
لطیف النساء
اللہ ہمارا اور تمہارا مددگار ہے
کتنے قابل قدراور قابل تحسین ہیں یہ کلمات
"سبحان اللہ! اللہ اکبر، اللہ مولٰنا ولا مولیٰ لکم "
کتنے ہی ہیبتناک اورگمبھیر حالات میں دشمنوں کےنرغے میں محصور مٹھی بھرغز وۂ احد کے مجاہدین، سر دھڑ کی بازی لگا کر اللہ کی مدد چاہتے ہیں کہ بس اے رب تو ہی ہمارا ولی اور مددگار ہے، بے شک رب کی ذات عظیم ہے قادر اور قدیر ہے، ہر پست اور بلند کرنے والا ہمارا مولا اور مددگار ہے۔
آفرین ہے میرے فلسطینی مٹھی بھر مسلمانوں پر جو42 ہزار جانوں کانذرانہ دے کر اب تک بھی بموں کی برسات میں رب سے یہی تقاضا کر رہے ہیں اورمسلسل جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں۔ دیگر ہم پاکستانی مسلمان باوجود جذبہ ایثار رکھنے کے اپنے بہترین عزائم رکھنے کے کسی نہ کسی طرح پیچھے ہیں اور وہ مقاصد حاصل نہیں کر رہے ہیں مگر ہم بھی انہی کے ساتھ آج یہی کلمات دہراتے ہیں ۔اپنی اورسعی اپنی نیتوں کو خالص بتاتے ہوئے تمام امت مسلمہ سے اظہار یکجہتی اور ہر لیول پر اللہ کی مدد چاہتے ہوئے اسرائیلی غاصبیت کو ختم کرنا اور اپنا سب کچھ لٹانے کا مشن چاہتے ہیں۔
اللہ پاک ہماری اس کاوش کو فلسطینیوں کے حق میں قبول فرمائے (آمین)۔ہم کہتے ہیں ان مظلوم فلسطینیوں کی طرح ہم بھی اگرمرجائیں یا مارے جائیں تو پرواہ نہیں! مگر ہمارے آنے والے دور کے مسلمان بھی، ہماری نسلیں بھی، اس مشن کو اس کام کو اس جہاد کو جاری رکھیں اورارضِ مقدس کے چپے چپے کی حفاظت کریں اور ظالم کو سرنگو کریں،اپنا فرض نبھائیں، انسانیت کا حق ادا کریں، فساد فی الارض کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر یں، مل کر کریں اور ہر لمحہ دعا بھی کریں۔
حسبنا اللہ و نعم الوکیل۔
نعم المولیٰ و نعم النصیر۔





































