
لائبہ عامر
بچوں کا شانداراور کامیاب مستقبل بنانے کے لئےگھراوراسکولوں دونوں کا ہی اپنا کردار ہوتا ہے۔ایک بچہ روتے دھوتے اپنے
داخلے کے بعد اسکول جاتا شروع ہوتا ہے۔بچے کا دماغ ایک کورے کاغذ کی طرح ہوتا ہے۔اساتذہ اس کو جو سکھاتے اور پڑھاتے ہیں وہی اس کے دماغ میں نقش ہوجاتا ہے۔
والدین اپنے بچوں کی تعلیم اور تربیت کے حوالے سے بہت فکر مند ہوتے ہیں۔اسکے لئے بہترین اسکول کا انتخاب کرتے ہیں۔کچھ والدین جن کی آمدنی کم بھی ہو لیکن وہ اپنی خواہشات پر ضرب لگا کر اچھے لہذا اور معیاری اسکول میں اپنے بچے کا داخلہ کرواتے ہیں کہ انہیں ایک بہترین فرد بنا سکیں اور اپنے بڑھاپے کا سہارا بھی، جبکہ کچھ والدین جو اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں تعلیم دلواتے ہیں ان کا مقصد بھی اپنے بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت ہوتا ہے لیکن وسائل کی کمی کے باعث وہ
انہیں اعلیٰ اسکولوں میں داخل نہیں کرواپاتے۔ خیر سرکاری اسکولوں کامعیارِ تعلیم اس قدر گر چکا ہے کہ وہاں پڑھائی کا نام و نشان سرے سے غائب ہی ہوتا جا رہا ہے۔گھر کے سامنے ایک سرکاری اسکول ہے وہاں بچے ایک دوسروں کو پڑھا رہے ہوتے ہیں کبھی پہاڑے پڑھنے کی آواز آتی ہےتو کبھی کسی اور چیز کی۔ٹیچرزتو وہاں صرف بیٹھ کر باتیں کرنے آتی ہیں اور چائے وغیرہ پی کروہاں سے روانہ ہو جاتی ہیں ۔انہیں اس بات کا ذرا احساس نہیں ہوتا کہ یہ بچے ان کے پاس امانت ہیں۔انکی تعلیم و تربیت کی ہی انہیں تنخواہ ملتی ہے نہ کہ بیٹھ کر خوش گپیاں کرنے کی ۔بچوں کے وقت کو کس قدر برباد کرتی ہیں۔سرکاری اسکولوں میں بچوں کو صحیح سےاردو پڑھنا بھی نہیں آتی۔۔۔۔ان بچوں کے والدین کا بھی کوئی قصور نہیں ہے سارا قصور حکومت کا ہےکہ سرکاری اسکولوں پرکوئی چیک اور بیلنس ہی نہیں ہے۔حکومت کیا خاک اس بات کا خیال رکھے گی بلکہ انہوں نے تو سرکاری اسکولوں میں موسیقی سکھانے کے لئے 1500 ٹیچرز بھرتی کرنے کا اعلان کیا ہے بچوں کو تعلیم دینے کے بجائے موسیقی سکھانے کا انتظام ہمارے ملک کے حکمرانوں نے کیاہے۔
کیا کالج اور یونیورسٹیاں اس لئے ہوتی ہیں کہ وہاں ناچ گانے اور concertہوں او موسیقی سکھائی جائے۔ہمارے اسکولوں کا تو یہ حال ہے کہ اسلامیات میں سے جماعت نہم کی سورتیں کم ہورہی ہیں۔ ان کو چاہئے کہ اسلامیات اور ناظرہ کو زیادہ سے زیادہ عام کریں نہ کہ موسیقی کو۔۔۔بے حیائی پہلے ہی اتنی پھیلی ہوئی ہے اس کو زیادہ کرنے کے لیے کیا کچھ کسر باقی تھی جو حکومت نے یہ ناجائز اور بے ہودہ اعلان کیا ہے؟؟؟؟؟اسلامی جمہوریہ پاکستان انتھک محنت اور قربانیوں کے بعد اس لیے قائم ہوا تھا کہ انگریزوں کی چیزیں اپنائی جائیں یا ان سے دور رہاجائے؟؟؟؟
اسلامی ممالک ہوتے ہوئے غیر مسلموں جیسے تمام کام اس ملک میں ہو رہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔جب کہ آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے تو فرمایا تھا: "میں آلات موسیقی توڑنےکے لئے آیا ہوں۔"عوام بھی لگتا ہے سوئی ہوئی ہے اُس کا بھی اِس کے خلاف کوئی ردعمل دکھایا نہیں دے رہا۔
بچوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کبھی کسی قوم نے بھی موسیقی سکھاائی ہے یا تعلیم کو عام کیا ہے؟؟؟ ہمارے حکمران پتہ نہیں کیوں یہودو نصاری کو خوش کرنے میں لگے ہوئے ہیں؟؟؟ ان کو کیا اللہ کے آگے جواب نہیں دینا؟؟؟کیا ہمیشہ زندہ رہنا ہے ؟؟؟روز جزا کے دن وہ انکےکچھ کام نہیں آئیں گے اور کہیں گے کہ ہم نے کہا تھا کہ ہماری بات مانو۔۔۔۔۔حکمرانوں کو چاہیے کہ اس اعلان کو فوراً واپس لیں ہم اس کی مکمل تردید کرتے ہیں۔۔۔۔۔



































