
احسن اختر
سوشل میڈیاپرفرقہ وقوم پرستی کی ایک نئی لہرچل پڑی،لگتا ہےخفیہ ہاتھ شہرمیں خون کی ہولی کھیلنا چاہتا ہے۔
سازش کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔افغان دو طرح کےہیں ایک اسلام پسند، دوسرے کمیونسٹ،ہمارے شہر اورملک میں دونوں قسم کے لوگ پناہ گزین ہوئے۔صوبہ سندھ اور شہر میں کرپشن اوررشوت کے چلن کی وجہ سے ہم بہت سے پناہ گزین افغانوں کو لیگل دستاویزات بھی دے بیٹھے۔
یہ لیگل دستاویزات بھی دراصل جعلی ہیں جن کا تحقیق سے پتہ چلا نا ممکن ہے کہ کس دفترسے اور کس دن اوروقت جاری کی گئیں ،ان پر کس کس افسر اور کلرک کےدستخط ہیں۔
یہ کام صوبائی حکومت کا ہےبدقسمتی سےعشرے گزرجانےکےباوجود ہماری مشینری ایک بھی مجرم کو نہیں پکڑ سکی۔جن افغان باشندوں کے پاس کوئی شناختی دستاویزات نہیں اور وہ گزشتہ چند برسوں میں ملک میں داخل ہوئے اور شہروں میں چھپ گئے ہیں ۔ان کے خلاف کریک ڈاؤن بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
پولیس نےبار ہا افغان باشندوں کی تصاویر اخبارات میں شائع کی ہیں جن میں ان کوگرفتاردکھایا جاتا ہےلیکن جب تک سرحدوں پر سختی نہ کی جائے گی تو وہی گرفتار لوگ دوبارہ واپس یہیں دکھائی دیں گے۔
جائیداد وغیرہ افغان باشندوں کے نام ہونا بھی ہمارے کرپٹ نظام کے باعث ہے جو رجسٹرار دفتر کے اندر رشوت ستانی کی مثال ہے۔کراچی اور سندھ کے کسی شہری کا جائیداد نام پر کرانے کا عمل بغیر رشوت ممکن نہیں ،غیر ملکی افغان تو بہت زیادہ پیسہ کھلاتے ہیں افسر شاہی کی چاندی ہو جاتی ہے۔
ہمارے اینٹی کرپشن ادارے بھی آ نکھیں بند کئےرکھتے ہیں۔ایس آئی یو ٹی کی پارکنگ ہو یاشہر کا کوئی بھی علاقہ جس جگہ ہم کوئی لاقانونیت دیکھتے ہیں اس کے پیچھے سندھ حکومت کا کوئی محکمہ ہی نکلتا ہے ۔زیر نظر ویڈیو میں افغانی ہماری حکومت کے افسران کی آشیرباد سے پارکنگ کا کام سنبھالے ہوئے ہیں اور لفٹر کے ذریعے موٹر سائیکل اٹھوا دیتے ہیں۔کیا یہ حکومتی لاقانونیت نہیں۔زرا نعمت اللّٰہ خان کا دور یاد کیجئے جب جگہ جگہ سے چارجڈ پارکنگ ختم کر دی گئی۔جب کراچی کےتمام پارکس سے داخلہ فیس ختم کر دی گئی۔آج بھی الخدمت کے زیر اہتمام میت گاڑی کی فیس کراچی میں میت گاڑی سروس فراہم کرنے والے ہر ادارے سے کم ہے۔ ڈینگی وائرس کا ٹیسٹ سب سے سستا اور بہتر بھی الخدمت کراچی کے زیر اہتمام ہے۔
قانون کی بالادستی
میرٹ کی حکومت
دیانتداری کے ساتھ
ہمارے شہر کے مسائل کا حل ہے
ووٹ کی حقدار
صرف جماعت اسلامی
ایڈیٹر رنگ نو کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )



































