رحمت لیے ماہ رمضان پھرآ گیا

 نازیہ اقبال فلاحی/  بہار

 رمضان المبارک اہل اسلام کے لیے اللّٰہ تعالٰی کا خصوصی انعام ہے کہ اسی ماہ مقدس میں حضوراکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے نبوت کا اعلان فرمایا

اور اسی میں اللّٰہ تعالٰی نےنبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر بذریعہ وحی قرآن مجید کےنزول کا آغاز فرمایا ۔

ان انعامات کے بعد ہجرت سے اٹھارہویں مہینے شعبان المعظم دوھجری کو اللّٰہ رب العزت نے اہل ایمان پر روزے فرض کیے تاکہ ان میں تقویٰ و پرہیز گاری کا نور پیدا ہو ۔

    رمضان المبارک اللّٰہ تعالٰی کی رحمتوں ، برکتوں ، کامیابیوں اور کامرانیوں کا مہینہ ہے ،اپنی عظمتوں اوربرکتوں کے لحاظ سے دیگر مہینوں سے ممتاز ہے   رمضان المبارک یہ ایک ایسا مہینہ ہے جس میں اللّٰہ تعالٰی خصوصی طور پر اپنے بندوں کی مغفرت فرماتا ہے اور سب سے زیادہ اپنے بندوں کو جہنم سے آزادی کا انعام عطا کرتا ہے ۔

      حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ : ٫٫ جب رمضان المبارک کی پہلی رات ہوتی ہے تو شیاطین اور سرکش جنات قید کر دیئےجاتے ہیں اور دوزخ کے سارے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں ، پھر اس کا کوئی دروازہ کھلا نہیں رہتا اور جنت کے تمام دروازے کھول دیئے جاتے ہیں پھر اس کا کوئی دروازہ بند نہیں رہتا اور اعلان کرنے والا ( فرشتہ ) یہ اعلان کرتا ہے کہ اے بھلائی ( یعنی نیکی و ثواب ) کے طلب گار! ( اللّٰہ تعالٰی کی طرف ) متوجہ ہو جا اور اے برائی کا ارادہ رکھنے والے! برائی سے باز آ جا کیونکہ اللّٰہ تعالٰی لوگوں کو آگ سے آزاد کرتا ہے  ( یعنی اللّٰہ تعالٰی اس ماہ مبارک کے وسیلے میں بہت لوگوں کو آگ سے آزاد کرتا ہے ، اس لیے ہو سکتا ہے کہ تو بھی ان لوگوں میں شامل ہو جائے ) اور یہ اعلان ( رمضان المبارک کی ) ہر رات میں ہوتا ہے ( ترمذی )

فائدہ

  رمضان المبارک کا مہینہ خیر و برکت کا مہینہ ہے ، مسلمان کو مسلمان بن کر اپنےاعمال کو اللّٰہ تعالٰی کی خوشنودی کے مطابق ڈھالنے کا مہینہ ہے ، دولت مند کو اپنی دولت مندی کے ذریعے اللّٰہ تعالٰی کو راضی و خوش کرنے کا اور غریب کو اپنی غریبی کے باوجود نیک عمل کرنے کا مہینہ ہے ، یہ مہینہ آتا ہے تو فضا کو پر نور بنا دیتا ہے ، ایمان والوں میں مسرت کی لہر دوڑا دیتا ہے ، بڑی عمر کے لوگ خلوصِ عمل کے ساتھ نیکی پر کاربند ہوتے ہیں ، چھوٹی عمر کے بچے ان کو دیکھ دیکھ کر ان کے ساتھ عبادتوں میں شامل ہو جاتے ہیں ، اور حتیٰ کہ فجر کی نماز میں بھی شامل ہوتے ہیں ۔

    الحمد للّٰہ ایک بار پھر رحمتوں کا مہینہ سایہ فگن ہے ، مغفرت کی سبیل لگا دی گئی ہے، پکارنے والا پکارتا ہے کہ کوئی جو مجھ سے مانگے اور میں اس کو دوں ، ہے کوئی جو اپنے گناہوں کی معافی مانگے اور میں اس کو معاف کر دوں ، اللّٰہ تعالٰی کا اپنے بندوں پر کرم بے حساب ہے ، انہیں معاف کرنے کے لیے بہانے تلاش کرتا ہے، کتنا مفلس ہوگا وہ شخص جو اس مبارک مہینے کو پائے اور اپنی دنیا نہ بدلے اور نہ آخرت سنوار سکے ۔اس دینے والے کے تو  اس ماہ میں کرم کی انتہا ہے ، اور ہماری غفلت کی انتہا یہ ہے کہ اس سے بھی فیض نہ اٹھایا جائے ، دینے والا تو بے دریغ لٹا رہا ہے اور لینے والے اگر غفلت میں پڑے رہیں تواس سے بڑی بدنصیبی اور کیا ہوگی ۔

      رمضان المبارک کی برکتوں کا اندازہ لگانا ہے تو اس بات سے لگائیے کہ جب رمضان آتا ہے تو اللّٰہ تعالٰی کے حکم سے شیاطین قید سلاسل کر دیئے جاتے ہیں ، جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں ، شیاطین جن کا کام انسان کو اچھے کاموں سے روکنا اور برے کاموں کے سبز باغ دکھانا ہے ، اس ماہ میں ظالمانہ اور گندے کاموں سے روک دیئے جاتے ہیں ۔

     چنانچہ اس بات کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ اس ماہ رمضان میں اکثر گناہ گار لوگ گناہوں سے بچتے ہیں اور اللّٰہ تعالٰی کی طرف متوجہ ہوتے ہیں ، لیکن سوچنے کی بات ہے کہ کیا ہر شخص جو رمضان پا لے اور کسی طرح بھی گزار دے کیا وہ اس کی برکتوں سے مستفید ہو جاتا ہے ، یقیناً ایسا نہیں ہے ، برکتوں سے اپنی جھولیاں تو وہی لوگ بھرتے ہیں جو اس ماہ مبارک کو سوچ سمجھ کر اس نیت سے گزارتے ہیں کہ ان کا نفس پاک ہو جائے ، اور اس کی کجی  ختم ہو جائے ۔

     لہٰذا ضروری ہے کہ ہم رمضان سے استفادے کا پکا ارادہ کریں ، رمضان المبارک سےپورا پورا فائدہ اٹھانے کےلیے یہ بھی ضروری ہے کہ ہم اپنی مصروفیات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے اپنے لیے ایک ایسا نظام اوقات مرتب کریں جس میں عبادت اور مطالعہ قرآن و حدیث کے لیے زیادہ سے زیادہ وقت نکالا جائے ۔

    اللّٰہ تعالٰی تمام مسلمانوں کو اس ماہ مبارک سے پوری طرح مستفید ہونے کی توفیق عطا کرے کہ توفیق بھی تو وہی دیتا ہے مگر ان کو جو طلب کرتے ہیں ۔یہ نہیں کہ توفیق کے انتظار میں ہاتھ پیر توڑ کر بیٹھے رہیں ، اللّٰہ تعالٰی تو اپنے محبوب قوم کی حالت بھی اس وقت تک نہیں بدلتا جب تک کہ وہ خود کوشش نہ کریں ۔

اللّٰہ رب العزت ہم سب صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

آمین ثم آمین یا رب العالمین

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے