مجاہد کشمیر

 سماویہ وحید

رات کی کہیں ایک یا دو بج رہے تھےجب چاند اپنی پوری آب و تاب سےچمک رہا تھا۔ ستاروں کے درمیان ایک چاند جیسے کسی

مجرم کی طرح جکڑا ہوا تھا۔ ارد گرد بے شمار ستاروں اور واحد چاند جوغرور کے ساتھ آسمان پر روشن تھا۔ وہ یہ خیالی تصور کر کے بے اختیار مسکرا اٹھا۔

           آج پچپن برس جیل میں گزر جانے کے بعد اُس نےدوسرے جیل میں منتقل ہوتے ہوئے کھلے  آسمان کی فضا کو محسوس کیا تھا۔ آج اُسے لگ رہا تھا کہ کئی برس گزر جانے کے بعد اُس کے اندر کا شاعر جاگ اٹھا ہے۔ وہ ایک زبردست شاعر تھا. اُس کی شاعری مجموعے آزادی کی راہ کے لیے روشنی تھے۔ اُس نے شاعری 12 سال کی عمر سے لکھنا شروع کی تھی۔

       اُسے معلوم تھا کہ وہ کبھی اِس جیل سے جس کی موٹی موٹی سلاخیں زنگ آلود ہو چکی تھی، ان سے زندگی ختم ہونے تک باہر نہیں نکل سکتا تھا۔ ُاس کی عمر لگ بھگ اٹھتر  سال ہو چکی تھی۔ اپنی عمر سے وہ کئی گناہ بوڑھا معلوم ہوتا تھا۔ اُسے آج  اپنی پیدائش سے لے کر شادی تک کی زندگی اتنی شدت سے دل میں جذب ہوتی محسوس ہو رہی تھی کہ دل جیسے خاک تھی اور جب اُس کی گود میں ننھا بیٹا رکھا گیا تھا تو اُس نے اپنے بیٹے کا نام بھی مجاہد رکھا۔ جیسے آباؤ اجداد مجاہد کے نام سے چل رہی ہو۔ وہ اپنے باپ کا اکلوتا بیٹا تھا، جب وہ پیدا ہوا تو اُس کے باپ نے اپنے نام سے ہی اُس کا نام مجاہد رکھا۔ یہی آباؤ اجداد کا نام منتقل کرنے کے لیے اُس نے اپنے بیٹے کا نام بھی مجاہد رکھا۔ اپنی ننھی کلی کو اس نے 3 سال کی عمر میں ہی بغیر باپ کے رہنا سکھا دیا تھا۔ اُسے اپنےمجاہد کی ننھی منی معصوم شکل ایک اسکرین کی طرح آنکھوں کے سامنے سے گزرتے ہوئے محسوس ہو رہی تھی۔

        اُسے معلوم تھا کہ وہ اس نئے جیل میں منتقل ہونے کےبعد کچھ ہی دن کا مہمان ہے کیونکہ اُس نے بھارتی فوج کے منہ سے سنا تھا  کہ "اِسے کچھ دن دوسرے جیل منتقل کر دو۔ بعد ازاں  احکام ملتے ہی ہم اس آزاد وطن کو حاصل کرنے والے کو جہنم واصل کر دیں گے۔"  ان کی اِس بات پر اُس نےشدید زخموں کی تکلیف ہوتے ہوئے بھی چیخ  کر کہا۔

    " اے درندوں!  جہنم کے مہمان تو  تم لوگ بنو گئے۔ جنہیں یہ نہیں پتا کہ انسانیت کیا ہے، جو آزادی کا مطالبہ کرنے والے، لاچار انسانوں پر، جن کے پاس نہ کوئی ہتھیار ہے، نہ وہ اپنا دفاع کر سکتے ہیں، ان پر ظلم کرتے ہیں۔ تم لوگ تو اتنے ڈرپوک ہوکے لاچار و بے بس انسانوں پر ہی مردانگی کا اظہار کرتے ہو، غارت ہو تم لوگ، غارت ہو میرے کشمیر کے دشمن۔ اے رب میری جنت کی حفاظت فرما۔"

    اِس پر وہ آپس میں ایک دوسرے کو دیکھ کر قہقہہ لگا کرہنسنے

     " دیکھو ذرا ہمیں کہہ رہا ہے کہ غارت ہو۔ ہمیں سکھانےآیا ہےانسانیت کے حقوق۔"

جن میں سے ایک شخص نے کہا

" رکو ذرا اس کو میں بتاتا ہوں کیسے زبان چلارہا ہے۔"

دوسرے شخص نے کوڑا پکڑتے ہوئے کہا

جس پر ان کے افسر نےمنع کرتےہوئےکہا کہ اسے تہاڑ جیل منتقل کردو۔

        اُسے اس عرصے میں بھارت کی فوج کی کافی معلومات حاصل ہوگئی تھی لیکن وہ بے بس اس جیل سے فرار ہونے سے قاصر تھا۔ اُس نے جیل میں وطن کی آزادی کے لیے چھوٹے لوہے کے ٹکڑے کے ساتھ دیواروں پر آزادی کے نغمے لکھے  تھے۔ جو کہ دیواروں پر حسرت کی تصویر بن کر رہ گئے تھے۔ اُس نے ایک ٹھنڈی آہ بھری۔

