عوام کوسستی بجلی دیں

نبیلہ شہزاد

چند دن پہلےایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک مزدورجس کی ماہانہ کمائی 30 ہزار ہےاوراسے بجلی کا بل 42 ہزارآگیا۔ وہ آدمی ایک دردناک کیفیت میں

رورہا تھا اورحکمرانوں سے سوال کر رہا تھا کہ اسے بتایا جائے۔ وہ 30 ہزار سے 42 ہزارکا صرف بجلی کا بل کیسےادا کرے۔بل اورگھرکےاخراجات کے لیے کہاں جائے۔ آج کل یہ رونا صرف ایک پاکستانی کاہی نہیں بلکہ کثیرتعداد پاکستانیوں کاہے۔ ایک طرف آمدن کی کمی اور دوسری طرف ہرچیز کی بڑھتی قیمت نےتو شدید مہنگائی کا ناسورپیدا کرکےپہلے ہی عوام کوآدھ مواکیا ہوا تھاجو بجلی کو مزید مہنگا کرنے کا بم عوام پر گرانا ضروری تھا؟ ۔

وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر بجلی کی بنیادی قیمت میں چار روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے۔ اس طرح عوام کے لیے اوسطاً ٹیرف کی فی یونٹ قیمت 24 روپے 82 پیسے سے بڑھ کر 30 روپے تک ہو جائے گی اور یہ جملہ ٹیکسزکے ساتھ عوام کو اوسطاً فی یونٹ 50 روپے تک پڑے گی۔

پاکستان میں میدانی علاقےتقریباً گرم موسم رکھتے ہیں۔ویسے بھی گرمی کا موسم ہو یا سردی کا، بجلی تو گھریلو سطح پربھی ایک بنیادی ضرورت ہے۔ کیسی بدقسمتی ہے  کہ ہماری بنیادی ضرورت کو بھی شدید ترین مہنگا کرکے دن بہ دن ہماری پہنچ سے دور کیاجا رہا ہے۔ لوگوں کا صرف ایک پنکھے اور چند ایک دوسری چیزکے ساتھ بھی 20، 20 ہزار تک بل آرہا ہے۔مہنگی ترین بجلی کے ساتھ لوڈ شیڈنگ کاعذاب بھی نتھی ہے۔

مختصر سا دیکھتے ہیں کہ ہم کیوں اس مصیبت میں پڑے ہوئے ہیں؟ اس کی وجوہات کیا ہیں؟ کیا ہمارے ملک میں بجلی حاصل کرنے کےذرائع کی کمی ہے یاارباب اختیارکی نالائقی اورسستی؟ ہے کہ بجلی تو پیدا کی جاتی ہے مگر اس کا زیادہ حصہ کہاں جاتا ہے۔؟

اس کا جائزہ لیتے ہوئے ہم اوپرسےشروع ہو کر نیچے کی طرف آتے ہیں۔ صدرو وزیراعظم، وفاقی و صوبائی سب وزراء کے محلوں میں ہزاروں کیا بلکہ بے حساب یونٹ مفت بجلی استعمال کی جاتی ہے۔ان کےگھرانوں کے افراد بجلی سے چلنے والے ٹھنڈے اے سی اور گرم ہیٹروں کا استعمال ہروقت کرتے ہی ہیں بلکہ ان محلوں میں ڈیوٹی انجام دینے والے تمام ملازمین کو بھی ایسی سہولتیں میسرہیں جو کہ سب آنکھیں بند کرکے بے دریغ بجلی کا استعمال کرتے ہیں۔ ان سب کو اس بات کا کوئی احساس و ادراک نہیں کہ  بجلی سے چلنے والی چیز کابلا ضرورت استعمال نہ کریں اوراپنے ہاتھ کو تھوڑی سی جنبش دے کر انگلی آف کے بٹن پررکھ دیں بلکہ مال مفت دل بے رحم کی مانند بجلی  کی چیزیں چلتی ہیں تو چلنے دیں اس کی ادائیگی کون سا ہم نے اپنی جیبوں سے کرنی ہے۔

ہاں!  بات تو واقعی درست ہے، اس سب کی ادائیگی تو حکومتی خزانے اور عوام کی خون پسینے کی کمائی سے دیےگئے ٹیکسوں سے ہونی ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری افسران کو بجلی مفت دی جاتی ہے۔ پاور ڈویژن حکام کے مطابق افسران کو ایک سال میں تقریباً نو ارب کے قریب بجلی مفت دی جاتی ہے۔ جب سرکاری بھیڑیوں کومفت بجلی کے استعمال کی عیاشی حکومتی سرپرستی میں دی جاتی ہےتو عوام بھی ان سے چار ہاتھ اگے جانے کا سوچتی ہے۔ اس کا طریقہ عوام نے بجلی کی چوری کی صورت میں نکالا ہے۔کمال یہ ہے کہ اس چوری میں واپڈا  کےملازمین چند ہزارکی خاطر عوام کا پورا پورا ساتھ دیتے ہیں۔ یہ چوری چھپے، غیرقانونی تاریں لگا کرجسے کنڈا کہا جاتا ہے اور بجلی کے میٹرز کی رننگ میں ردوبدل کرکے کی جاتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق گزشتہ سال چوری ہونے والی بجلی میں سے 200 ارب روپے کی بجلی کنڈوں اور 80 ارب روپے کی میٹرز کےذریعے چوری کی گئی۔

