عوام ہوش کے ناخن لے

نبیلہ شہزاد

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین  اور سابقہ وزیراعظم عمران خان گرفتار ہوئےاور رہا بھی ہو گئے۔عمران خان کی گرفتاری پر پاکستانی عوام

کے ملے جلے تاثرات دیکھنے کو ملے۔کچھ ناراض، کچھ خوش اور کچھ بہت ہی خوش تھے۔ جہاں خوش ہونے والے اپنی خوشی میں مگن لڈیاں ڈال رہے تھے وہاں ناراض ہونے والے بھی اپنی ملکی املاک کو نقصان پہنچا کر اپنے دلوں کا غضب دکھانے کی پوری کوشش کر رہے تھے۔  مزید سونے پر سہاگہ کہ رہائی کے بعد جب ان کے لیڈر کو دو گھنٹے کے لیے بٹھا لیا گیا تو اس لیڈر نے دھمکی کی صورت میں اپنے کارکنان کو تاکید کی کہ" اگر انہوں نے مجھے دوبارہ قید کیا تو میرے کارکن مجاہد  پھر ایسا ہی ردعمل دیں گے جیسا کہ پہلے دیا گیا ہے۔" یاد رہے کہ صرف ایک بندے کی کرسی کی طلب کے جہادی دعوے میں مختلف شہروں میں  تحریک انصاف  کے پر تشدد احتجاج میں دس افراد ہلاک ہوئے اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔ حساس تنصیبات اور عمارتوں کو نقصان پہنچایا گیا، سرکاری و نجی گاڑیوں کو جلایا گیا۔ مختلف جگہوں پر پی ٹی آئی کے احتجاج کی وجہ سے لوگ گھنٹوں ٹریفک جام میں  پھنسے رہے ان میں بچے، بوڑھے اور مریض بھی شامل ہوں گے۔ لوگ کس قدر ذلیل و خوار ہوئے ہوں گے۔ ملک دنگا فساد کی آماجگاہ بنا رہا ۔ سرکاری و پرائیویٹ املاک نذر آتش کی گئیں۔ ملک کی حالت تو  عالمی مالیاتی فنڈ، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں تاخیر کی وجہ سے پہلے  ہی بہت کمزور تھی  لیکن خبطی دماغوں کی موجودہ سیاسی کشیدگی نے جلتی پر تیل کا کام کیا اور ملک کی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے رجحان کے ساتھ  ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی میں تاریخی کمی واقع ہوئی ہے  اور ڈالر اس وقت ملکی تاریخ کی بلند ترین  سطح یعنی تین سو روپے کے قریب پہنچ چکا ہے۔ سونے کی قیمت میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔ انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے نہ صرف معاشی سرگرمیاں متاثر ہوئیں بلکہ ٹیلی کام کمپنیوں کو دو دن میں 82 کروڑ روپے کا نقصان ہوا اور حکومت کو ٹیکس آمدن کی مد میں 28 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ پرائیویٹ طور پر بھی ہر فرد کی معیشت متاثر ہوئی۔ یہ سب کچھ اس ملک میں ہوا جہاں پہلے ہی مہنگائی کے خوفناک اژدھے نے لوگوں کو جھکڑ رکھا ہے۔ عوام کے لیے دال روٹی کا انتظام مشکل ترین ہو چکا ہے۔ اس کے باوجود  جذبہ جہاد و شوق شہادت سے لبریز صاحب بہادر فرما رہے ہیں کہ اگر مجھے دوبارہ گرفتار  کیا گیا تو  ملک میں پھر وہی صورتحال ہوگی ۔ حالانکہ  اس کی مخملی گرفتاری، محلاتی قید اور وی آئی پی رہائی سب کے سامنے ہے۔ نیب نے عدالت سے عمران خان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی تاہم عدالت نے آٹھ روزہ ریمانڈ دے دیا لیکن اس پر بھی ٹھیک سے عمل درآمد نہ ہو سکا اور سپریم کورٹ نے عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتاری کو  غیر قانونی قرار دے کر اسے  فوری طور پررہا کرنے کا حکم دے دیا۔ چلیں شکر ہےکہ اگر ہماری اعلی عدلیہ نے اتنی جلد مقدمات نمٹانے کی طرف پیش قدمی کرہی دی ہے تولگتے ہاتھ ذرا بلوچستان کے رہنما مولانا ہدایت الرحمن کی رہائی کی طرف بھی تھوڑی توجہ دی جاتی ۔ ان کی گرفتاری بھی تو عدالت کے احاطے میں غیرقانونی طور ہوئی تھی جس کے کارکنوں نے احتجاج کے دوران کبھی سرکاری و نجی املاک کا نقصان نہیں ہونے دیا، جس کی جدوجہد اپنے نام و عہدے کے لیے نہیں بلکہ دوسروں کو حق و انصاف دلانے اور ان کی راحت و سکون کے لئے ہے۔ بس عدالت عظمیٰ نے بالآخر انہیں رہا کرنے کا حکم دیا پرعدالت عظمیٰ کے احکام پر6 دن بعد عمل کیا گیا ۔

