
عالیہ عثمان
اے راہ حق کےشہیدوں وفاکی تصویرو،ننھےبچےاپنےایک شہید ساتھی بچےکی کفن میں لپٹی لاش کوآگےرکھےشہید شہید کاکھیل،کھیل رہےتھے۔
جہاں کے بچےبچےکے دل میں شہید ہونے کی امنگ بچپن سےراسخ کردی جاتی ہےبڑے ہونےتک سب کے دل اللہ کی محبت سےمعمورہوچکےہوتے ہیں۔ فلسطین کے لوگوں کےدلوں میں قرأن محفوظ ہوتا ہے ۔ انہیں بچپن سےقران حفظ کرادیا جاتا ہے۔
سترہ اکتوبرسےغزہ مسلمانوں کی جائےپناہ،یہودیوں کی بربریت کا شکار ہے۔ تین ہفتےگزرچکےہیں مسلمانوں پرظلم بڑھتا ہی جارہا ہے، مسلمانوں کےبدترین اورخطرناک دشمن اسرائیل ہرتین چار سال بعد مسلمانوں کےخون سےاپنی پیاس بجھانے کاعادی ہو چکا ہے ۔ یورپ وامریکہ جو جانوروں کے حقوق دنیا کو سمجھاتےہیں ،انہیں اسرائیل کی خون ریزی اورفلسطین کےمسلمانوں خصوصاً بچوں کا بےدردی سے قتل عام نظر نہیں آرہا۔ غزہ میں اب تک تین ہزار سےزائد بچے شہیدہو چکے ہیں اورتقریباً چھ ہزار مرد و عورتیں شہادت کا درجہ پاچکے ہیں غزہ میں شہید ہونےوالے معصوم بچوں کی چیخیں مسلم امہ کو جھنجوڑرہی ہیں جس طرح مقبوضہ کشمیر کےمسلمان اپنی بقا کی جنگ سالوں سےلڑرہے ہیں ، اسی طرح فلسطین پر 1948 سےاسرائیل نےظلم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں ۔ روس اوریوکرائن جنگ میں بچوں کے قتل عام پرشور مچانےوالوں کو غزہ نظر نہیں آتا۔
اسرا ئیلی فوج نےہسپتالوں اورآبادی پرگولہ باری کر کے ہزاروں فلسطتینیوں کوشہید کردیا ہے۔ فلسطینی مسلمان اس وقت سخت ازمائش سےگزر رہے ہیں ۔ انہیں کھانے پینے کی اشیاء، ادویات اورکپڑوں کی سخت ضرورت ہے۔ تمام مسلم امہ کوچاہیے اس مصیبت کی گھڑی میں ایک ہو کر اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کریں۔
جان سے زیادہ قیمتی ،ایمان ہوتا ہےاس لیےدعاؤں کی ضرورت فلسطینیوں سے زیادہ ان57 مالک کوہےکیونکہ فلسطینی عوام کی تو صرف جان جا رہی ہے جبکہ57 اسلامی ممالک کےتو ایمان پرسوالیہ نشان لگ گیا ہےکہ وہ کیوں خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔؟



































