ایک کُن کی دیر ہوتی ہے

لطیف النساء

نامحرم کی محبت نیند کی طرح ہے۔اس لیے ایک انجیکشن کی طرح اثررکھتی ہے۔ شاید جس کا نشہ رفتہ رفتہ لوگوں میں اترتا ہے ۔ لگتا ہے کہ وہ نیند

پرقابوپالے گا مگر انسان مدہوش ہوجاتا ہے، مجبور ہوجاتا ہے، لاچار ہو جاتا ہےاور جب ہوش آتا ہے تو نہ دنیا سلامت رہتی ہے اور نہ دین۔

 البتہ عمربھر کا پچھتاوا اورگناہوں کا ایک بوجھ رہ جاتا ہے اورمتاثرہ لوگ بے موت مر جاتے ہیں ۔شاید اسی لئے رب نے نگاہوں کی حفاظت کا حکم دیا ہے آج کل ہونے والے واہیات اور غیر معمولی واقعات ہمارے معاشرے کی بدحالی، بگاڑ اور دین سے دوری کی کھلی مثالیں ہیں۔ مرد تو مرد عورتوں نے بھی کہیں کا نہ چھوڑا ہوا ہے۔ مرد قوام ہوتے ہوئے اپنی قوامیت کو کھو کر نہ صرف خودذلیل و خوارہو رہے ہیں بلکہ اپنے معصوم بچوں بیویوں کے علاوہ متعلقہ خاندانوں کوتک ناکوں چنے چبوا رہے ہیں اور خود دنیا کے مزے لوٹ رہے ہیں کامیابیوں کے شاید جشن منارہے ہوں؟ معلوم نہیں کہ دنیا میں ملنے والا ایک فیصد سزا کا حصہ بھی سہہ نہ پائیں گے۔

رب کی ناقدری عذاب کے علاوہ کس کی دعوت دے سکتی ہے۔ معصوم بچے جنہیں ابھی بابا تک بولنا نہیں آتا ان کی ماؤں کو طلاق دیکر کتنی بہادری دکھاتے ہیں!تف اُن کی زندگی اور پرورش پر ان کی تربیت کرنے والوں پر جو انسانیت کو یوں قتل کرتے ہیں پھر بھی انہیں کوئی دکھ نہیں۔ آج کل معاشرے میں طلاقوں کی شرح کتنی بڑھتی جارہی ہے۔ وجوہات کچھ بھی ہوں ایک باشعور مسلمان اپنے ضمیر کی آواز کو نیکی اور بھلائی کی پکارکو دبادے تو سمجھو وہ منافق سے بھی بدتر ہے۔ ڈاکٹر صاحبہ جلی کڑی ہوئی تھیں کہ ان کی کزن اچھے بھلے لوگ دیکھ کر بیاہی گئی تھیں مگر نہ جانے کیا اس کے ساتھ سلوک کیا گیا کہ ڈیڑھ ماہ میں خلع لیکر آگئیں! اللہ اکبر!قتل بھی کیا خون بھی نہ نکلا! ایک واقعہ نہیں جگہ جگہ ایسا ہی سننے کو ملتا ہے۔ بارہ سالہ، 17سالہ،  20،  25سالہ شادی شدہ زندگیوں کو گزارکر بھی لمحے میں تم کون؟ ہم کون ہو جاتے ہیں نہ بچوں کا لحاظ، نہ خاندان کا بھرم، نہ اللہ کا خوف، نہ جواب دہی کا احساس، کیا ہو گیا ہے؟

کس قدر ایمان کمزور ہوگیا ہے؟ کہ نہ صبر ہےنہ شکر"ہم بے فکر" نہ روکنےوالےنہ ٹوکنےوالااس کی تو نوبت ہی نہ آئےمیں اورمیری مرضی تو کیسے بسیں گے گھر؟ ثالث کے لفظ سے ہی نا آشنا ہو گئے ہیں، ظاہر ہے خود سر جو اتنے ہوگئے ہیں کہ بڑوں کو بیچ میں ہی کیوں ڈالیں، جب بڑوں کی سنیں ہی نہیں مانیں ہی نہیں تو انکی چلے گی بھی کیسے؟ کس قدر ظلم ہے آج کل کی مہنگائی میں کانچ کا ایک پیالہ ٹوٹ جائے۔ گاڑی، سائیکل یا اسکوٹر کے پہیے سے ہوا نکل جائے تو ا فسوس ہوتا ہے کہ وقت بھی لگے گا، پیسے بھی محنت بھی توزندگی بھر کے رشتے پل میں توڑکر یہ خواتین و حضرات کیسے سکھی رہ سکتے ہیں؟ ا بھی پچھلے سال ایک لڑکی جو اپنےباپ کی چہیتی تھی نازوں کی پلی ہوئی شادی کے چند ہی ماہ بعد طلاق ہوگئی صرف دو بہنیں تھیں۔

