صراط المستقیم

مہرالنساء حیدر

بات پہلی بارکی ہویا ہربار کی۔۔۔وہ جب بھی آنکھیں کھولتا ہے۔۔۔تونگاہوں کا رخ آسمان ہوتا ہے۔۔۔کہ جیسےکہہ رہا ہو۔۔۔لیجیے پہنچ

گیا میں !اب کیا حکم ہے...؟سو حکم سنا دیا جاتا ہے..."حی علی الفلاح" وہ اٹھ کھڑا ہوتا ہے ۔لڑکھڑاتے قدم مضبوط ہوتے ہیں۔۔تو نگاہیں آسمان کا رخ چھوڑ کر زمین پر مرکوز ہوتی ہیں۔۔۔اور زمین کے تمام دلنشین مناظر کو احاطۂ بصارت میں لے لیتی ہیں۔۔۔یہ مناظر کس قدر دلدوز ہیں کہ آنکھ کھلنے کے بعد بند ہونے کی خواہش نہیں کرتی۔۔۔ہاں مگر دل کو ابھارتی ہے زیادہ کے حصول پر۔۔۔اور دل کا کہا مانتے ہوئے قدم بڑھتے ہی چلے جاتے ہیں۔۔۔قدموں کا چلن تکبرانہ ہو تو ٹھوکر لگتی ہے۔۔!ٹھوکر وہ رکاوٹ جو قدموں سے گھٹنوں تک لے آتی ہے۔تکبر وہ علامت جو نہ رکنے دیتی ہے نہ جھکنے دیتی ہے۔بس سو ٹھوکر بار بار لگتی ہے۔۔۔ بندہ خدا عاجز آجاتا ہے۔۔ "اس طرح بھلا کیسے میں حاصل کر پاؤں گا کامیابی۔۔؟کون سا راستہ ہے جو مجھے منزلِ فلاح تک پہنچائے گا۔۔؟" وہ آسمان کی طرف رخ کر کے پکار اٹھتا ہے۔۔ "صراط مستقیم..!" جواب آتا ہے۔۔۔ "کیسے مل پائے گا ہدایت کا راستہ۔۔۔؟" سوالات جاری ہیں۔۔۔"مانگنے سے۔۔!"جواب بھی موجود ہے۔۔۔"کیا یہ راستہ مجھے منزل مقصود تک پہنچا دے گا۔۔؟" آہ! بندہ شک میں پڑجاتا ہے۔۔۔" یہ وہ راستہ ہے کہ جس پر چلنے والوں نے انعام پایا۔اور اس سے انکار کرنے والے گمراہ تھے۔سو ہلاک ہوئے..!" خدا یقین دلاتا ہے۔۔۔ "کیسے مانگوں صراطِ مستقیم۔۔.؟" بندہ مدعے پر آتا ہے۔۔۔
"تم قیام کرو اور کہو: اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ ۞الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ۞مٰلِكِ يَوْمِ الدِّيْنِ ۞اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَاِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ ۞اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَـقِيْمَ ۞صِرَاطَ الَّذِيۡنَ اَنۡعَمۡتَ عَلَيۡهِمۡ ۙ غَيۡرِ الۡمَغۡضُوۡبِ عَلَيۡهِمۡ وَلَا الضَّآلِّيۡنَ۞۔۔" رب راہ دکھلاتا ہے۔۔۔
وہ خوش ہو جاتا ہے اور دی ہوئی تجویز پر عمل پیرا ہو جاتا ہے۔۔۔ ہر بار کھڑا ہو کر بڑی دلجمعی کے ساتھ وہ کہتا ہے۔۔۔جو اس کے رب نے اسے سکھایا۔۔۔مگر یہ کیا۔۔؟کہ وہ اسے کسی طلسم کی طرح پڑھتا ہے کہ جیسے کوئی منتر ہو۔جسے پڑھنے کے بعد وہ غائب ہو کر منزل مقصود پر نمودار ہوجائے گا۔۔۔یہ مثال ہے اس جادوگر کی سی کہ جو راستے تلاش کرتا ہے۔۔ ایسے راستے جو کچھ نہیں مگر صرف دھوکا ہیں۔۔!
یہ جگہ جہاں پے در پے خدا کے بندوں نے آنا ہیں۔۔۔
سو ان بندوں میں وہ بندہ خدا بھی تو ہے۔۔۔کہ جو لاعلم ہےفلاح سے۔۔۔منزلِ مقصود سے۔۔۔کہ وہ تو بس تقلید کرنے والا ہے آباء کی۔۔۔سو وہ وہی کرتا ہے۔۔ جو آباء کرتے ہیں اور وہی کہتا ہے۔۔۔جو آباء کہتے ہیں۔۔۔یہ مثال ہے اس شخص کی کہ جو دروازہ کھٹکھٹاتا ہے۔۔۔مگرنہیں جانتا کہ وہ اس در سے چاہتا کیا ہے۔۔؟یا جو ضرب لگاتا ہے مسلسل کسی درخت پر۔۔ اس بات سے انجان۔۔ کہ ضرب لگانے کے بعد وہ درخت کس طرف کو ڈھلکے گا۔۔!
اور ان بندوں میں وہ بندہ خدا بھی موجود ہے۔کہ جو علم رکھتا ہے اس کا جو خدا کہتا ہے۔۔۔اور وہ واقف ہے اس مقصد سے۔۔۔جس کے حصول کا حکم ہے۔۔۔مگر وہ عمل سےعاری ہے۔۔۔کہ شرائط و ضوابط اس کی طبیعت پر گراں ہیں۔۔۔یہ مثال ہے اس مریض کی کہ جس کو علم ہو اپنےمرض کا۔۔ اور بخوبی واقف ہو نسخۂ طبیب سے بھی۔۔۔مگر وہ نظر انداز کرتا ہے دوا کو۔۔ یا اوقات و مقدار میں اپنی مرضی سے ردوبدل کرتا ہو۔۔۔!
آہ۔! بندگانِ خدا۔۔۔کہ جو خواہش رکھتے ہیں فلاح و کامرانی کی۔۔مگر جو علم اور عمل کے درمیان مساوات نہیں کرتے۔۔۔جو یقین اور گمان کے درمیان جھولتے رہتے ہیں۔۔۔کہ جو "اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ" کو نہیں مانتے۔۔۔جو "الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ" کا حق ادا نہیں کرتے۔۔۔جو "مٰلِكِ يَوْمِ الدِّيْنِ" سے خوف نہیں کرتے۔۔۔جو"اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَاِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ" کے آگے سرِ تسلیم خم نہیں کرتے۔۔۔جو "اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَـقِيْمَ" سے کوئی سروکار نہیں رکھتے۔۔۔
تو بھلا کیونکر وہ "صِرَاطَ الَّذِيۡنَ اَنۡعَمۡتَ عَلَيۡهِمۡ" میں شمار ہو سکتے ہیں۔۔؟ تو بھلا کیونکر "غَيۡرِ الۡمَغۡضُوۡبِ عَلَيۡهِمۡ وَلَا الضَّآلِّيۡنَ"میں شامل ہونے س بچ سکتے ہیں۔۔؟ کیونکر ۔۔۔؟؟

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے