
عالیہ عثمان / حریم ادب
ماما میری تعلیم یہاں پوری ہوجائےتو میں مزید تعلیم امریکہ یا کینیڈامیں حاصل کروں گا ۔ میں یہاں نہیں رہوں گا یہاں ہمیں کیا ملا ہے۔ گھر میں ڈاکا پڑامیری
بائیک اوردو موبائل چھن چکےہیں ، پھر بھی آپ کہتی ہیں اپنے وطن سے پیار کرو۔۔۔ اپنے ملک و قوم کی خدمت کے لیے تیاررہو۔
اچھااور تمیزدارعبداللہ کافی بپھراہوا تھا اج اس کی پیاری بائیک چلتےروڈ پرظالم ڈاکوؤں نے چھین لی تھی ۔ نہیں بیٹا تم سےاب بھی یہی کہوں گی کہ تمہیں اسی ملک کا فرمانبرداربن کر رہنا ہوگا ۔ تم جیسےہونہار نوجوان باہر ممالک میں جاکرغیروں کی غلامی کرو گےتو یہ ملک ترقی کیسے کرے گا۔
بیٹا تم اپنی بائیک اورموبائلوں کے چھننے پر اس قدر بپھر رہے ہو اس آزاد مملکت سے نفرت کررہےہو جو ہمارے بزرگوں، ماؤں بہنوں اور بھائیوں نے لاکھوں جانیں قربان کر کے ہمارے لیے حاصل کی تھی ۔
بیٹا آزادی کی قیمت ان مظلوم کشمیریوں سےپوچھوجو 1931ء سےاس کےحصول کےلیےنسل در نسل قربانیاں دیتے آرہے ہیں ،ازادی کی قیمت ان مسلمانوں سے دریافت کریں جن پر متعصب بی جے پی نے جینا حرام کر رکھا ہے روزگار چھینا جا رہا ہے مساجد شہید کی جا رہی ہیں ازادی کی قدر روہنگیا کے مسلمانوں سے جاننے کی کوشش کروجو صرف کلمہ طیبہ کے قائل ہونے کی بناء پر بے وطن، بے گھر کیے جا رہے ہیں۔
یہ وطن کسی ایک ادارے یا سیاسی جماعت کی ذمہ داری نہیں۔ اسی طرح اس کی خوشحالی اور بدتری کے ذمہ دار بھی چند ادارے یا جماعتیں نہیں۔ اچھے برے ہر عمل میں ہمارا بھی حصہ ہے ہمیں اس أزادی کا تحفظ کرنا ہے اور خود کو ایک باشعور قوم ثابت کرنا ہے کوئی بھی محبت عزت کے بغیر مکمل نہیں ہوتی ہمیں خود کو بھی عزت دینی ہے اور جھنڈے کو بھی۔
ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے نہ روزگار کی ہمیں اپنے ہنر کو أزمانا ہے صرف اسی صورت میں ہم معاشی خود مختاری حاصل کر کےصحیح معنوں میں أزاد ہو سکتے ہیں ۔خدا ہماری اور ہمارے پاکستان کی حفاظت کرے۔أمین
ماما اپ نے میری أنکھیں کھول دی ہیں ،میں تو اپنے وطن کے لیے یہ کہتا ہوں اور انشاءاللہ اس پر عمل بھی کروں گا۔
مٹی سے سچا پیار ہمیں اب پیار کے رنگ ابھاریں گے
اب خون رگ جاں بھی دے کر موسم کا قرض اتاریں گے
ڈھالیں گے خزاں میں وہ جذبےکاغذ پہ جو لکھا کرتے ہیں



