دوسری بہن ڈر گئی اور شادی کیلئے تیار ہی نہیں ہوتی جبکہ باپ نےیہ غم دل پر لیا کہ پاگل ہوگیا کچھ یاد نہیں پورا گھرانہ، خاندان پریشان! کیسے ازالہ کریں؟ کسے مجرم ٹھہرائیں؟ کیسے سزا دلوائیں اور کیسے اس دکھی گھر کو سنبھالا دیں! ان دکھیوں کو بھی لوٹنے والے ہزار بیٹھے ہیں! آستین کے سانپ الگ ہیں، بس اے اللہ تو ہی کُن کہہ دے اور ان کو سکھ چین کی پر امن زندگی عطا فرمائے۔ آمین۔ ہم صرف مرد حضرات کو ہی مورد الزام نہیں ٹھہرا سکتے کچھ خواتین بھی اس میں برابر کی شریک ہیں اور کچھ پلڑے میں ان سے بھی دس گنا بھاری،انگلی پکڑنے کا موقع کیوں دیں؟ ایک محترمہ بتارہی تھیں کہ میمن برادری کی خوبصورت محترمہ تھیں اپنے شوہر سے کہا کہ مجھے بیوٹی پارلر کھول دیں۔ خوب کمائی کی بڑا پارلر چلایا۔ کسٹمرز کے مردوں سے بھی ملاقاتیں بڑھیں اور بڑھتی ہی چلی گئیں یہاں تک کہ خود دلہن بن کر اپنی جوان بیٹیوں کو چھوڑ کر کسی غیر مرد کے ساتھ بیاہ کر باہر روانہ ہو گئیں۔

اب بتائیں شوہر کیا کرے؟ دل تو شاید بڑھ کر پھٹ بھی گیا ہو؟عورت تو گھرکی رکھوالی، میاں کے حقوق ادا کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں کی تعلیم و تربیت اور اس کی عزت ناموس کی محافظ ہونی چا ہئے۔ بچوں کو معاشرے کا مہذب اور فعال رکن بنانے میں مگن رہنا چاہئے وہ صبح سے شام، دن رات، سردی گرمی، میں سر دھڑ کی بازی لگا کر صبح سے شام تک کسی کے آرام اور آسائش کیلئے کما کر لاتا ہے؟ اور کس بھروسے پر بیوی کو ہر چیز کا اختیار دیتا ہے؟

کیا اس کا بدلہ اس کی مہربانیوں اورنخرے اٹھانے کی اسے ایسی سزا ملنی چاہئے؟اسی طرح ایک اور محترمہ کا سنا کہ وہ بڑی خوبصورت تھیں اور جوان بیٹیاں بھی تھیں کسی پوش علاقے میں گئیں۔ رہائش کے ساتھ نئے لوگوں سے واسطہ پڑا، ماڈرن ازم رنگ لایا تعریفیں شروع ہوئیں،نئے دوست نئے رنگ نہ جانے کیا دماغ میں فطور سمایا،میاں جی نے بزنس ٹرپ کیلئے باہر جھانکا، مہینہ دو مہینہ اُن محترمہ نے جو اتفاق سے اکلوتی تھیں اپنے باپ سے جو خود بھی بڑے بزنس مین تھے اپنا حصہ مانگا،  باپ نے کہا بھی کہ جو کچھ ہے تمہیں ہی ملے گا مگر میرے بعد مگر ان کو نہ سمجھ آئی، محترمہ نے رودھو کر باپ سے جائیداد کا ایک بڑا حصہ بٹورا اور عمرہ کا کہہ کر کسی دوست یعنی بوائے فرینڈ کے ساتھ ایسی گئیں کہ واپس ہی نہ آئیں جبکہ باپ کی آنکھیں اس دن سے چھت سے لگی ہیں بیٹیاں الگ شرمندہ اور شوہر صاحب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔

