
لطیف النساء
آج میں کافی پریشان تھی اور روزانہ میری پریشانی اوربے چینی بڑھتی جا رہی تھی اورساتھ ساتھ اللہ کی ذات پر توکل بھی کہ انشاء اللہ حق ہی آگے بڑھے
گا ۔ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اللہ بڑے قدردان ہیں۔
انسانی فطرت میں امن اوررحم رکھا ہےمگر شیطانی طاقتیں اوردنیا کی محبتیں اسے اکثر مسمار کرتی رہتی ہیں۔ حق اور باطل کی جنگ ازل سے ہے لیکن اللہ کا وعدہ ہے کہ جیت ہمیشہ حق ہی کی ہو گی، بہرحال ایک ویڈیو دیکھنے کے کو ملی یقین جانئے دعائیں کبھی رائیگاں نہیں جاتیں جو براکرے گا اس کی سزا تو پائے گا مگر جو بھلا کرے گا دنیا میں بھی عزت پائے گا اور انشا ء اللہ آخرت میں بھی اس کا انجام اچھا ہو گا۔
اللہ تعالیٰ شرمیں سے ہی خیر نکالنے والے ہیں۔ یہ کوئی انسانوں کےبس کی بات نہیں۔ مسلم حکمران گر چپ ہیں اور اپنا وہ کردار نہیں ادا کررہے یا اتنا نہیں کررہے جتنا کرنا چاہیے تو دیکھیں خود جانی دشمن آج جانی دوست بن گئے اور خوداسرائیل کی عوام ہی اپنے ہاتھوں سے ناپاک جھنڈے جلارہی ہے۔
انشاء اللہ فتح حق کی ہے،اگرچہ چند صحیح لیکن اٹھے تو صحیح! جب ہی تو ان کے دلوں میں المناک ظلم کااحساس جاگا،ورنہ اتنے دنوں تک ظلم دیکھتے رہنا انسانیت کے منہ پرطمانچہ ہے۔ وہ بھی فلسطین کا جھنڈا لہرا کر فلسطین کے نعرے اور اللہ اکبر کہہ رہے ہیں اور فلسطین کے حق میں نعرے لگاتے نہیں تھکتے!اے میرے مسلم بھائیوں بہنوں آپ کیوں پیچھے ہو، کمزور پڑ رہے ہو؟آج ہی ابھی ہی تو اتحاد کا وقت ہے۔ ظالم کے آگے ڈٹ جانے، آگے بڑھنے اوردشمن کا منہ توڑ دینے کا وقت ہے۔ روزانہ اپنی ماؤں بہنوں بچوں کو بے دردی سے، خون بہتے،چیتھڑے اڑے ہزاروں بموں ٹینکوں سے پرخچے اڑتے دیکھ رہے ہواوردیکھتے ہی جا رہے ہو! کیا ضمیر مرگیا ہے؟ دل اتنے سخت ہوگئے ہیں کیوں؟ احساس ہی ختم ہو گیا ہے؟ہم تو بنیان مرصوص کہلانے والے ایک جسم کی مانند ہونے والےمسلم بھائی بہن ہیں۔ اپنے جسم کو ہی دیکھ لیں کہیں بھی دردہو آنکھ روتی ہے؟ ظاہر کرتی ہے کہ اس جسم کو تکلیف ہے۔
درد کہیں بھی ہو روتی ہے آنکھ
کس قدر ہمدرد سارے جسم کی ہوتی ہے آنکھ
ہمیں رونا تو دورکی بات اپنی سرگرمیوں سے فرصت نہیں اپنے میں مست ہیں۔ روزانہ سینکڑوں مر رہے ہیں اورسعودی عرب، عرب ممالک، خود پاکستا ن صرف زبانی بیان بازیاں بلکہ اب تو وہ بھی کم ہوتی جارہی ہیں کیوں؟ اگر آج بھی سعودی عرب کھڑا ہوجائے۔ پاکستان ڈٹ جائے، اسلامی دنیا بھڑجائے تو ان کے اتحاد اور یقین کے آگے یہ دنیا کے ایک ارب سے زیادہ مسلمان بے بس نہیں ہوں گے؟
سعودی عرب کی سرگرمیاں قابلِ افسوس ہیں ۔ ترقی اسے نہیں کہتے! ترقی تو انسانیت ہے، حیا ہے، شرم ہے، اخلاق ہے، کردار ہے،امن وآشتی ہے، ورنہ توحُب دنیاہی ہے تو ہمیں احتساب کی ضرورت ہے کیا، آخرت بھول گئے ہیں۔ ہر ظلم کے ہاتھوں جان دینے والاشہید اسکالہو پکار رہا ہے؟حق کاساتھ دومسلمان ہونے کا ثبوت دو۔ اگر مسلمان ہو کر بھی آپ نے ایسا نہ کیا تو اللہ پاک تمہارے بدلے دوسرے لوگوں کو اٹھا کھڑا کر یگا جو تم جیسے نہ ہوں گے۔ دیکھیں وہی اسرائیلی عوام اپنے ہی گندے قاتل جھنڈے اپنے ہی ہاتھوں جلا کر حق کا ساتھ دے رہے ہیں!سبحان اللہ ۔کیا اب بھی ہمارا ایمان نہ جاگے گا؟ حق نہ آگے بڑھاؤ گے؟ حق کی آواز نہ بنو گے؟ مظلوموں کی مددہم پرفرض ہے کیا ہم یہ فرض نہ نبھائیں؟ کیسے جی پائیں گے؟ اور آخرت میں پھر کیا پائیں گے؟؟؟ ساتھیوں شیطان ہمیں بہکا رہا ہے،اپنے شنکجے میں لے رہا ہے۔
ہمیں کمزور کرکے ہماری ہواسر کا رہا ہے! اللہ پر بھروسہ کرو ایمان بڑھاؤ اور وقت پرہی کام آؤ جانوں کےنذرانے دو، تن من دھن کی بازی لگا دو کیوں اس وقت اس جنگ کو بند کرنا اور نسل کشی رکوانا سب سے اہم کام ہے اس کو پوری توجہ سے ہمت طاقت سے پورا کرو، مت سمجھو کہ اللہ ہماری ہر ادا کو جانتا ہے!کیوں؟ کیا وہی نہ جانے گا جس نے پیدا کیا؟ وہ جانتا ہے دلوں کی خیانت کو آنکھوں کے اشاروں کو!زندگی ایک ہی دفعہ ملتی ہے اُس کے مقصد کو ادانہ کیا تو کچھ نہ کیا۔ دنیا کے پانچویں نمبر کی فوج اور ایٹمی طاقت کہنے کی نہیں سہنے کی ہونی چاہئے۔ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے تو پھر روزانہ سینکڑوں بے گناہ انسانوں کا قتل!!! جواب ہے ہمارے پاس؟ شکر کریں ابھی ہم زندہ ہیں اور بے حس نہیں ہوئے پھر دیر کیسی؟





