 

بجلی مزید مہنگی ہونے کی وجہ سے رواں سال چوری کی شرح گزشتہ سےبھی زیادہ ہے۔بجلی چوروں میں عام صارفین کے علاوہ ہرطبقے کے لوگ شامل ہیں لیکن وہ لوگ نہیں جو مشکل تو برداشت کرتے ہیں لیکن تقویٰ کا دامن مضبوطی سے تھامے ہوتے ہیں۔ واپڈا ملازمین اور صارفین کے درمیان بجلی چوری ایک کاروبار بن گیا ہے۔ایک اندازے کے مطابق 20 فیصد بجلی چوری ہوجاتی ہے۔ 10 فیصد بجلی کے بل ادا نہیں ہوتے، تقریبا 7 ہزار میگا واٹ بجلی ہرماہ سسٹم سے غائب ہو جاتی ہےجس سے اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے اور یہ نقصان لائن لاسز کے نام پر صارفین میں تقسیم کردیا جاتا ہے۔ ہمارے ملک میں بجلی کی کمی نہیں ہے اورنہ ہی یہ اتنا بڑا مسئلہ ہے،جسے حل کرنا بڑادشوار ہو۔ حل صاف اور سیدھا ہے جو ہمارے ملک میں کھیتوں میں کام کرنےوالے دہقان بھی بتاسکتے ہیں۔ سب سے پہلے تو حکومتی و سرکاری مگرمچھوں کو مفت بجلی کی فراہمی روک دی جائے۔ جب یہ لوگ بلوں کی ادائیگی اپنی جیبوں سے کریں گے تو استعمال بھی سوچ سمجھ کر کریں گے۔ پھر باورچی خانوں اور گیراجوں میں اے سی نہیں چلیں گے اور راتوں کو ان کے محل دن کےاجالوں کی مانند روشن نہیں ہوں گے۔ اس سے کئی میگا واٹ بجلی کی بچت ہوگی۔

دوسرے نمبر پر جن علاقوں میں بجلی چوری کی اطلاع ملیں تو چوروں کے ساتھ ساتھ وہاں کے لائن مین، انجینیئرز اورمیٹرز ریڈرز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔یہ گھریلو صارفین بھی چوری شدہ بجلی کوضرورت کے مطابق نہیں بلکہ کھلے دل سے استعمال کرتےہیں کیونکہ ان کا بل بھی چندسو یا دو تین ہزارروپے فکس ہوتا ہے۔یہاں بھی بجلی کا ایک بڑا حصہ ضائع ہوتا ہے اور حکومتی خزانوں کو اربوں کا نقصان پہنچتا ہے۔علماء کرام اور مساجد کے خطیب بجلی کی چوری کے نتیجے میں زمین سے نکلا پانی، پکایا گیا کھانا، ٹھنڈک میں کیا گیا آرام کے حرام ہونے کی عوام کو آگاہی دیں کہ وہ عارضی سہولت کے لیے ابدی جہنم نہ خریدیں۔ ان اقدام سے ہی کافی حد تک بجلی کی کمی پوری ہوجائے گی۔

اب آتے ہیں اگلے اقدام کی طرف جس کے لیے اپنی سیاسی انجینئرنگ میں مدہوش حکمرانوں کوسستی چھوڑ کر کچھ ہاتھ پیرہلانے پڑیں گے۔ پوری دنیا اس وقت سولریا شمسی توانائی کی طرف جا رہی ہے۔ یہ نہ صرف سستی بلکہ مفت بجلی کا ذریعہ ہےچونکہ یہ سولرپینل بھی امپورٹ شدہ ہوتے ہیں اور مہنگے پڑتے ہیں لہذا حکومت عوام کے لیے ان کا حصول آسان بنائے، ان پر سے درآمدی ڈیوٹی ختم کرے اوران کے لیے بلا سود قرضے فراہم کرے۔

شمسی پینلز ملکی سطح پر کثیر تعداد میں تیارکیے جائیں۔ اکنامک سروے آف پاکستان 2022ء کے مطابق پاکستان پانی سے بجلی پیدا کرنے کے ذرائع سے مالا مال ملک ہے۔ اس کی پانی سے بجلی پیدا کرنے کی استعداد 60 ہزار میگا واٹ ہے لیکن اس وقت پاکستان اس استعداد کا صرف 16 فیصد استعمال کررہا ہے۔ لہٰذا حکومت کوئلے یا دوسرےذرائع کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کی بجائے پانی کی طرف آئےاور16 فیصد کی بجائے 100 فیصد یہ استعداد استعمال کرے کیونکہ جو کوئلے سےبجلی پیدا ہورہی ہے، اس کا 75 فیصد کوئلہ باہر سےمنگوانا پڑتا ہے۔ اس سے بجلی کی قیمت بھی بڑھتی ہے۔ حکومت اب عوام پررحم کھائے اورچند قابل عمل اورمضبوط اقدام اٹھا کر بجلی کا حصول عوام کے لیے آسان بنائے ورنہ جو لوگ محض تقویٰ کی بنیاد پر ابھی تک کنڈا سسٹم کی طرف نہیں آئے۔ خدا نخواستہ بجلی کےمسلسل بڑھتے ریٹ کہیں انہیں بھی کنڈا سسٹم کی طرف جانے پرمجبور نہ کر دیں۔

 

 

نوٹ : ایڈیٹر کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو)

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے