
لطیف النساء
پانی پانی کر گئی مجھ کو قلندر کی یہ بات
تو جھکا جب غیر کے آگے نہ من تیرا نہ تن
علامہ اقبال
آج کےشاہین سبحان اللہ،الحمدللہ،ماشاء اللہ اس بلوچ پائلٹ نے اپنے توکل اور یقین سے پوری امت مسلمہ کا سرفخر سے بلند کر دیا۔ اللہ تعالیٰ اس کی جرأ ت کو قبول فرمائے اور ہماری پوری امت کیلئے عبرت اور سبق اور رب پر توکل کی توفیق کا باعث بنے۔ اللہ کا شکر ہے ایک ماچس کی معمولی تیلی گھٹا ٹوپ اندھیروں کا سینہ چاک کر دیتی ہے بالکل اسی طرح ایک بندے کی ایمانی قوت پوری امت کو وہ آ ہنی قوت عطا کرتی ہےجس کا کوئی بدل نہیں! ساتھیوں اس دور میں عام سی نو کری کیلئے لوگ مارے مارے پھرتے ہیں اورکو ئی نوکری چھوڑنا نہیں چاہتے مگراس جوان شہزادے بلوچ فرزندنے اللہ نظرِ بدسے بچائے اپنی پائلٹ جیسی نوکری کو چھوڑا! سبحان اللہ! پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک بلوچ پوت نے جو عمارات ائیر لائن کا پائیلٹ تھا، اُس نے بڑی جرأت کے ساتھ اپنی فلائیٹ اسرائیل لے جانے سے صاف انکار کر دیاجس کے بعد ظاہر ہے انہوں نے اسے نوکری سے ہی برخاست کر دیا اور خوشی سے آکر میڈیا والوں سے بات چیت کی تو سوال کیا گیا تھا کہ آپ نے کروڑوں روپے کی آسائشیں اورروزگار کو کیوں چھوڑ دیا؟اور اب آپ کیا کریں گے؟گزاراکیسےہو گا؟ تو اس نے بہت ہی خوبصورت جواب دے کر اپنے رب کا شکر ادا کیا۔ اس نے کہا میرے لئےمیرا رب ہی کافی ہے بالکل کیونکہ وہی رازق ہے ۔ رزق دینے پر قادر ہے۔ایسا ہی ہے جو رازق کے رزق دینے پر پختہ یقین رکھتا ہے اُس کا ایمان اور اللہ پر بھروسہ کتنا قوی ہوگا۔ اس فرزند کو میں آج کا شاہین کہوں گی سلام ہے اللہ ہم سب کو ایسی ایمانی قوت عطا فرمائے۔ آمین
جب اپنا قافلہ عظم ویقین سے نکلے گا
جہاں سے چاہیں گے رستہ وہیں سے نکلے گا
اے وطن کی مٹی مجھے ایڑھیاں رگڑنے دے
مجھے یقین ہے چشمہ یہیں سے نکلے گا
واقعی ذرا اپنا محاسبہ کریں ،غیروں کے ہاتھوں ہم بکے ہوئے مسلمان کس قدر قوت ایمانی میں کمزور پڑگئے ہیں! ہر بندہ آئی ایم ایف کامقروض ہے تو چپ بیٹھے ہیں چاہتے ہوئے بھی اپنے مسلم فلسطینیوں کی مدد نہیں کر سکتےمگر مجھے یقین ہے اللہ نیتوں کو جاننے والا ہے ضرور ہماری مدد فرمائے گا۔ اُن فلسطینیوں کے دشمن کو جل کربھسم کرنے کیلئے ان کی بمباری کے مقابلے ہماری یہ چنگاریاں بھی کافی ہو جائیں یا رب تو جانتا ہے سب جانتا ہے۔ دلوں کی نیتوں اور ہماری آنکھوں کے اشاروں کو تک جانتا ہے ہماری مقدس سر زمین کی حفاظت فرما اور اپنے بندوں پر خصوصی کرم فرما۔ ہمیں دکھوں غموں اور تکالیف سے بچا کرعزت و توقیر عطا فرما۔آمین۔
ہمارے لوگوں میں ہمارے ملک کے حکمرانوں میں جذبہ ایمانی دے ہم تیرے عطاکئے ہوئے آزاد ملک کو امت مسلمہ کا قلعہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ سال بھر سے نمکین پانی وہ بھی ضرورت جتنا مہیا کیا جا رہا ہے۔ بجلی،پانی، گیس اور پیٹرول کی مہنگائی عذاب کی مختلف اشکال دیکھ کر بھی ہم لا پروا بنے ہوئے اپنوں پر ظلم کر رہے ہیں یہ سب دین سے دوری کے نتائج اور ہمارے لئے تنبیہہ ہے۔ اللہ ہمیں سمجھ دے ہم تیری ہر نعمت کا شکر ادا کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ
یارب دلِ مسلم کو وہ زندہ تمنا دے
جو قلب کو گر مادے جو روح کو تڑپا دے
انسانیت کا احساس جگا دے عافیت دے دے۔ تمام مسلمانو ں کو خاص کر فلسطینیوں، کشمیر یوں کو ظالم کے پنجوں سے کوسوں دوررکھ۔ آمین۔
نوٹ : ایڈیٹر کا بلاگرکے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو)





