پاکستانی  عوام سے میری استدعا ہےکہ جن سیاستدانوں کی خاطر تم اپنے گھر بار چھوڑ کر مظاہرے یااحتجاج کے لیے نکلتے ہو۔ ان کا راستہ صاف کرنے اور ان کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے اپنے وطن اور ہم وطنوں کی املاک کو نقصان پہنچا کر گناہ کبیرہ کرکے اپنے رب کو بھی ناراض کرتے ہو۔ ذرا سوچیں! ان سب کے پاس تو ٹھنڈے یورپی ممالک کی قومیت موجود ہے۔ مشکل دن محسوس کرتے ہی یہ  یہاں سے دوڑ جائیں گے اور نرم گرم بستروں میں سکون سے اونگھنا شروع کر دیں گے اور تمہاری انہیں بالکل بھی پرواہ نہیں ہو گی کہ تم کس حال میں ہو لیکن تم نے تو اسی وطن میں رہنا ہے جس کو نقصان پہنچا کر اس میں زندگی کی دوڑ کو اور زیادہ دشوار بنا رہے ہو۔ اگر ان سیاستدانوں کی ساری جدوجہد کا خلاصہ نکال لیں تو نتیجہ صرف تین لفظی جملہ ملے گا اور وہ ہے" اقتدار کی ہوس" اب آپ لوگ بھی باشعور ہونے کا ثبوت دیں اور ان کے ہاتھوں کا کھلونا مت بنیں۔ آنکھیں بند کر کے مست ملنگ بن کر ان کے حکم کے پیچھے دوڑنے کی بجائے آئیے! اپنی فہم و فراست کو میدان عمل میں لائیں۔  موجودہ ہنگاموں میں جو لوگ مارے گئے یا ماضی میں، ان کی بیواؤں اور یتیموں کی سرپرستی میں ان سیاستدانوں نے کتنا حصہ ڈالا، ان کے روتے بچوں کے کتنے آنسو پونچھے؟ بلکہ ان کو تم میں سے کسی کا نام تک بھی نہیں معلوم ہوگا۔ تم اچانک ان کے  سامنے چلے جاؤ گے  تو یہ تم سے ہاتھ ملانا بھی گوارا نہیں کریں گے اور ایک تم ہو جو ان اقتدار پانے کے خبطیوں کے لیے  اپنی دنیا و آخرت خراب کرنے پر تلے ہوئے ہو۔ یاد رکھیں! تمہارے وطن اور گھروں کے پاسبان یہ لوگ نہیں ہیں بلکہ تم خود ہو۔ پاکستان کے آغاز سے لے کر اب تک سیاستدانوں نے تمہیں تمہارے کان سے پکڑ کر  جس طرف لگایا تم اس طرف لگ گئے۔ ان کی طفل بازیوں کے مکتب میں بیٹھ کر ان کے اشاروں پر طفلان کی طرح تالیاں بجاتے رہے لیکن اب نہیں ۔

 

نوٹ: ایڈیٹرکا بلاگرکے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں (ادارہ رنگ نو )

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے