ یہ اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں، جب پاکستان بن رہا تھاتوانہوں نےاپنےآپ کوغیر مسلم کہا ۔بھٹو کے دور میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا ۔،،پارلیمنٹ میں ایک حلف نامہ داخل کرنا ہوتا ہےکہ میں ختم نبوت پر ایمان رکھتا ہوں ۔بڑی خاموشی سے قوانین میں تبدیلی کرلی گئی اور بچوں کے کورس سے خاتم النبین کےالفاظ بدل دیے گئے ۔ صاحبزادہ طارق اللہ صاحب جماعت اسلامی کے رہنما ہیں ۔انہوں نے حلف نامے کو غورسے دیکھ کربتایا کہ یہ تبدیلی کی گئی ہے ۔

سپریم کورٹ نے انکوائری کی کہ کون اس کا ذمہ دار ہے۔ انوشہ رحمان اور شفقت محمود ۔ان دونوں نے بڑی بھونڈی جسارت کی کہ اس عقیدے کو ختم کرنے کی کوشش کریں۔

 

تحفظ ختم نبوت کیوں ضروری ہے؟

اپنی آئندہ آنےوالی نسلوں کوتباہی سے بچانے کے لیے مضبوط کرنا ہے،اس عقیدے کونوجوان نسل کو گمراہ کرنے کی سازشیں تیارکررکھی ہے۔

 

ایسی حکومت ہوجو ختم نبوت کے محافظ ہو

اللہ نےنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پوری سیرت کومحفوظ کیا ہے،اس میں تحریف نہیں ہوئی ۔ سنت واحادیث اورقرآن سب کی حفاظت اللہ نےاپنے ذمےلی ہے اور حضرت ادم علیہ السلام سے لے کر محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم تک کا شجرہ نسب آج تک محفوظ ہے۔ ختم نبوت پر حملہ ہواور ہم صرف درود پڑھتے رہیں  یہ ممکن نہیں۔  ہمیں اس عقیدے کولےکراٹھناہے۔ اس کوقائم کرنا ہے،اس کوسمجھانا ہےاوراس کے لیے جان کی بازی بھی لگانا ہے۔

دو وجوہات ہیں جس کی وجہ سے مسلمان خاموش ہوجاتے ہیں ،اس عقیدے کی سلسلے میں نمبر ایک موت سے نفرت، نمبر دو دنیا سے محبت ۔

سورہ توبہ میں اللہ تعالی نے فرمایا کہہ دیجیے تمہارے باپ دادا،تمہارے گھرجو تمہیں بہت محبوب ہیں ، وہ تجارت جس کا تمہیں ہروقت دھڑکا لگا رہتا ہے،جس کے لیے تم خبرداررہتےہو۔ اللہ فاسقوں کو ہرگز ہدایت نہیں دیتا۔

سورہ اعراف کی آیت 157 اور 156 ترجمہ ہے 

جو لوگ نبی پر ایمان لائے مدد کریں توقیر کریں وہی کامیاب ہیں۔ نبی کےمشن کو لےکرچلنا اس طرح دین کوغالب کرنے کی کوشش معاشرے میں رائج کرنا بھی بڑی عبادت ہے۔ ورنہ اپنے دعوے میں ہم ادھورے ہیں ۔ ایمان کی طاقت سے جھوٹےدعوے کرنے والوں کو جواب دینا ہے۔

الحمدللہ ہرمسلمان کا ختم نبوت پر ایمان ہے اور ہمیشہ رہے گا انشاءاللہ

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا : پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ۔ انٹرنیٹ پر موجود جدید علوم کی سہل دستیابی نے دنیا بھر کے لوگوں کو جدید علوم

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول، مزید مالی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد( ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتصدیق کی ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کے فنڈز

... مزید پڑھیے

تنازع فوری ختم نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے :ایران کو امریکا کی سخت وارننگ

واشنگٹن( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو ہفتوں

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

اسیران غزہ کو پھانسی کا فیصلہ نا منظور (نگہت پروین )

نگہت پروین

فلسطینی اسیران (قیدیوں ) کی پھانسی کی سزا کا خود ساختہ قانون اسرائیلی پارلیمنٹ نے منظور کیا ۔حماس سے بار بار معاہدے

... مزید پڑھیے

الخدمت کے سابق عہدے داران کے اعزاز میں تقریب (زین صدیقی)

زین صدیقی

الخدمت خدمات کے 50ویں سال میں داخل ہو گئی ،یہ سفر آسان نہیں تھا ،بہت سے مراحل طے کیے گئے ،مٹھی بھر آٹا اسکیم سے خدمت شروع

... مزید پڑھیے

کتاب بہترین ساتھی (یاسمین اسلم)

یاسمین اسلم

کتاب انسان کا بہترین دوست اور ساتھی ہے ۔ کچھ دہائیاں پیچھے چلے جائیں تو کتب بینی ایک بہترین شوق تھا جو لوگو  میں پایا جاتا تھا ۔لوگ اپنے

... مزید پڑھیے