
احسن اختر
پاکستان کے کسی شہر میں نکل جائیں ،بازار میں،مسجد کے باہر،کسی تعلیمی ادارے کےباہرجا کرکسی بھی عمر کےفرد سےاستفسار کریں ۔" بھائی سلمان
رشدی نامی شیطان پر قاتلانہ حملہ کا تم کو افسوس ہے...؟ کیا اس پر حملہ قابل مذمت ہے۔۔۔۔؟اس کا جواب یقیناً نفی میں ہی ہوگا۔ سلمان رشدی جیسا شیطان جس نے توہین رسالت جیسا گناہ کبیرہ کیا، پھر تمام ہی دشمنیاں اسلام اس کی پشت پناہی کرتے رہے۔ اس کو تحفظ فراہم کیا ،دین اسلام میں اعزاز کی بات ہے کہ شاتم رسول کو سزادی جائے۔یہ ایمان کا حصہ ہے۔ لہٰذا سچا مسلمان اس پر حملے کو حق بجانب ہی جانے گا۔
ہمارے ملک کے بڑے لیڈرعمران خان اس شاتم رسول پرحملے کو افسوسناک اور ظالمانہ قرار دے کر اس کی مذمت کرتے نظر آئے۔
کسی کوچہ بازارمیں نکل جائیں،تعلیم یافتہ یا غیر تعلیم یافتہ کسی بھی مرد،عورت، نوجوان سے جا کر رائے دریافت کریں کہ ،" کیا ملکہ برطانیہ کی موت کا تم کو افسوس ہے۔۔۔؟مجھ جیسا واجبی علم رکھنے والا جو تاریخ سے تھوڑا ہی واقف ہو وہ ہر برطانوی جرم سے واقف ہوگا کہ اس ملک نے امت مسلمہ کے جسد پر کتنے خنجر گھوپے۔اس میں بڑا کردار ملکہ عالیہ کا بھی ہے۔
ہمارے ملک میں کابینہ نے فیصلہ کیا کہ ملکہ برطانیہ کی وفات پرغم کے اظہار کے لئے پاکستانی پرچم سرنگوں رکھا جائےگا ۔۔2018 سے تیسری صنف کے بقا اور بہبود کے لئے ایک قانون ٹرانس جینڈر ایکٹ کے نام سے پیش کیا گیا،صرف تیسری صنف کی بہبود ہی مقصد ہوتا تو بات خوش آئند تھی لیکن اس قانون کے ذریعے ہمارے دین اور اخلاق پرضرب لگائی جا رہی ہے۔ اس کے نتیجے میں مرد کی مرد اور عورت کی عورت سے شادی کاعمل قبیح رواج پائے گا،جس کی دنیا کے کسی بھی مذہب میں اجازت نہیں۔
اس قانون کی منظوری کےنتیجے میں کوئی بھی مردجو 18 سال سے زیادہ عمرکا ہو نادرا دفترجا کر کہہ دے کہ وہ اب عورت ہے۔ نادارادفتر اس بات کا پابند ہوگا کہ وہ داڑھی مونچھ والے اس مرد کو عورت قرار دے۔ کوئی بھی 18 سال سے زیادہ عمر کی خاتون نادرا کے دفتر میں جا کر کہہ دے کہ وہ مرد ہے تو اس کو مرد قراردیا جائے گا۔
ایسا اتنی آسانی سے دنیا کہ کسی اور ملک میں ممکن نہیں۔ ہمارےدین میں تولعنت کی گئی ہےہراس شخص پر جو مرد ہولیکن عورتوں جیسی حرکات کرے اور ہر اس عورت پر جو عورت ہوتے ہوئے مرد جیسی حرکات اپنائے۔
عورت کواپنی زینت چھپانےاورمرد کواپنی آنکھ نیچی رکھنےکا واضح حکم ہے۔
ہمارے تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کےرہنما اس متنازع قانون کی حمایت میں ایک ہیں ۔
