روزعید یاوعید،فیصلہ آپ کا

     خورشیدہ بیگم /گوجرہ

عیدکا نام سنتے ہی خوشی ومسرت کااحساس ابھر کر سامنےآتا ہے لیکن ہر خوشی کا کوئی مقصد ہوتا ہے،ہر صورت اپنے اندر مفہوم رکھتی ہے پھر عید الفطر کی تقریب کیسے

بے معنی ہو سکتی ہے؟قابل غور بات ہےہم مسلمان ہیں مسرت وشادمانی کی وجہ جانتے ہیں ؟اگرنہیں جانتے تو پیارے نبی ﷺ کی زبان مبارک سے جان لیتے ہیں۔

”اس دن رب العالمین اپنے فرشتوں میں نمازعید کے اجتماعات میں موجود اپنے بندوں پر فخر کرتا ہے اور فرشتوں سے پوچھتا ہے  ان مزدوروں کا کیا بدلہ ھونا چاہیےجنھوں نے اپنی مزدوری ٹھیک پوری طرح ادا کر دی،فرشتے جواب دیتے ہیں اے ہمارے معبود! ان کا بدلہ یہی ہونا چاہیے کہ ان کی مزدوری پوری پوری دی جائے اللہ تعالی فرماتا ہے اے میرے فرشتو!تم گواہ رہو کہ میں ان کے رمضان کے روزوں کی وجہ سے ان سے خوش ہو گیا اور انہیں بخش دیا “

گویاعید الفطر اللہ کی طرف سےانعام و اکرام اور بندوں کے لیے ضیافت کا دن ہے رمضان کے سات سو بیس گھنٹے جن مزدوروں نےاللہ کے لیے مزدوری کی ،اس کے احکام کی پابندی میں نہ صرف حرام کو ترک کیا بلکہ ایک مخصوص وقت کے لیے حلال چیزوں سے بھی اپنے نفس کو روکے رکھا -اپنے رب کی ناراضی سے ڈرے اور تقوی کا راستہ اختیار کیا اپنے شب و روز اطاعت خداوندی میں گزارے،نیکیوں اور اخلاق حسنہ کے سانچے میں ڈھل گئےلیکن روز عید ان کے لیے وعید ہے جنہوں نے روزے تو رکھے،نمازیں بھی بڑھائیں لیکن خشیت الہٰی سے خالی اور رضائے الہی کے حصول کی خواہش کیے بغیر ،حلال سے پرہیزتو کرلیا مگر حرام سے نہ بچےجھوٹ ،غیبت،چغلی ،جھگڑافساد ،بد دیانتی،بدگوئی بدستور روزے میں بھی جاری رہی،آخری عشرہ شروع ہوا تو دوکانوں اور بازاروں کی رونق بڑھ گئی عید کی خریداری میں فرض نمازیں بھی قضا ھوتی ہیں تو ھو جائیں مگر لباس فاخرہ میں کوئی عیب نہ رہ جائے جبکہ امؔاں عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنھا نے تو بتایا کہ رمضان کے آخری عشرہ میں پیارے نبی  ﷺ کی عبادت و ریاضت اور سخاوت پہلے سے بڑھ جاتی تھی ۔

آج امت مسلمہ کی اکثریت کا حال یہ ہے کہ ادھر ہلال عید نظر آیا ادھررمضان کی ساری پرہیزگاری غائب ہوئی مساجد میں صرف بزرگ رہ گئے،نوجوان قید رمضان سے آزاد ہوئے اور سڑکوں و چوراہوں کی زینت بن گئے

حالانکہ عید کی رات تو لیلۃ الجائزہ ہے یہ تو ذکرواذکاراور طلب آخرت میں گزارنی چاہیے ۔

حضرت ابو امامہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول ﷺنےفرمایا جس نے عیدین کی دونوں راتوں میں خالص اجروثواب کی امید پرعبادت کی اس کادل قیامت کے اس (ہولناک)دن سے مردہ نہیں ہو گا جس دن لوگوں کے دل (خوف و دہشت سے) مردہ ہو گئےمگر افسوس اب اکثرمسلمان عید سعید کا حقیقی مقصدبھلا بیٹھے ہیں اس خالص مذہبی تہوار پہ غیر مسلموں کا سا اندازِجشن و شادمانی غالب نظر آتا ہے۔

ذراسوچئے ہمارےبزرگان دین کا بھی یہی اندازِفکروعمل تھا تاریخ گواہ ہےکہ خلیفہ دوم حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کوعید کے دن روتے ہوئے پایا گیا لوگوں نے حیران ہو کے عرض کیا۔

امیرالمومنین! آج تو عید ہے اور آپ رو رہے ہیں،آپ رضی اللّٰہ نے فرمایا!لوگو یہ عید کا دن بھی ہے اور وعید کا بھی۔آج جس کے روزے مقبول ہو گئے اسکے لیے عید کا دن ہے لیکن جسکی عبادات رد ہو گئیں اسکے کے لیے تو آج وعید ہی کا دن ہےاور میں اسی۔ خوف سے رو رہا ہوں۔حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللّٰہ علیہ عید کے آداب و فضائل بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں،"عید ان لوگوں کی نہیں جو کھانے پینے میں مشغول ہوگئے،بلکہ عید انکی ہے جنہوں نے اپنے اعمال میں اخلاص پیدا کر لیا۔"

 

میری عزیز بہنوں؛ذرا غور کیجئے عید تو کشمیری،فلسطینی اور شامی مسلمانوں کی بھی ہے،برما،روہنگیا ،بوسنیا، چیچنیا کے مسلم بہن بھائیوں کے لیے بھی عید کا دن آئے گا،جو بے بسی کے عالم میں مسلم دنیا کی بے حسی پر ماتم کناں ہیں۔پس روز عید ہمیں رب کریم کے حضور ان مظلوموں کی دادرسی کے لیے درخواست کرنا ہے،دل کی گہرائیوں سےڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کےلئے دعا کرنا ہے اور سجدہ شکر بھی بجا لانا ہے ،ہمیں پرامن ماحول میں رمضان المبارک کے بابرکت شب وروز گزار کر عید سعید سے لطف اندوز ہونے کی توفیق عطا فرمائی۔

حرف آخر کے طور پر صرف اتنا عرض کروں گی کہ بلاشبہ عید کےروز خوشی منانا،خوش رہنا اور حسبِ استطاعت اچھے کھانے کھانا ناجائز ومستحسن ہے لیکن اس احساس کے ساتھ کے رمضان المبارک میں اختیار کردہ تقوی و پرہیزگاری کا دامن ہاتھ سے نہ چھوٹنے پائے۔پھر تو دنیا بھی ہماری اور آخرت بھی۔

: بقول اقبال

 کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں

یہ جہاں چیز ہے کیا لوح وقلم تیرے ہیں

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے