
نگہت پروین
اللہ تعالی کی ایک صفت "العدل "یعنی انصاف ہے
اللہ سے بہتر انصاف کرنے والا اور کوئی نہیں اسرائیلی کھلی جارحیت کرتےہوئے معصوم شہریوں ،مساجد،ہسپتال ۔۔اسکولوں پر بمباری کر رہا ہے۔ یہ تمام شعبے انسانی جانوں کے لیے از حد ضروری ہیں مگر اپنی اشتعال انگیزی اور دوسروں کی بھیک پر اکڑتے ہوئے نا خدا بن کر آگ برساتا رہا ہے، وہ بھول گیا کہ ایک انصاف کرنے والا اوپر بیٹھا ہے جس آگ سےیہ کھیل رہا تھا، اس سے بڑھ کر اللہ کی آگ نے اسرائیل کو دم بخود کر دیا ہے ۔وہ پریشان ہے کہ یہ ناگہانی کیسے ہوئی درختوں میں شدید آگ لگی جو گھروں تک پہنچی شہری پریشان ہوئے،اب اس آگ کی تباہی سےہراساں ہے،اب دوسرے ملکوں کے آگے ہاتھ پھلا رہا ہے مدد کے لیے ۔
بڑے پیمانے پر اس آگ نےمسلمانوں کےایمان کواستقامت بخشی کہ اتنی دعاؤں اورغزہ کی بربادی کےبعداللہ تعالی کا انصاف نظرآ گیا۔کفارلرزجائے گا مگر اللہ کا فیصلہ تو ہو کر ہی رہتا ہے۔




