 یہ زیادہ ڈھیل کا نتیجہ نکلا۔ یہی حال گھر گھر میڈیا کی ماری، دین سےدوری، گھروں میں کام کرنےوالی ماسیاں، سیلز گرلزاور دیگر فیشن پرست لڑکیوں کا ہے جنھیں نہ ماں باپ کی پرواہ ہے، نہ رشتے ناتوں کا لحاظ، بس وہ ہیں ان کا موبائل ہے اورنوکری ہے وہ اتنا مصروف ہیں کہ اُن کی دنیا ہی الگ ہے، بالکل اسی طرح کچھ حضرات ہیں انہیں کچھ نہیں معلوم کہ ان کے گھر کیسے چل رہے ہیں، بچے کہاں جارہے ہیں، کیا پڑھ رہے ہیں بلکہ بعض کو تو یہ تک نہیں معلوم کہ کونسا بچہ کیا پڑھ رہا ہے کہاں کیا کام کر رہا ہے؟وہ صرف انکی رکھوالی کھلانے پلانے تک محدود کئے ہوئے ہیں،اسی میں کھپے ہوئے ہیں کہ ان کا بس پیٹ بھر جائے!بس ہم سب مسلمان ہیں مگر شعوری نہیں اسی لئے بلا ضرورت کی چیزیں رکھتے ہیں بلا مقصد اس خوبصورت زندگی کو تباہ کررہے ہیں نہیں سمجھتے کہ اس زندگی کا مقصد کتنا عظیم ہے؟ اور اللہ کی یہ مخلوق انسان کتنا معتبر ہے اس کا حق مارنا اسے تنگ کرنا کتنا بڑا جرم ہے؟ اپنے اند رایمان جگائیں، خدا خوفی پیدا کریں ضمیر کو مردہ مت کریں۔ ایک کُن کہنے سے رب آپکے حالات یکسر بدل دے گا۔ اس مختصر زندگی میں دوسروں کیلئے ہمیشہ نفع بخش بننے کی کوشش کریں۔ کوئی وجہ نہیں کہ قدر دان رب آپکو دونوں جہاں میں کامیاب کر دیگا۔ اس سوچ کے ساتھ جئیں کہ ایک دن بچھڑجانا ہے مرجاناہے توہم رشتوں کی قدر ایسے کریں کہ ہمارے جانے کے بعد احتساب نہ ہو اور اگرہم جانے لگیں تو ہمیں پچھتاوا نہ ہو۔ خود کو اللہ کیلئے اس کے راستے میں تھکا دیں، جو زندگی وقت کے ساتھ ختم ہو جائیگی اور وقت بھی گزر ہی جائے گا ہمارے پاس کیا بچے گا؟ پچھتا وا!!تو ایسی زندگی کا کیا فائدہ جو دوسروں کیلئے تکلیف کا باعث ہو؟ آپ دیکھتے نہیں ٹوٹے ہوئے لوگ کتنے با ہمت،صابر، با ظرف، نرم دل ہوتے ہیں۔ پر سکون وہ اس لئے ہو جاتے ہیں کہ انہوں نے سب کچھ کھوکر بھی اللہ کو پا لیا ہوتا ہے۔ رب سے جڑے لوگوں کے ساتھ رہ کر وہ بس ایک کُن کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں جو انہیں برباد کردے گا!!

مگر ایسے ہی مرد یا عورتیں اپنے جائز حقوق ادا نہ کر کے دوسروں کے گھربھی برباد کرتے ہیں اور خود اپنے گھروں اور اپنی ہی اولادوں تک کو قیمہ بنانے والی مشین میں پیس دیتے ہیں جن کیلئے وہ معاشرے کے گھناؤنے مجرم ہوتے ہیں اور جو کبھی بھی کہیں بھی فلاح نہیں پا سکتے دنیا کی رسوائی اور آخرت میں جہنم ہی انکا ٹھکانہ ہے۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے