
نگہت پروین
لٹتےسہاگ دیکھو کشت ویران دیکھو
معصوم چیخیں سن لو ہر نفس کٹ رہا ہے
اعضاء ادھر اُدھر ہیں وہ سر کٹے ہیں دیکھو
گولے برس رہے ہیں مومن کہاں گیا ہے
انسان کو ڈھونڈتی ہوں انسان کھو گیا ہے
فلسطین کےبعد اب لبنان، یمن، شام کی صورت حال بھی ایک جیسی ہےمگر تمام مسلم ممالک اورمسلمان حکمران چین کی بانسری بجارہےہیں ۔ وہ اسرائیل کے دست و بازو کی طاقت سےڈرتے ہیں۔ ڈرتےہی نہیں ان کی ایک آوازسے سہم جاتےہیں اورجی حضور جی حضور کہتے نہیں تھکتے۔
کیا اقتدار کا مزہ ایسا ہوتا ہے کہ ایمان جائے کرسی نہ جائے ؟
اسرائیل سےہونے والی تباہی وبربادی، انسانوں کابہتا خون،آبادی پربمباری کےنتیجے میں ہزاروں شہید، عمارتیں ملبے کا ڈھیر،ہزاروں بچےوالدین سےمحروم ہوگئےمگرصد افسوس مسلم حکمرانوں اورمسلم ممالک کوکہ نہ دل بند ہوئے، نہ احساس شرمندگی نہ خوف خدا نہ آخرت کا حساب کتاب کچھ بھی تویادنہیں۔
یاد ہےتوبس یہ کہ کہیں مغربی آقاناراض نہ ہو جائیں ان کوخوش کرنےمیں ان کےحکم کی سرتابی نہیں کرسکتے بھیک ملنا جوبند ہو جائے گی ؟
حکومتی سطح پر ان اشیاء کے اشتہارات ٹی وی پر خوب چل رہے ہیں جن کا مسلم دنیا کو بائیکاٹ کرنا ہے، بائیکاٹ ایسا ہتھیار ہےجس سے دشمن کی معیشت ڈھےجائے گی مگر یہ ٹی وی چینل ان کا بائیکاٹ نہیں کرتے کیونکہ اشتہارات کی بندش سےان کی آمدنی جو بند ہوجائے گی ؟
افسوس صد افسوس مسلمان ۔۔۔۔۔ تو مومن کس بات کاہے۔۔ آج انسانیت ہی ختم ہو گئی۔




