      اُسے غم تھا کہ وہ آزادی کا جشن منائے بغیر ہی اس دنیا سے چلا جائے گا۔ اُسے اپنے گھر والوں سے زیادہ، اپنے کشمیر کی آزادی کا غم کھایا جارہا تھا۔ دیوار پر چھوٹے سے سوراخ سے ہلکی ہلکی چاند کی روشنی اس کی آنکھوں سے ٹکرا رہی تھی۔ اُس کی آنکھوں سے آگ کے شعلے گرتے دکھائی دے رہے تھے۔ وہ جانتا تھا کہ اب دوبارہ اُس کی لاش ہی کھلا آسمان  دیکھے گئی۔

             اُسے ہر چیز تپتی ہوئی دھوپ کی طرح یاد تھی۔ جب بھارتی درندوں نے اُس کے گھر پر حملہ کیا تھا۔ جب وہ اپنی بیوی اور بیٹے کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھا رہا تھا کہ فوج ان کے گھر میں داخل ہوگئی تھی، اور اُس نے اپنی بیوی کو تہہ خانے کی اوٹ میں چھپا دیا تھا اور خود وہ اپنے بیٹے کو بوسہ دے کر اور بیوی کو فکر نہ کرنے کے بول کہہ کر ُاس کی روتی ہوئی آنکھوں کو نظر انداز کر کے چلا گیا تھا اور اپنے آپ کو خود بھارتیوں کے حوالے کر دیا تھا۔

      اُسے ایک دم دل میں درد اٹھا ۔اُسے ایسا لگ رہا تھا کہ اُس کا دل پھٹ پڑے گا۔  اُسے اپنے خاندان کی یاد چبھنے  لگی تھی۔ وہ مختلف سوچوں سے ٹکرا رہا تھا۔ اُسے گزرتی ہوئی زندگی سمندر جیسے بہتی لگ رہی تھی۔ جو مصائب و آلام سے گری ہوئی گزر گئی۔ اُس نے ان موٹی موٹی سلاخوں والے جیل میں نہایت ہی دردناک دن گزارے تھے۔ اُسے کبھی یہ معلوم نہ ہو سکا کہ وہ کتنے برس زندگی جی چکا تھا اور کتنے برس وہ ان بند کمروں میں رہا تھا۔

چند دن گزرنے کے بعد اُسے تپتے ہوئے ریگستان میں لے جایا گیا تھا۔ دور دور کچھ آبادیاں دکھائی دے رہی تھی۔ سورج کی تپش سے وہ جل رہا تھا۔ تشدد کے دوران جیل میں ابلتے ہوا پانی گرانے سے اُس کے جسم پر چھالے بن گئے تھے۔ تپتی ہوئی زمین اور سورج، ننگے بدن و پاؤں سے چلتے چلتے اُس کے چھالے پھٹ پڑے تھے اور اُس کے جسم سے خون بہہ رہا تھا۔ وہ نہایت کرب میں مبتلا تھا۔ وہ کسی نامعلوم جگہ سے گزر رہا تھا۔

  اُسے شدتِ پیاس و بھوک سےاپنی آنتوں میں زخم محسوس ہو رہے تھے.  بے اختیار اس کی زبان سے اشعار جاری ہوگئے:

  • اے آزادی کے نغمے گانے والے

کیا مصائب و آلام ہے تجھے جھیلنا

تو نے آخر کیا گناہ ہے کیا

جو تپتی ہوئی ریت پر ننگے پاؤں چلا

اُس نے انہیں للکارتے ہوئے کہا  

" دیکھو تم ناکام ہو گئے ہو۔ کیا اگلوا سکے تم مجھ سے کچھ؟؟ اب اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہونے پر تم مجھے شہید کرنے آ گئے ہو؟ میرا خدا گواہ ہے کہ میں نے اپنی قوم سے کبھی غداری نہیں  کی ہے، اور نہ ہی میں نے کبھی کوئی جھوٹ بولا ہے۔ تم مجھے جاسوس جو سمجھتےہو وہ میں ہوں ہی نہیں۔"

انہوں نے اُس کی بات کو نظر انداز کر دیا اور یکدم فضا میں زور دار آواز گونجی۔

     گولی اُس کے دل کو چھوتے ہوئے آرپار ہوگئی تھی۔ وہ ایک زور كے دھچکے کے ساتھ زمین پر گر گیا۔ اُس کے منہ سے خون کا فوارہ جاری ہوگیا تھا۔ اُس کی آنکھیں پتھرا چکی تھی۔ اُس کی آنکھوں سے کشمیر کے لئے محبت صاف جھلکتی دکھائی دے رہی تھی۔ اُس کی آنکھوں میں جھانک کر دیکھنے سے لگتا تھا کہ وہ کہہ رہی ہوں؛

    " اے قوم! وطن کی خاطر قربان ہونا کیا ہی اعزاز کی بات ہے۔ اے میری قوم! یقینا بہت جلد امام مہدی پیدا ہوگا  جو ہماری جنت کو کافروں کے شکنجے سے چھڑائے گا۔ اے میری قوم! آزادی کی تگ و دو ہمیشہ کرتے رہنا۔ کبھی بھی خدا کی رحمت سے مایوس نہ ہونا

جلد یا بدیر ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائیں گے۔ کامیابیاں ہمارے قدم چومے۔ کشمیر  زندہ باد"

  • جانے کیوں دبائی جا رہی ہے کشمیر کی آواز

میں پوچھتا ہوں کہاں اٹھائی جا رہی ہے کشمیر کی آواز۔

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے