
نگہت پروین
فلسطین کی حمایت میں یہ ہڑتال ہر حال میں کامیاب ہونی چاہیے کیونکہ آج نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی اسرائیل کی ہٹ دھرمی ظلم و بربریت کے خلاف
اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ۔
پاکستان کے عوام یہ جان چکےہیں کہ مزاحمت میں ہی بقا ہے۔شٹرڈاؤن ہڑتال اسرائیل سمیت ان کےحواریوں کو بتا دے گی کہ پاکستانیوں کے دل فلسطین کے عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ اسکول،کالج،بازار،ٹرانسپورٹ،تاجر برادری سب اس ہڑتال میں شریک ہیں۔
پاکستانیوں کی یکجہتی دشمن کو ہلا ڈالے گی ،اسرائیل کی مصنوعات کے بائیکاٹ میں اسے پہلے ہی پریشان کر رکھا ہے،اب یہ ہڑتال اس کے قدم ڈگمگائے گی ۔اسرائیل کا مکرو چہرہ سامنے اگیا ہے ،یہ ہڑتال اسرائیلی مظالم کیخلاف دنیا میں ایک موثر آواز بنے گی ۔ ان شااللہ




































