
لائبہ عامر
چھےماہ سےعوام کوحق رائےحق دہی سےمحروم کیاجارہاتھا اورجب اتنی جدوجہد اوراحتجاج کے بعد یہ موقع آیاکہ عوام اپنی مئیرشپ کوچنیں
اوراپنے کراچی کو پھرسےروشنیوں کاشہربنائیں تواس کےنتائج چاردن گزرنےکے بعدبھی سامنے نہیں آرہے۔یہ کون ساکھیل تماشا لگاہواہےجو اتنےدن بعد بھی عوام کو اصل نتائج نہیں دکھائےجارہےاوراپنی مرضی کے نتائج بنانےمیں اتنے مصروف ہیں کہ عوام کی کوئی خبرہی نہیں ہے۔
نتائج کا اعلان نہ کر کےکیا سمجھ رہے ہیں کہ عوام کو کچھ پتہ نہیں ہے ۔عوام کوسب معلوم ہےکہ کیا ہورہا ہے۔اب عوام انہیں خوب جان چکے ہے۔یہ حکمران عالمی دنیا میں اپنا ہی مذاق بنوارہے ہیں۔
کراچی کی سیاست نے ایک تاریخی کروٹ لی ہےاوراسےبہتربنانےکیلئے حافظ نعیم الرحمن جیسی بہادراورنڈرشخصیت پراعتماد کر کے انہیں منتخب کیا ہے لیکن حکومت کویہ برداشت نہیں ہورہا۔ اسی لئےوہ واضح برتری حاصل کرنےوالی جماعت کوپیچھےکرکےخود سب سےاوپرآناچاہتی ہے، لیکن عوام کو یہ نامنظور ہےکہ ان کےحق پرکوئی ڈاکا ڈالے۔اسی لئے شب روز یہ جدوجہد عوام کی طرف سے جاری ہے۔ اس دوران کئی لوگوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنا یا گیا ۔۔ کتنے ہی لوگ زخمی ہوئے اور وہ ہسپتالوں میں موجود ہیں۔ اللہ ان کی قربانیوں کوقبول فرمائے۔
اس حکومت کویہ بات کیوں نہیں سمجھ آرہی کہ عوام ان سےاب تنگ آچکے ہے۔۔ان سےپیچھا چھڑوانا چاہتی ہےکیونکہ انہوں نے سال ہا سال سے کوئی ایسا کام سرانجام نہیں دیا جس سےعوامی خدمت ظاہر ہوتی ہو۔ انہوں نے بس اپنی جیبیں بھری ہیں۔۔عوام کی کوئی خدمت نہیں کی ۔ حکمران تو عوام کے خادم ہوتے ہیں ۔ان کی خدمت کے لیے صبح و شام ایک کر دیتے ہیں ، حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی مثال دنیا کے سامنےہے۔آپ راتوں کوگشت کرتےہیں کہ عوام میں کوئی پریشان حال ہے تو اس کی پریشانی دورکی جائے ۔۔۔یہ ہیں خلفائے راشدین کے کردار جو ہمارے لئے نمونہ ہیں لیکن ہماری حکومت تو اس کے بر عکس کام کر رہی ہے۔عوام پستے رہیں ظلم کی چکی میں انہیں کوئی اثرنہیں ہوتا۔۔۔۔۔اب کراچی کی عوام نےان کا ماضی دیکھتے ہوئےان سے پیچھا چھڑانےکی ٹھان لی ہےاور اپنی امانت(ووٹ)کو اہل امانت کے سپرد کیا ہے۔۔ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ:
"مسلمانوں: اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں اہل امانت کےسپرد کردو"(سورہ النساء)
حافظ صاحب کوجیت کربھی یوم تشکرنہیں منانےدیا جارہا۔ اس قدر مسائل میں الجھا دیا کہ جیت کو شکست میں تبدیل کر رہے ہیں اور اب وہ صبح و شام اس کی درستی کروانےمیں مصروف ہیں لیکن انہیں کیا خبر کہ اللہ اُن کے ساتھ ہے وہ اپنے معجزے ضرور دکھائے گااورانشاء اللہ حافظ صاحب اس شہرکی تقدیر کوجلد ہی بدلیں گے اور کراچی پھرجگمگائے گا۔۔
اللہ تعالیٰ ان سب کی حفاظت فرمائے اور کامیابی ان کا مقدر ہو۔۔۔۔



































