
لائبہ عامر
کیا ہمارےبچےاب کچرےمیں ہی پلتے بڑھتے رہیں گے؟؟ کیا ہمارامستقبل اب کچراچی ہی ہے؟؟ نہیں نہیں۔۔۔ یہ تو روشنیوں کا شہرکہلاتا تھا تو اب
کچراچی کیوں کہلائے؟؟
پاکستان کا سب سے بڑا شہرکراچی جوکہ سب سےزیادہ ریونیو پیدا کرتا ہےاپنی تجارتی اورمعاشرتی سرگرمیوں کی وجہ سےکراچی کی اس ابترحالت کا منہ بولتا ثبوت اس کی کچرے سے لدی ہوئی سڑکیں اورندی نالوں سے ابلتا کچرا ہے۔
کیا آپ کو معلوم ہے کہ روزانہ کراچی میں ساڑھے سولہ ہزار ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے اور اس میں سے روزانہ آٹھ ہزارٹن کچرااٹھایا جاتا ہے اور باقی کے کچرے کا یوں ہی سڑکوں پرانبار لگارہتا ہےاورکچھ دن بعد ندی نالوں کی زینت بن جاتا ہےاور جب بارش ہوتی ہے تو کچرے کا طوفان آتا ہے۔ ندی نالوں سے
کراچی کےمسائل میں سےایک بڑامسئلہ کراچی کی صفائی کر کے اسے کراچی بنانا بھی ہےجو ہمارےعہدے داروں ہی کی نا اہلی کا پیش خیمہ ہے ۔انہوں نےصرف دعوے کیے ۔ کراچی میں کچرے کو ٹھکانے لگانے کے مختلف مراحل ہیں۔ پہلے مرحلے میں گھروں سے کچرالے کر بڑے کوڑادان تک پہچانا ہے۔دوسرے مرحلے میں انہیں شہر کی بڑی لینڈ فل سائٹس جو کہ کورنگی اور سرجانی میں واقع ہیں وہاں تک کچرا لے جانا ہے۔تیسرے مرحلے میں انہیں چھان پھٹک کر ٹھکانے لگانا ہے ۔
یہ سب کام کےایم سی اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے کرنےکےہیں کہ کراچی سے روزانہ کی بنیاد پر کچرا اٹھانے کا بندوست کرے چاہے اسے ری سائیکل کرے یا اس سے مفت میں بجلی بنانے کا کام کرے لیکن یہ ادارے کچھ کرنے کو تو تیار نہیں ۔آخر کب تک ہم یوں ہی کچرے کے ڈھیر میں سانس لیں گے؟؟ جس سے روزلوگ امراض کا شکار ہورہے ہیں۔ کیا صاف کراچی ہمیں دیکھنا نصیب ہوگا؟؟؟یا ہماری لاشیں انہیں کچرا
بھرے قبرستانوں میں دفن ہو جائیں گی..۔؟؟؟؟
نوٹ:ایڈیٹرکا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں (ادارہ رنگ نو )



































