
لطیف النساء
کیا کہوں اس ڈے کو کیسے یہ دن بنایا جاتا ہے؟دکھی دل سے کہنا پڑتا ہے ،جتنی قربانیاں وہ دے رہے ہیں اور اپنے مؤقف پر ڈٹے
ہیں بس اللہ تعالیٰ اس کو سدھار دے، سنوار دے،اس کو آزاد کر دے پاک پروردگار!آمین۔
پانچ فروری کو کشمیر ڈے منایا جاتا ہے مگر کشمیریوں کے دکھ اللہ کی پناہ کون سا ایسا ظلم تھا جو نہ ہوا ہو؟ بے بس اور بے کس بنایا گیا ہو اور اس کو دنیا کی سب سے بڑی جیل قرار دیا گیا، انسانی زاروقطار پامال جانوں کا قتل عام،عزتوں کی پامالی اللہ اکبر! دنوں مہینوں بلکہ سالوں پر محیط یہ جیل؟ کب تک؟ فلسطین کے حالات! کے سب ادھر لگ گئے لیکن کشمیر اپنی جگہ برقرار رہا اور کشمیر کا دکھ بھی ہم سمیٹے ہوئے تھے اور وہ بھی سہہ رہے تھے سہہ رے ہیں اور نہتے عوام اور پاکستان ابھی بھی ان کے حق میں حق پر ڈٹا ہوا ہے اور پاکستان بھی ان کی مدد کے لیے ڈٹا ہوا ہے۔
یہ ظلم زیادتی کی فضا اور انڈین گھس بیٹھیوں کے معاملات بدترین شکل اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ حالات سدھارنے کے لیے کافی سنجیدگی اور مؤثر حکمت عملی کی ضرورت ہے۔اتحاد نظم و ضبط اور قومی ایمانی قوت اور عزم مصمم ہی وہ ہتھیار ہیں جنہیں حکمت عملی سے لے کر چلنا ہے۔ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے لیے بہت فکر مند ہیں ، حالات کبھی موقع نہیں دیتے،ہم بھی آزادی کے لیے اتنے ہی فکر مند ہیں جتنے وہ، کبھی حالات موقع نہیں دیتے تو کبھی دیگر جابر ممالک اور کبھی اپنے ہی ملک کے غیر سنجیدہ دنیا کے مارے لوگ مگر ان شاء اللہ حالات سازگارہو جائیں گے۔
رات کتنی ہی گہری ہو گزر ہی جاتی ہے، نا امیدی تو کفر ہے،ظلم آخر ظلم ہے وہ ٹوٹ ہی جائے گا، چھٹ جائے گا۔ اگر ساری عوام خاص طور سے مسلم امہ سنجیدگی سے اس مسئلے کو لے اور ان کی آزادی کے لیے جدوجہد کریں اور ہر میدان میں تیز تر کوششیں کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ کشمیر جو واقعی ہماری شہ رگ ہے ،اس کے بہتے خون کو روکا جا سکے،ضرورت اس امر کی ہے کہ اس ظلم کے خلاف زیادتی اور ناجائز گھس بیٹھیوں کو نکالا جائے۔ صورتحال کو فوری طور پر ختم کرانے کی کوششیں تیز تر کی جائیں۔دعا اور دوا دونوں درکار ہیں۔ اللہ پاک ہمارے کشمیری مسلمانوں کو سکھ چین اور امن کی نعمتیں عطا فرمائے اور ظالموں کی چالو ں کو ان پر ہی پلٹ دے۔
یہ دعا اور یہ عزم ہے ،اس کشمیر ڈے پر ہم تمام پاکستانی برادران کا ہمارے کشمیری بھائیوں کے لیے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کی مدد فرمائے اور ہم سب امن کے قیام میں بہترین لوگ ثابت ہوں۔ آمین ثم امین





