شیریں مزاری جو اس قانون کی حمایت میں رطب اللسان رہتی ہیں کہ چکی ہیں کہ اس قانون کی منظوری سےامریکا اور برطانیہ اوردیگر ممالک خوش ہوں گے۔
عمران خان نے سلمان رشدی کی بےجاحمایت کی۔اس پرقاتلانہ حملہ کی مذمت کی۔ حالانکہ انصاف کی بات تو اس پر حملے پر خوشی اور اطمینان کا اظہار تھا۔ یہی عوامی امنگ بھی تھی،اگر کوئی عمران خان کےوالد یا والدہ کی توہین پرایسی ہی کتاب لکھتا تو کیا جناب اس کو اپنے دورحکومت میں سزانہ دلواتے یاکوشش نہ کرتے،اگر کوئی ایسے شخص کو سزا دیتا تو کیا وہ اس کی مذمت نہ کرتے۔۔
کیا ہمارے ملک کی کسی بھی شخصیت کا انتقال ہو جائےتو اس کےغم میں برطانیہ کاجھنڈا سرنگوں کیا جائے گا ۔کیا ہمارے ملک کا جھنڈا سرنگوں ہونا ایک ایسی عورت کے لئےدرست ہےجس کی حکومت نےفلسطین میں مسلمان کے قبلہ اول پر یہود کا زبردستی قبضہ کرایا،جس نے تقسیم ہند کے موقع پر پاکستان کے ساتھ نا انصافی کی اور مسلم اکثریتی علاقےکشمیر ،سہارنپور اور دیگر علاقوں کو ہندوستان کے سپرد کر دیا۔
ہر موقع پرجب مسلمانوں کےموقف پر کوئی قرارداد پیش ہوئی تو سلامتی کونسل میں برطانیہ اورامریکٓا نےاس کو ویٹو کردیا۔ ہمارے ملک میں کیا سب مسائل ختم ہو گئے کہ اب صرف ٹرانس جینڈرایکٹ کے لئے ہی دوڑیں لگ رہی ہیں۔ یہ تینوں دشمن جماعتیں جو کبھی کسی ایک نکتہ پر متفق نہیں ہوتیں اس قانون پر کیوں ایکن ہو گئیں ۔۔۔۔
اس کے علاوہ یہ تینوں جماعتیں اوران کے طفیلیےاسٹیٹ بینک آف پاکستان کی خودمختاری کے ایجنڈے پر بھی ایک ہیں ۔ہم سے تاریخ چھپائی جاتی ہے، خلافت عثمانیہ کے خاتمے کا بنیادی کردار اس کے اسٹیٹ بینک پر ایک غدار کا تقرر تھا ،جو اپنا کام بخوبی کر گیا۔ کیا ہمارے ملک کی بربادی میں بھی یہی ہتھیار استعمال کرنے کا منصوبہ ہے۔۔۔۔؟
موجودہ صورت حال کا جائزہ ہرسیاسی جماعت کےکارکن اور اہل علم کو لینے کی ضرورت ہے۔ہمارے رہنماؤں کو سلمان رشدی پرقاتلانہ حملہ پرخوشی ہونی چاہیے لیکن غم ہوتا ہے، ہمارے ملک میں دشمن عورت کی موت پرخوشی ہونی چاہیے ہم غم کرتے ہیں۔ ہمارے رہنما شریعت کے خلاف قانون سازی کی جسارت کرتے ہیں ہم آ نکھ بند کر کے ان کے ساتھ چلتے ہیں۔ کیا ان رہنماؤں کی جانب سے ان کے گمراہ طرز عمل کو بنیاد بنا کر کسی ایک کارکن یاعہدے دار نےعلیحدگی اختیارکی ۔۔۔۔؟ہماری خود کی ناانصافی سے ہم پر تباہی ،بربادی کا عذاب مسلط ہے۔۔۔۔ہم خود اپنے دشمن ہیں۔
نوٹ: ایڈیٹر کا بلاگ کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )



































