
نگہت پروین
ہر پل ہر ساعت ہر ان
جاگ رہا ہے پاکستان
ہندوستان 65 اور 71 کی جنگ بھول گیا ,کیسے پاک فوج نے اسے شکست دی تھی اور اسے کیسی ہزیمت اٹھانا پڑی تھی۔ پاکستان پر جب بھی کبھی کسی دشمن کی نظر پڑی ہیں، عوام ہمیشہ متحد ہو کر اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ بھارت نے پہلے آبی جا رحیت کی تو دنیا نے اسی کو وعدہ خلاف کہا یہ شرمندگی اٹھانے کے بعد اب اس نے بزدلوں کی طرح رات کے اندھیرے میں معصوم شہریوں اور مسجدوں کو شہید کر دیا ،ذرا ہمت نہیں کہ میدان میں آ کر لڑیں۔ چھپ کر پیچھے سے وار کرنا کم ہمتی اور بزدلی کی علامت ہے ۔
بھارت اسرائیلی ڈرون سے حملہ کر رہا ہے، وہ بھی انسان دشمن درندہ ہےمگر ہم مسلمان اپنے اللہ پر بھروسہ اور توکل کرتے ہیں اورجہاد ہمارا مشن ہے۔ بھارت گھبرا کر سفید جھنڈا لہرا رہا ہے کیونکہ پاک افواج ان کے ڈرون حملوں کو روک رہے ہیں اور انہیں تباہ و برباد کر رہے ہیں۔ پہلے بھی پانچ رافیل طیارے پاک فوج نے تباہ کر دیے جس پر بڑا ناز تھا ہندو بنیے کو وہ سوچ نہیں سکتا کہ ہم نے تلوار توپ اور بم پر نہیں ایمان اور اللہ کی مدد سے جنگ لڑی اور جیتی ہیں ۔
اب بھارتی میڈیا ایک شاطرانہ چال چل رہا ہے بے بنیاد خبروں سےدنیا کو جھوٹی اطلاعات پہنچا رہا ہے،ابھی تک پاک فوج نے اپنے وطن کا دفاع کیا ہے ،اسی سے بھارت ڈر گیا اور اسے پاک افواج کی قوت کا اندازہ ہو گیا ہے اور رافیل طیارے بنانے والی کمپنی اپنے خسارے کا اندازہ لگا رہی ہے۔مسلمان تو جنگ میں غازی یا شہید دونوں میں سے ایک نعمت کا وارث بنتا ہے ۔وہ ایسے کمزور اور بزدل دشمن کے بہت جلد دانت کھٹے کر دے گا۔
شہادت ہے مطلوب مقصود مومن
نہ مال غنیمت نا کشور کشائی




































