
عالیہ عثمان/حریم ادب
ناموس رسالت کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہےناموس رسالت کے حساس معاملے پر کوئی بھی مسلمان مصلحت کا شکار نہیں ہو سکتا.حکومت
بھارت کا سفارتی بائیکاٹ کرے۔ ملعونہ کابیان مسلمانوں کےمذہبی معاملات میں کھلی مداخلت ہے ملعونہ نے امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کیا ۔محبت کیا ہے ؟
ماں کی محبت اپنی اولاد سے انتہا کو چھوجاتی ہے یہی حال باپ کا ہےاگرایسےوالدین مسلمان ہوں تو انہیں سب سےزیادہ محبت کس سے کرنی چاہیے یقینا یہ سوال کوئی مشکل سوال نہیں ہر کلمہ گو کی محبت و اطاعت کا مرکزرسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کے گرد گھومتا ہےمحسن انسانیت بھی فرما چکے ہیں جس کا مفہوم ہے کہ "تم میں سے کوئی اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتا جب تک میں اسے اپنے اہل و عیال اور مال و اسباب سے زیادہ محبوب نہ ہو جائوں "کافر وقفے وقفے کے بعد کبھی ہالینڈ ،جرمنی اور کبھی فرانس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کر کے مسلمانوں کےجذبہ ایمانی کو آزماتےرہتے ہیں کہ ان میں ایمان کی حرارت موجود ہے یا نہیں اور اب بھارتی بی، جے ،پی کے ملعون اراکین نے آپ ، اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کر کے ایک بار پھر مسلمانوں کےجذبہ ایمانی کو للکارا ہے کئی مسلم ممالک میں بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جارہا ہےقطر،کویت اور سعودی عرب وغیرہ نے اپنی سپر مارکیٹس سے بھارتی مصنوعات ہٹانی شروع کر دی ہیں جس سے اس کی معیشت کو دھچکا لگے گا اوریہ بائیکاٹ اس وقت تک جاری رہنا چاہیے کہ جب تک مجرموں کو سزا نہیں دی جاتی۔
عالم اسلام ان ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال نہ کرے تاکہ عالم کفر کو معلوم ہو جائے کہ مسلمان اپنے پیغمبر کی شان میں نہ کسی گستاخی کو برداشت کر سکتے ہیں اور نہ ہی اس مزموم فعل کی معافی کا کوئی سوال ہے۔
اللہ تعالی ان کافروں کو خاک میں ملا دےگالیکن میرے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر ہمیشہ بلند رہے گا ان شاء اللہ تعالیٰ۔



































