وہ نیکی بڑی معتبر ہے

لطیف النساء

 دین کی اقامت اہل ایمان یعنی ہم سب مسلمانوں پر فرض ہےیعنی اس کرۂ زمین پر اسلامی نظامِ زندگی کوبالفعل قائم کرنا اور نافذ کر دینے ہی کو تو ہمارا

فرض کہا گیا ہے۔ گویا مسلمانوں کو اس کو قائم کرنے کی اپنی پوری پوری کوشش اپنی طاقت اور استطاعت کے مطابق کرنا چاہئے۔

 ہمارے یہاں اتنے بڑے بڑے پل بنیں اور ہیڈ پل بنیں ان کے اوپر ریفلکٹرز کی بھی ضرورت ہے اور اونچی نمایاں جگہوں پر اللہ کا پیغام مسلمانوں کیلئے راہنمائی اور آگاہی کیلئے قرآنی آیات، ترجمے،اسماء حسنہ مؤثر اور جامع اقوال، اشعار اور خاص کر احادیث نبویؐ کو نمایاں کرکے لکھنا کہ ہر آتے جاتے لوگ سفر کے دوران بھی یاد الٰہٰی  سے غافل نہ ہوں بلکہ اپنے دینی فرائض تو ہرلمحہ اپنی زندگی میں نافذ کریں تاکہ ہماری روح سکون پائے اور سفر آسان ہوجائے اورہمارا ایمان مضبوط ہو۔ ہر دم ہمیں اپنے رب سے جڑے رہنے اس کی عنایات کی شکر گزاری اور اپنی کوتا ہیوں سے بچنے کاجگہ جگہ موقع میسر آئے ہم بھٹکنے نہ پائیں کہ ایک بڑی چیز، بڑی نظر،بےحیائی اور فحاشی کا جملہ،تصویر یا نظارہ ہماری سوچ کا دھارا اتنا منفی کر دیتا ہے کہ بندہ بھٹک جاتا ہے جبکہ چھوٹے چھوٹے پیغامات اور دعائیں اپنے حصار میں لیکر رب سے جوڑے رکھتی ہیں اور ہماری محافظ بھی بن جاتی ہیں۔

 وہ نیکی بڑی معتبر ہوتی ہے جو خالصتاً اللہ کی رضا کیلئے بے غرض اور بے لوث  ہو کر خود عمل کرنے اور دوسروں کو برائی سے روکنے کیلئے کی جائے۔ جنہیں پڑھ کر دیکھ کر سکون ملے، دل خوش ہوا اور اپنے فرائض کی ادائیگی کی طرف خود بخود دلچسپی سے رجحان لگا رہے،  میں تواکثر کہتی تھی، لکھتی بھی تھی کہ ہمارے سائین بورڈ، بل بورڈاور اونچی صاف ستھری جگہیں ہم بہت اچھی طرح دعوتی مقاصد کیلئے آخرت کو فوکس کرتے ہوئے تیار کر سکتے ہیں اس طرح دین کے نفاذ میں مددگار اور معاون ثابت ہوتی ہیں، نیکی کتنی بھی چھوٹی ہواپنا اثر ضرور دِکھاتی ہے۔ غلط چیزوں کے بد نمااشتہارات ہماری سوچ کو منفی رخ دیکر بیمار کر دیتے ہیں۔مسلمان کی توپہچان ہی یہ ہونی چاہئے کہ وہ آخرت کے مفاد کو دنیا کے مفاد پر ترجیح دینے والا ہو کرہی کام کرے اور اپنی تمام تر توانائی اور ذرائع قیام حق کی راہ میں لگا دے تو ہی روحانی خوشی ہوتی ہے خود کو بھی، دوسروں کو بھی، اچھائی کی ابتداء کریں خلوصِ نیت کے ساتھ تو خود بخود نیکی رنگ لاتی ہے اور لوگوں کے دل ودماغ میں جگہ پاتی ہے۔ مقصد کے حصول کیلئے جو بھی یہ کام کرے اسے مبارک ہو!دیکھیں ناہم سوچتے رہ گئے یعنی:

 یہ الگ بات کہ شرمندہِ تعمیر نہ ہوں

ورنہ ہر ذہن میں کچھ تاج محل ہوتے ہیں

ورنہ تو میرا بھی دل یہی چاہتا ہے کہ:

 حیات لے کے چلو کائنات لے کے چلو

چلو تو سارے زمانے کو ساتھ لے کے چلو

اتنی خوشی ہوئی اس پیغام پر جو ایک دعوت ادارہ نہیں بلکہ دنیا میں بظاہر کھیل کے میدا ن اور ورلڈ کپ 2022  کیلئے تیاریاں  مگر مقاصد کتنے اعلیٰ کہ پہلے ہی پروگرام کی ایسی منصوبہ بندی کرلی کہ مسلم ممالک کے دل جیت لئے!نہ صرف یہ بلکہ دنیا بھر کے مسلم اور غیرمسلم ناظرین اور سامعین کیلئے ایک دعوتی پیغام دیا جو اخلاقی فتح کے مترادف ہے کیونکہ" دین سراسر اخلاق ہی تو ہے"کیونکہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر ہی تو جہا و بالنفس ہے۔ جو جہاد با لمال کے ساتھ ہو تو سونے پرسہا گہ ہے۔

