
لطیف النساء
باجی اپنے بیٹےکو بھی بنو قابل پروگرام میں شامل کروادو کچھ نہ کچھ تو اچھا ہوجائے گا! ہاں سوچ تو میں بھی یہی رہی ہوں کہ شجاع کچھ آئی ٹی کےکو
رسزکر لے تو آگے کام بھی آئیں گے۔تو ٹھیک ہے وہ میرے شہیرکےساتھ بنو قابل پروگرام کوجوائن کرلے گاوقت تودھڑ سے گزر جاتا ہےاور تین ہزار تو وہ صرف سیکیورٹی کے لیے لے رہے ہیں ۔ وہ واپس بھی مل جائیں گے۔ بچے کو ایک مثبت سوچ اور ایک پلیٹ فارم بھی مل جائے گا۔پھرہوابھی ایسا ہی پہلےتویہ کو رس چھ ماہ کا تھا، اب تین ماہ کا ہو گیا ہے۔واقعی اتنا اچھا پروگرام رہا دونوں لڑکوں نےبہت مزہ کیااوربہت دلچسپی لی۔ کافی اچھے استاد تھے اور بڑی رہنمائی ملی ان کا دل بھی لگا ساتھ ساتھ وہ اپنی پڑھائی پر توجہ بھی دے رہے تھے۔
دونوں نے فرسٹ ائیر کے امتحانات دیئے۔ صائمہ کی اتنے دنوں بعد اپنی بڑی باجی سے ملاقات ہوئی توصائمہ تو حیران رہ گئی باجی یہ آپ بول رہی ہیں۔ صائمہ کی بڑی بہن جنہیں وہ باجی بلاتی تھیں، کہنے لگیں واقعی یہ لوگ بہت اچھا کام کر رہے ہیں ۔ اپنے وسائل میں اللہ کا شکر ہے۔اس کوتو کمپیوٹراچھا چلانا آگیا۔ کافی امپروومنٹ آئی ہےاورمزید آئی ٹی میں آگے بڑھنا چاہ رہا ہے۔
صائمہ: اچھا باجی دیکھیں یہ جماعت اسلامی کے جھنڈے لگائے جا رہے ہیں۔ اب کے تو لگتا ہے یہی جماعت جیتنے والی ہے۔ واقعی انہوں نے تو دل جیت لئے نوجوان نسل کے! دونوں گیلری سے باہر دیکھ رہی تھیں۔میرا دل چاہ رہا ہے کہ میں بھی تین پوسٹر لیکر اپنی بلڈنگ کے ہر فلور پر ایک پوسٹر لگا کر اپنی حمایت کا اعلان کر دوں۔ باجی بولیں:کوئی فائدہ نہیں!پچھلی دفعہ دیکھا نہیں صاف جیت تھی انکی مگر رزلٹ کیا آیا؟ میں تو اس مرتبہ کسی کو ووٹ نہیں دونگی بلا وجہ اپنا ہی وقت ضائع ہوتا ہے ہونا وہی ہوتا ہے جو یہ وڈیرے چاہتے ہیں۔ جو جتنا دادا گیر وہی بنا دلگیر سب بے ایمان ہیں۔ صائمہ حیران رہ گئی! ارے باجی آپ یہ کیا کہہ رہی ہیں ووٹ تو امانت ہے۔ اچھائی سچائی اور حق بات کرنے والے اور اچھے کام کرنے والوں کو ہی ملنا چاہئے!ہمیں تو حق ہے ناکہ ہم صحیح لوگوں کا چناؤ کریں تاکہ نیک اچھے صالح لوگ اچھے کام کریں، برائیوں کی روک تھام کریں،تعلیم صحت روزگار پر زور دیں اور عوام کیلئے آسانیاں پیدا کریں، پُرامن ماحول رکھیں۔ باجی ایک دم بول اٹھیں کہہ توتم ٹھیک رہی ہوشجاع بھی بتا رہے تھے کہ حافظ نعیم سرنےتو بہت سے کام کئے کتنے تو منظرِ عام پرہیں ہی نہیں۔ وہ توبغیر پروٹوکول کے ان ہی بچوں کے ساتھ نماز پڑھنے جاتے ہیں،وہی سادہ کپڑوں میں رہتے ہیں میں تو ان سے بہت متاثر ہوں۔ اتنے محدود وسائل میں بھی ان کے کام اتنا بول رہے ہیں تو حکومت میں آکر تو وہ کراچی کو جگمگا دیں گے۔ انشاء اللہ۔ وہ اوران کی ٹیم کا ہربندہ پورے ملک کیلئے بڑاسنجیدہ ہے اور ملک کو آگے لےجانا چاہتا ہے۔ ان کے پاس بڑے پلان ہیں۔
صائمہ بولی دیکھا باجی میں نہ کہتی تھی جو مخلص ہو اس کا ساتھ دو تاکہ ہمارا مستقبل ہمارے بچے ترقی کریں ۔ مایوس نہ ہوں نہ انہیں باہر جانا پڑے۔ آپ کہہ رہی تھیں کہ شجاع کو یہاں داخلہ نہ ملا تو پنجاب بھیجوں گی! کیوں نہ ملے ہمارے بچے ہم سے دورکیوں ہوں؟ہم سب صالح قیادت لانے کیلئے کوشش تو کریں ۔ اللہ کامیابی دے گا ، اس کا تو یقین ہے۔
باجی کا کچھ مائنڈ بنا اور کہنے لگیں میں سمجھی تھی کہ شاید اب کے بھی ایسا نہ ہو،اس لئے پی ٹی آئی کی طرف سوچ رہی تھی ورنہ تو میں ووٹ دینا ہی نہیں چاہ رہی تھی مگر اب واقعی نعیم بھائی کے اتنے کام اتنے صبر کو دیکھتے ہوئے انشاء اللہ ہم سب ہی اپنے ووٹ کو گویا قوم کی امانت کو امانت دار ہاتھوں میں دیں گےتو صائمہ اب کے میرا اور اس گھر کے ہر بندے کا ووٹ جماعت اسلامی کے نام۔
اللہ اتنی عظیم کامیابی دے اور ہم اس ملک کی ہزارہا بہاریں دیکھیں۔ اتنے میں بیل بجی! بہنوئی اور انکا بڑا بیٹا گھر میں داخل ہوئے۔ سلام کے بعد سب نے کہا انشا ء اللہ اب کی بار صرف" ترازو"اور صائمہ کی آنکھوں کی چمک اور بڑھ گئی۔ سبحان اللہ
نوٹ : ایڈیٹر کا بلاگر کےخیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )





