مختلف تصاویر میں جگہ جگہ پر فرامین نبوی ْﷺ انگریزی اورعربی میں آویزاں کئے گئےتو پھر تمام ہوٹل کےکمروں میں بار کوڈ چسپاں کئے گئے تاکہ موبائل فون پرا سکین کرنے پر لوگوں کو اسلامی تعلیمات، قرآن وسنت کی بنیادی معلومات فراہم کر کے اپنے مقصد ِحیات کو پورا کرنے کی کوشش کی گئی تو کہیں اسٹیڈیمز کے قریب جتنی مساجد بھی ہوں ان میں ایسے مؤذنین کو تعینات کیا گیا جو انتہائی خوبصورت لہجے میں اذان دیں اور جیسے اسٹیڈیم میں سنانےکیلئے بھی مائیکرو فون تک لگا دیئےگئے ہیں۔ پھر 2000 سے بھی زیادہ مبلغینِ اسلام کو ایسے تیار کیا گیا جو مختلف مقامات پر احسن طریقے سے تبلیغ اسلام سے لوگوں کو بہرہ ور کریں۔ ان کیلئے کئی خیموں اور کئی گاڑیوں تک کا  مختلف مقامات پر انتظام کیا گیا ہے،تا کہ دنیا بھر کے مسلم اور غیر مسلم شر کاء استفادہ حاصل کریں۔ نماز تو مسلمان کی پہچان ہے لہٰذا اس کیلئے بھی پہلی دفعہ اسٹیڈیم میں ہی وضو کرنے اور نماز پڑھنے کی جگہیں مخصوص کی گئی ہیں۔

سبحان اللہ۔ قطر نے ایک اسلامی ثقافتی نمائش بھی کروانے کا اچھا انتظام کیا ہے جس میں اسلامی اقدار،مساجد، ایمان اوردینِ اسلام کی ترویج، اخوت، وحدت وغیرہ کا تعارف دنیا کی کئی زبانوں میں کروا کر نہ صرف دنیا میں دعوتی کام کو فوقیت دی بلکہ نا مناسب لباس پر ہم جنسوں کے جھنڈے لہرانے اور اسٹیڈیم کے ارد گرد شراب کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی لگا دی۔ باقاعدہ تلاوت کے ساتھ ا سٹیڈیم کی افتتاحی تقریبات کا آغاز کیا۔ 22 سالہ معذور قطری  نوجوان غانم المفتاح سے کروائیں گے یہ تو واقعی کتنی دلچسپ اور دلوں کو چھو لینے والی بات ہے یہ قطر کے معروف موٹیویشنل اسپیکر بھی ہیں، جو صحیح وقت پر حکمت کے ساتھ اپنا فرضِ منصبی ادا کرینگے۔ انشاء اللہ گو یا کہ اس کھیلوں کی دنیا کے بڑے ایونٹ کو دعوتِ اسلام کا ایک ذریعہ بنا کر دنیا بھر کے سینکڑوں علمائے کرام ا ور اسکالرز منگوائے گئے جو مختلف زبانوں میں تبلیغ کا فریضہ سر انجام دیتے رہینگے جبکہ ان میں دو ہزار مقامی علماء بھی شامل ہوں گے جو اپنی ڈیوٹی ملک بھر کی مساجد کے مؤذن تبدیل کر کے دلکش آواز اورخوبصورت پیغام ربانی گویا اذانوں سےاللہ کی مہربانی سے انشا ء اللہ مساجد کو دنیا کی ٹرمینالوجی اسلامی میوزیم کی حیثیت سے متعارف کروا ئیں گے جہاں کوئی بھی فرد کہیں سے بھی آکر معلومات حاصل کر سکے گا۔پینا فلیکس اور بل بورڈز پر بھی قرآن مجید کے تراجم، مختلف زبانوں میں اور اسلامی تاریخ وسیرت کی کتابوں کا بانٹنا بھی ایک قابل تحسین عمل ہوگا۔ یہی نہیں ڈاکٹر ذاکر نائیک اور دیگر مبلغین کو خصوصی دعوت دیکر انھیں خصوصی سہولیات دیکر ان سے مکمل استفادہ حاصل کرنے کی کوشش ہوگی۔

اللہ تعالیٰ اس کام میں ہم سب کی مدد فرمائے۔ آمین۔ان کا موقف ہے کہ واقعی ہم 28 دنوں میں کھیلوں کی خاطر اپنا مذہب کبھی نہیں بدل سکتے، نہ روایات، نہ اپنی اقدار اور تہذیب اس لئے دنیا کو بھی ہماری مذہبی اقدار و روایات کا خوشگوار لحاظ رکھنا ہوگا۔ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ قطر کے عوام اور ہم سب مسلمانوں کی نیتوں کو جانتا ہے ہم اس پر کار بند  رہیں اور شعوری طور پر مسلمانوں کی ثقافت پیش کریں اور اللہ پاک دیگر مسلم و غیر مسلم کے دلوں کو نورِہدایت دے کہ صرف ورلڈ کپ کی شمع ہی روشن نہ ہو بلکہ عالمِ اسلام اور دین محمدی کی شمع سب سے زیاد منور ہو! اتنی منور کہ لوگوں کے دل کو نورِ ہدایت سے وہ روشنی حاصل کرلیں جو دنیا تو کیا آخرت کے اندھیروں کو روشن کردے۔ آمین ثمہ آمین۔ ہمیں قطر کے بھائیوں کی اس قابل تحسین انتظامی کاروائیوں کی قدر کرنا چاہئے اور اس کیلئے وہ ہم سب مسلمانوں نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کی جانب سے دلی مبارک باد پیش کرنا اور اپنی اس خوش قسمتی پر اپنے عظیم کریم رب کا شکر ادا کرنا ہے۔ اَللّٰھُمَّ اَعِنِّیْ عَلٰی ذِکْرِکَ وَشُکْرِکَ وَحُسْنِ عِبَادَتِکَ۔

 

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے